ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

 نیٹ پیپر لیک معاملے کی شفاف  تحقیقات ہونی چاہئے :سکینہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-15
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
 نیٹ پیپر لیک معاملے کی شفاف   تحقیقات ہونی چاہئے :سکینہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

جموں؍۱۴ مئی

متعلقہ

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

جموں کشمیر کی وزیرِ تعلیم سکینہ ایتو نے جمعرات کو پیپر لیک معاملات کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ملوث افراد کے خلاف، چاہے وہ کتنے ہی بااثر یا طاقتور کیوں نہ ہوں، سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

جموں شہر کے ایک اسکول میں تقریب کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر نے کہا’’میری عاجزانہ درخواست ہے‘ چاہے سپریم کورٹ سے ہو یا مرکز سے‘ کہ اس معاملے (پیپر لیک) کی شفاف تحقیقات ہونی چاہیے۔ جو بھی اس میں ملوث پایا جائے، چاہے وہ کتنا ہی بااثر یا طاقتور کیوں نہ ہو، اس کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے تاکہ آئندہ کوئی بچوں کے مستقبل کے ساتھ اس طرح کھیلنے کی جرات نہ کرے‘‘۔

ایتو نے کہا کہ پیپر لیک کی مسلسل خبریں نہایت تشویشناک ہیں اور ان کا طلبہ اور ان کے خاندانوں پر شدید اثر پڑتا ہے، جو برسوں تک مسابقتی امتحانات کی تیاری کرتے ہیں۔

وزیر تعلیم نے کہا’’ذرا تصور کیجیے کہ ان بچوں پر کیا گزرتی ہوگی جو سخت محنت کرتے ہیں، امتحان دیتے ہیں اور خوشی مناتے ہیں کہ ان کے پرچے بہت اچھے ہوئے ہیں اور اب وہ امتحان میں کامیاب ہو جائیں گے۔ پھر اچانک انہیں خبر ملتی ہے کہ پرچہ لیک ہو گیا ہے‘‘۔

موصوفہ نے کہا کہ والدین بھی شدید اذیت سے گزرتے ہیں کیونکہ وہ بھی اپنے بچوں کے لیے راتیں جاگتے ہیں، ان کی پڑھائی میں مدد کرتے ہیں اور انہیں ذہنی دباؤ سے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ وہ امتحان میں کامیاب ہو جائیں گے۔

ایتو نے کہا’’اس میں برسوں کی محنت شامل ہوتی ہے۔ بعض طلبہ تو دوسری بار بھی امتحان دیتے ہیں، اس امید کے ساتھ کہ شاید اس بار کامیاب ہو جائیں۔ لیکن جب یہ خبر آتی ہے کہ پرچہ لیک ہو گیا ہے تو یہ سب سے بڑی بدقسمتیوں میں سے ایک ہوتی ہے‘‘۔

وزیر نے الزام لگایا کہ قصوروار افراد ’’میرٹ کو خرید رہے ہیں، زندگیاں تباہ کر رہے ہیں اور طلبہ کو ذہنی دباؤ میں دھکیل رہے ہیں‘‘۔

وزیرِ اعظم، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر اور ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کے قافلوں کو ایندھن بچانے کے مقصد سے مختصر کرنے کے فیصلے کے بارے میں ایتو نے کہا کہ ایسے اقدامات کو وسیع تر قومی مفاد کے تناظر میں دیکھا جانا چاہیے۔

ایتو نے کہا’’اگر ملک کو کسی مشکل کا سامنا ہے، اور اگر ہم کسی بھی طرح اس مشکل کو کم کرنے یا اس میں مدد کر سکتے ہیں، تو ہم سب کو اس میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے‘‘۔

وزیر سرکاری قافلوں کو مختصر کر کے ایندھن کے استعمال میں کمی لانے سے متعلق انتظامی فیصلوں پر پوچھے گئے سوالات کا جواب دے رہی تھیں۔

تعلیمی اداروں میں آن لائن کلاسز شروع کرنے کے حکومتی منصوبے سے متعلق سوال پر ایتو نے کہا کہ اس معاملے پر غور کیا جا رہا ہے، تاہم ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا ہے۔انہوں نے کہا’’ہم اس پر غور کریں گے۔ فی الحال اس حوالے سے کچھ طے نہیں ہوا ہے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بزرگوں، بیواؤں، معذوروں کے ساتھ ناانصافی کر رہی ہے حکومت : کھرگے

Next Post

زمین فراڈ معاملہ:رائم برانچ کے  سری نگر اور بڈگام میں چھاپے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘
اہم ترین

’جنتر منتر پر احتجاج کا پروگرام برقرار‘

2026-07-16
’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘
اہم ترین

’عمر کو صرف اپنی اقتدار کی واپسی کی فکر ہے‘عوامی حقوق کی نہیں‘

2026-07-16
 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی
اہم ترین

 متنازعہ کتاب تنازع: جموں یونیورسٹی نے بلیک لسٹ مصنفین اور ناشرین پر پابندی عائد کر دی

2026-07-16
 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ
اہم ترین

 سنہا کابھگوتی نگر یاتری نواس میں یاتریوں کی سہولیات کا جائزہ

2026-07-16
ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف
اہم ترین

ہمالیہ میں برف باری سابقہ اندازوں سے کہیں زیادہ ہو سکتی ہے، نئی تحقیق کا انکشاف

2026-07-16
فنڈنگ بحران :پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کی یونیورسٹی بند‘۸ہزارطلبہ متاثر
اہم ترین

پی او کے نہ ’آزاد‘ ہے، نہ ’متنازع‘، بلکہ ’زیرِ قبضہ‘ علاقہ ہے:مقامی رہنما

2026-07-16
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل
اہم ترین

  پربھات کا کارگو کمپلیکس سری نگر  کا دورہ، سکیورٹی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-16
ایل اور سی پر سکوت:کیرن علاقے میں سیاحتی سرگرمیاں شروع ہونے لگیں
اہم ترین

 سانبہ میں بین الاقوامی سرحد  کے قریب کھیت میں مشتبہ  سوراخ ملنے پر سرچ آپریشن

2026-07-16
Next Post
جموں و کشمیر میں بڑا ردوبدل‘۸۲پولیس افسران تبدیل

زمین فراڈ معاملہ:رائم برانچ کے  سری نگر اور بڈگام میں چھاپے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.