ہفتہ, جولائی 18, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عمر کی’اُمید‘ مشن کی سراہنا،’خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملی‘ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-14
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عمر کی’اُمید‘ مشن کی سراہنا،’خواتین کو بااختیار بنانے میں مدد ملی‘ 

Srinagar: Jammu and Kashmir Chief Minister Omar Abdullah speaks during an interview with PTI, in Srinagar, Tuesday, May 5, 2026. (PTI Photo/S Irfan)(PTI05_06_2026_000197B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

 

چوہان کی یو ٹی کے خواتین کی قیادت والے دیہی ترقیاتی ماڈل کی تعریف
ایجنسیز
سرینگر؍۱۳مئی
وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے آج محکمہ دیہی ترقی اور جموں و کشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن (اُمید) کو دیہی معیشت کی بہتری اور خواتین کو بااختیار بنانے میں ان کی نمایاں خدمات پر مبارکباد پیش کی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ محکمہ دیہی ترقی اور’اُمید‘ مشن کی مسلسل کوششوں نے خواتین کی قیادت والے سیلف ہیلپ گروپس(ایس ایچ جیز) کو مضبوط بنا کر، مالی شمولیت اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دے کر دیہی علاقوں میں اہم سماجی و اقتصادی تبدیلی پیدا کی ہے۔
وزیر اعلیٰ کا یہ بیان’اُمید‘ کے تحت خواتین کی قیادت والے دیہی ترقیاتی اقدامات کو قومی سطح پر بڑھتی ہوئی پذیرائی کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
مرکزی وزیر برائے دیہی ترقی و پنچایتی راج شیو راج سنگھ چوہان نے بھی جموں و کشمیر حکومت اور جموں و کشمیر رورل لائیولی ہڈ مشن (اُمید) کی قیادت کو ریاست بھر میں حاصل کی گئی نمایاں کامیابیوں پر سراہا۔
وزیر اعلیٰ کو لکھے گئے ایک خط میں مرکزی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ قدر کے کاروباری منصوبوں کو وسعت دینے، مارکیٹ نظام کو مضبوط بنانے اور مختلف اسکیموں کے درمیان تال میل بڑھانے پر مسلسل توجہ ’اُمید‘ کے تحت حاصل شدہ ترقی کو مزید تیز کرے گی۔
پروگرام کے مستقبل کے بارے میں اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ جموں و کشمیر خواتین کی قیادت والے دیہی ترقیاتی ماڈل میں آئندہ بھی نئی مثالیں قائم کرتا رہے گا۔
اپنے مکتوب میں مرکزی وزیر نے کہا کہ جموں و کشمیر ’اُمید‘ مشن کے تحت جامع اور خواتین کی قیادت والی دیہی تبدیلی کی ایک مضبوط مثال بن کر ابھرا ہے۔
مالی شمولیت کے پہلو کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت۳۱۰۶کروڑ روپے سے زائد بینک قرضہ اور۸۲۰کروڑ روپے کی سرمایہ جاتی معاونت فراہم کی گئی، جس نے اس پیش رفت کو مزید تقویت بخشی۔
وزیر اعلیٰ نے اپنے بجٹ خطاب۲۰۲۶۔۲۷ میں کہا تھا کہ ’لکھ پتی دیدی‘ اقدام کے تحت اب تک۲لاکھ۹۵۲  خواتین ایس ایچ جی اراکین ’لکھ پتی دیدی‘ بن چکی ہیں، جبکہ باقی۳۲ہزار۴۸ممکنہ خاندانوں کو جون۲۰۲۶تک اس اسکیم میں شامل کیا جائے گا تاکہ خواتین کی معاشی خودمختاری اور دیہی کاروباری سرگرمیوں کو مزید فروغ دیا جا سکے۔
اب تک۸ء۱۰لاکھ سے زائد خواتین کو۹۶ہزار سے زیادہ سیلف ہیلپ گروپس میں منظم کیا جا چکا ہے، جبکہ۳۱۰۶کروڑ روپے سے زائد بینک قرضے فراہم کیے گئے ہیں اور’لکھ پتی دیدی‘ اقدام کے تحت۲ء۳۰لاکھ سے زیادہ خواتین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے تجاوز کر چکی ہے۔
وزیر اعلیٰ نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت ’مشن یووا‘ کے ساتھ اس اقدام کو مربوط کر کے ’لکھ پتی دیدیوں‘ کی تعداد میں فعال طور پر اضافہ کرے گی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’عمر عبداللہ کی حکومت صرف اشرافیہ کے مفادات کے تحفظ میں مصروف ‘

Next Post

حرمین شریفین میں اے آئی سے لیس روبوٹ کے باعث زائرین کی سہولیات میں اضافہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ
اہم ترین

۲۰جولائی کے سیکریٹریٹ گھیراؤ مارچ کی تیاریوں کا جائزہ

2026-07-18
’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘
اہم ترین

’یاترا کے پہلے ۱۵ دنوں میں ۳ء۵لاکھ یاتریوں نے درشن کئے‘

2026-07-18
 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ
اہم ترین

 ریاستی درجے کی بحالی‘۲۰جولائی کےاحتجاج میں کانگریس شامل ہوگی:قرہ

2026-07-18
آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ
اہم ترین

آزادیٔ صحافت غیر ذمہ دارانہ صحافت کی ڈھال نہیں بن سکتی: دہلی ہائی کورٹ

2026-07-18
فوج نے اوڑی سیکٹر میں در اندازی کی کوشش ناکام بنایا
اہم ترین

بھدرواہ میں فائرنگ کے  واقعے میں ایک شخص ہلاک  ایس او جی کے تین اہلکار زخمی

2026-07-18
سول انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں ‘ ۱۰۸ جے کے اے ایس افسران تبدیل
اہم ترین

 محکمۂ اطلاعات میں تبادلے‘۱۶ افسران  کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری

2026-07-18
مرکز بھرپائی کرے تو دو   منٹ میں شرب پر  پابندی لگ سکتی ہے :فاروق
اہم ترین

ڈاکٹر فاروق عبداللہ پر مبینہ قاتلانہ حملے کے ملزم کی ضمانت مسترد

2026-07-18
Next Post
حرمین شریفین میں اے آئی سے لیس روبوٹ کے باعث زائرین کی سہولیات میں اضافہ

حرمین شریفین میں اے آئی سے لیس روبوٹ کے باعث زائرین کی سہولیات میں اضافہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.