جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہونے سے انکار کرنے پر ہوئی دیپک سنگلا کی گرفتاری: کیجریوال

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-19
in قومی خبریں
A A
دہلی وزیر اعلیٰ گرفتار۔۔۔گرفتاری سے قبل ای ڈی کی شراب پالیسی گھوٹالے میںکیجری وال سے پوچھ تاچھ

Arvind

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 18 مئی (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے پیر کو کہا کہ گوا میں عآپ کے شریک انچارج دیپک سنگلا کو اس لیے گرفتار کیا گیا کیونکہ انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی ) میں شامل ہونے سے انکار کیا ہے۔
مسٹر کیجریوال نے کہا کہ مسٹر سنگلا کو اس لیے گرفتار نہیں کیا گیا کہ انہوں نے کوئی غلط کام کیا ہے بلکہ اس لیے گرفتار کیا ہے کیونکہ وہ بی جے پی کے خلاف کام کر رہے تھے اور بی جے پی میں شامل ہونے سے منع کر دیا تھا۔ دہلی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف آتشی نے کہا کہ آج ملک میں نیٹ کا پیپر لیک ہو رہا ہے، پٹرول، ڈیزل اور سی این جی کے دام روز بڑھ رہے ہیں، روپیہ ڈالر کے سامنے گرتا جا رہا ہے، لیکن وزیراعظم نریندر مودی کو صرف ایک کام ہےـ اپوزیشن کے رہنماؤں پر جھوٹے مقدمات لگانا اور انہیں گرفتار کرنا۔ ای ڈی نے ”عآپ“ رہنما دیپک سنگلا کو گرفتار کیا ہے کیونکہ وہ گوا میں بی جے پی کے خلاف لڑنے والی ایک تنظیم تیار کر رہے تھے۔ میرا وزیراعظم سے کہنا ہے کہ آپ چاہے ہماری پارٹی کے کتنے بھی رہنماؤں کو گرفتار کریں، ہم ملک کے مفاد کے لیے کام کرتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پورے ملک نے دیکھا کہ بنگال اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے ای ڈی کا استعمال ترنمول کانگریس کے خلاف کیا تھا۔ انتخاب لڑانے والی ایجنسی ’آئی پیک‘ میں کام کرنے والے لوگوں کو جیل بھیج دیا گیا اور انتخابات سے ٹھیک پہلے ترنمول کانگریس کا سارا ڈیٹا ای ڈی کے ذریعے چوری کر لیا گیا۔ جیسے ہی انتخابات ختم ہوئے، ویسے ہی ان تمام لوگوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا۔ محترمہ آتشی نے کہا کہ یہاں گوا میں صرف بڑے رہنماؤں پر ہی نہیں، بلکہ کئی عام کارکنوں کے گھروں پر بھی چھاپے ماری چل رہی ہے۔ ایک عام کارکن یا تنظیم کے انچارج پر یہ چھاپے ماری صرف اور صرف ان کا انتخابی ڈیٹا چوری کرنے کے لیے کی جا رہی ہے۔ ٹھیک ویسے ہی، جیسے ای ڈی نے بنگال میں ترنمول کے ساتھ کیا تھاـ سارا ڈیٹا چوری کر کے بھاجپا کو سونپ دیا، وہی کھیل آج گوا میں دہرایا جا رہا ہے۔
”عآپ“ کے سینئر رہنما اور پنجاب انچارج منیش سسودیا نے ایکس پر کہا کہ ای ڈی، سی بی آئی اور الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو اپنے پرسنل غنڈوں کی طرح استعمال کر کے وزیراعظم اپوزیشن کے رہنماؤں کو الیکشن جیتنے سے روک سکتے ہیں، لیکن ملک کی معیشت کو، روپے کی گرتی ہوئی عزت کو نہیں سنبھال سکتے۔ عآپ رہنما سوربھ بھاردواج نے کہا کہ مسٹر دیپک سنگلا کے گھر پر ای ڈی نے دہلی اور گوا میں کئی مقامات پر چھاپے ماری کی۔ ای ڈی، سی بی آئی اور اے سی بی عآپ کے رہنماؤں کو لگاتار ہراساں کر رہی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا چین کے ساتھ سربراہی اجلاس: سالانہ 17 ارب ڈالر کی زرعی مصنوعات کی خریداری کا وعدہ

Next Post

سکم قدرتی حسن، ماحولیاتی تحفظ کی حیرت انگیز مثال: ریکھا گپتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
صاحب سنگھ ورما کے خوابوں کی دہلی بنانے کے لیے پرعزم: ریکھا گپتا

سکم قدرتی حسن، ماحولیاتی تحفظ کی حیرت انگیز مثال: ریکھا گپتا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.