جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اقوام متحدہ کا اسرائیل سے غزہ میں فلسطینیوں کی ’نسل کشی‘ روکنے کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-20
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نیو یارک،19 مئی (یواین آئی )اقوام متحدہ نے اسرائیل سے غزہ میں ’نسل کشی جیسے اقدامات‘ روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ فلسطینی علاقوں میں صورتحال انتہائی خطرناک ہوتی جا رہی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر کی جانب سے جاری نئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مئی 2025 تک غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیوں کے دوران بین الاقوامی انسانی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں کی گئیں، جن میں بعض اقدامات جنگی جرائم کے زمرے میں آ سکتے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ اگرچہ اسرائیل نے بعض حملوں کو یرغمالیوں کی بازیابی اور عسکری اہداف کو نشانہ بنانے کے لیے قرار دیا، تاہم بڑی تعداد میں اموات غیر قانونی تھیں۔
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے سربراہ وولکر ٹرک نے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ غزہ میں نسل کشی جیسے اقدامات کو روکے، بے گھر فلسطینیوں کو اپنے گھروں میں واپسی کی اجازت دے اور فلسطینی علاقوں میں اپنی غیر قانونی موجودگی ختم کرے۔
رپورٹ میں مقبوضہ مغربی کنارے میں بڑھتے ہوئے تشدد پر بھی تشویش ظاہر کی گئی ہے۔ اقوام متحدہ کے حکام کے مطابق اسرائیلی فوج، پولیس اور آبادکاروں کی کارروائیوں میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔اقوام متحدہ کے مطابق غزہ جنگ کے دوران تقریباً 73 ہزار فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جبکہ حالیہ مہینوں میں جنگ بندی کے باوجود اسرائیلی حملے اور بمباری جاری رہی۔ رپورٹ میں فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس اور دیگر گروپوں پر بھی تنقید کی گئی اور ان سے اندھا دھند راکٹ حملے بند کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ماہرین کے مطابق ایران کے ساتھ جنگ بندی کے بعد اسرائیل نے غزہ میں فوجی کارروائیاں مزید تیز کر دی ہیں جبکہ مغربی کنارے میں بھی کشیدگی مسلسل بڑھ رہی ہے۔

 

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران پر آج حملہ کرنے والے تھے مگر سعودیہ، امارات اور قطر نے روک دیا، ٹرمپ

Next Post

عراقی سرزمین سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی کوشش؛ بغداد کی جانب سے تحقیقات کا آغاز، ریاض سے معلومات کی فراہمی کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
جموں میں دھماکوں کی آوازوں سے خوف و ہراس، فضاء میں مشتبہ سرگرمیاں

عراقی سرزمین سے سعودی عرب پر ڈرون حملوں کی کوشش؛ بغداد کی جانب سے تحقیقات کا آغاز، ریاض سے معلومات کی فراہمی کا مطالبہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.