منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ میں گرمی کے آتے ہی پناہ گزین کیمپوں میں جلدی بیماریاں پھیلنے لگیں

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-08
in عالمی خبریں
A A
اسرائیل کا غزہ شہر پر۴۰فیصد قبضے کا دعویٰ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

غزہ، 7 مئی (یو این آئی) غزہ کے پناہ گزین کیمپوں میں جِلدی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں جبکہ اقوامِ متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ گرمی بڑھنے کے ساتھ صحت کا نیا بحران جنم لے سکتا ہے۔
اقوامِ متحدہ کے فلسطینی پناہ گزین ادارے (انروا) کے مطابق غزہ میں حالیہ مہینوں میں جِلدی بیماریوں کے کیسز میں 3 گنا اضافہ ہوا ہے، خارش، چیچک اور دیگر بیماریاں خاص طور پر بچوں میں تیزی سے پھیل رہی ہیں جس کی بڑی وجہ شدید بھیڑ، خراب صفائی اور گرم موسم ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں 2024ء کے دوران کم از کم ایک لاکھ 50 ہزار افراد جِلدی امراض کا شکار ہوئے، طبی سامان کی قلت اور اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث صورتِ حال مزید سنگین ہو رہی ہے۔
پناہ گزین فوزی النجار نے الجزیرہ سے گفتگو کے دوران بتایا کہ لاکھوں لوگ انتہائی خراب حالات میں رہنے پر مجبور ہیں، کیمپوں میں کچرا، چوہے، کھٹمل، پسو اور آوارہ جانور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بن رہے ہیں۔ اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے انکشاف کیا ہے کہ مارچ میں اقوامِ متحدہ کے زیرِ انتظام کیمپوں میں جِلدی بیماریوں سے متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر تقریباً 10 ہزار ہو گئی جبکہ جنوری میں یہ تعداد 3 ہزار تھی۔ عرب میڈیا کے مطابق خان یونس میں طبی عملہ ہزاروں خیموں میں جراثیم کش اسپرے کر رہا ہے تاہم دواؤں اور اسپرے کی شدید کمی کے باعث تمام کیمپوں تک رسائی ممکن نہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ممبئی انڈینس رائے پور پہنچ گئی، ہاردک پانڈیا کی غیر موجودگی موضوعِ بحث

Next Post

جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں
عالمی خبریں

ایران نے اقوام متحدہ کو پلوں، ریلوے اسٹیشنوں، رہائشی علاقوں پر امریکی حملوں کی تفصیلات پیش کردیں

2026-08-31
عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
عالمی خبریں

عالمی منڈی میں تیل کی قیمت کئی ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

2026-08-31
ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں
عالمی خبریں

ڈنمارک میں بھی تعلیمی اداروں میں برقعہ پر پابندی لگانے کی تیاریاں

2026-08-31
ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید
عالمی خبریں

ایران کا آبنائے ہرمز میں 2 آئل ٹینکروں کے بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر دھماکے سے تباہ ہونے کا دعویٰ، سینٹکام کی تردید

2026-08-31
عالمی خبریں

جے ڈی وینس کی فیملی کے اچانک سفری مطالبات پر خفیہ سروس کے اہلکار نالاں

2026-08-31
عالمی خبریں

لبنانی صدر جوزف عون امریکہ کے دورے پر روانہ

2026-08-31
عالمی خبریں

آخری سانس تک ایران کا دفاع کیا جائے گا: عباس عراقچی

2026-08-31
عالمی خبریں

اسرائیل کا فلسطینیوں کے خلاف ’کرمسن تھریڈ‘ نامی نیا منصوبہ

2026-08-31
Next Post
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ

جنوبی لبنان میں ڈرون حملے میں 4 اسرائیلی فوجی زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.