منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’ سمگلروں کو گہرائیوں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-20
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’ سمگلروں کو گہرائیوں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

پلوامہ میں لیفٹیننٹ گورنر سنہا کی نشہ مُکت جموں و کشمیر مہم میں شرکت‘منشیات فروشوں اور دہشت گردوں کو انتباہ

’ہمارا مشن صرف گرفتاریاں نہیں بلکہ منشیات اور دہشت کے پورے نیٹ ورک کا خاتمہ ہےتاکہ نوجوان نسل کو بچایا جا سکے ‘

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر؍۱۹مئی

                 لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے آج پلوامہ میں عوامی سطح پر چلائی جارہی منشیات مخالف مہم میں شرکت کی اور عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ منشیات کے ناسور کے خلاف آخری ضرب لگائی جائے تاکہ نوجوان نسل کو نشے کی لعنت سے بچایا جا سکے۔

                سنہا نے کہا کہ گزشتہ۳۹دنوں کے دوران جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں عوامی بیداری میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، لوگ ایک دوسرے کے معاون بنے اور برسوں سے چھائی خاموشی ٹوٹنے لگی ہے۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ آج یہ خاموشی منشیات کے خلاف ایک زبردست عوامی آواز میں بدل چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ صرف پلوامہ میں حالیہ دنوں کے دوران۱۱ ہزار سے زائد مقامی پروگرام منعقد کیے گئے جبکہ۴۸منشیات فروشوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئیں اور۵۶منشیات اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا۔

                سنہا نے کہا کہ کئی دہائیوں تک جموں و کشمیر میں منشیات کی اسمگلنگ کو محض ایک مقامی جرم سمجھا جاتا رہا، لیکن اب عوام کو یہ حقیقت سمجھنی ہوگی کہ منشیات فروش اور دہشت گرد ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

                ایل جی نے کہا کہ منشیات فروش نوجوانوں کا مستقبل تباہ کرکے منافع کماتے ہیں جبکہ دہشت گرد تنظیمیں اسی رقم کو دہشت گردی اور انتہا پسندی کے فروغ کیلئے استعمال کرتی ہیں۔ ہر منشیات کا سودا نہ صرف ایک نوجوان کی زندگی برباد کرتا ہے بلکہ بے گناہ شہریوں کے قتل کیلئے مالی معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے نارکو دہشت گردی کے نیٹ ورک کو سخت وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے تعاقب میں ہیں اور انہیں کہیں بھی چھپنے نہیں دیا جائے گا۔

                سنہا کاکہنا تھا’’ہم آپ کو آپ کے گہرے ٹھکانوں سے بھی ڈھونڈ نکالیں گے۔ ہمارا مقصد صرف گرفتاریاں نہیں بلکہ اس پورے نارکو دہشت گردی کے نیٹ ورک کو جڑ سے ختم کرنا ہے جس سے یہ زہر پھیل رہا ہے‘‘۔

                لیفٹیننٹ گورنر نے بتایا کہ۱۱؍اپریل سے اب تک تقریباً۸۹۷منشیات فروشوں اور اسمگلروں کو گرفتار کیا جا چکا ہے جبکہ۱۸؍اسمگلروں کے پاسپورٹ منسوخ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ۳۸۲؍افراد کے ڈرائیونگ لائسنس اور۳۸۶گاڑیوں کی رجسٹریشن منسوخ کی جا چکی ہے۔۴۹غیر منقولہ جائیدادیں ضبط جبکہ۴۵؍املاک مسمار کی گئی ہیں۔

                سنہا نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر بھر میں تقریباً۵ہزار۴۵ میڈیکل اسٹوروں کا معائنہ کیا گیا‘۲۲۵ کے لائسنس معطل اور۲۷کے لائسنس منسوخ کیے گئے جبکہ۶دکانوں کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔

                لیفٹیننٹ گورنر کے مطابق۱۱؍ اپریل سے اب تک جموں و کشمیر بھر میں۳ لاکھ۹۳ ہزار بیداری پروگرام منعقد کیے گئے جن میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ منشیات کی روک تھام اور بحالی کے عمل کو مضبوط بنانے کیلئے۶۶۴۶دیہی خواتین کمیٹیاں اور۲۹۹۷ یوتھ کلب تشکیل دیے گئے ہیں۔

                ایل جی نے عوام پر زور دیا کہ وہ اس۱۰۰ روزہ مہم کو مزید مضبوط بنائیں اور متحد رہیں کیونکہ ’’ایک منشیات فروش کو روکنا ایک زندگی بچانے کے مترادف ہے، اور ہر بچائی گئی زندگی دہشت گردی کو کمزور کرتی ہے۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

آپریشن سندور نے بھارت کی ’سمارٹ پاور‘ کو ظاہر کیا:فوجی سربراہ

Next Post

مردم شماری: ہر شہری کی قومی ذمہ داری

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

مردم شماری: ہر شہری کی قومی ذمہ داری

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.