جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

اسرائیل کی غزہ میں جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-05
in عالمی خبریں
A A
قیدیوں کا انجام نیتن یاہو کے ہاتھ میں ہے … حماس کا ٹرمپ کے انتباہ پر جواب
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

تل ابیب، 4 مئی (یو این آئی) غزہ میں جنگ بندی کے باوجود حالات بدستور کشیدہ ہیں اور اسرائیل کی جانب سے جنگ دوبارہ شروع کرنے کی دھمکیوں نے خدشات بڑھا دیے ہیں۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے بعد سے اب تک 828 فلسطینی جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ مختلف علاقوں میں بمباری اور کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو نے اہم سیکیورٹی اجلاس منسوخ کرکے محدود مشاورت شروع کر دی ہے جبکہ فوجی حکام نے عندیہ دیا ہے کہ نئی جنگ تقریباً ناگزیر ہوچکی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے غزہ میں اپنی کنٹرول کی حدود بڑھا کر تقریباً 59 فیصد علاقے تک پھیلا دی ہیں۔ دوسری جانب مصر میں ثالثی کی کوششیں جاری ہیں جہاں امریکی حمایت یافتہ منصوبے کے تحت حماس سے 281 دن میں مرحلہ وار ہتھیار ڈالنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اس منصوبے میں امداد اور تعمیرِ نو کو ہتھیاروں کی حوالگی سے مشروط کیا گیا ہے جسے فلسطینی گروہوں نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
حماس اور دیگر تنظیموں کا مؤقف ہے کہ ہتھیار ڈالنے کا معاملہ آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور قبضے کے خاتمے سے مشروط ہونا چاہیے، انسانی امداد کو دباؤ کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں شائع کی گئی ماہرین کی رائے کے مطابق اسرائیل کی جنگ کی دھمکیاں سیاسی دباؤ بڑھانے اور اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش بھی ہوسکتی ہیں۔ اسرائیلی فوج پر مختلف محاذوں پر دباؤ بڑھ رہا ہے اور طویل فوجی خدمات کے باعث اہلکار تھکن کا شکار ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق خطے میں صورتِ حال بدستور غیر یقینی ہے اور ایک بڑی جنگ کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ واضح رہے کہ غزہ میں مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 72 ہزار 608 تک پہنچ چکی ہے جبکہ تازہ حملوں میں مزید 3 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ورون چکرورتی کی نپی تلی اسپن : کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی واپسی کی راہ ہموار

Next Post

غزہ میں جنگ و تباہی کے درمیان مہنگے ریستوران نے نئی طبقاتی خلیج پیدا کردی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟
عالمی خبریں

امریکہ نے یوکرین کو روسی میزائل حملوں کی پیشگی اطلاع روک دی؟

2026-10-16
ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان
عالمی خبریں

ٹرمپ کا دورۂ ایشیا کے دوران شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن سے ملاقات کا امکان

2026-10-14
ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی
عالمی خبریں

ایئر فرانس کا اسرائیلی پابندیوں پر عمل درآمد کا اعلان، 31 ممالک کے شہری عملے کے لیے پروازوں پر پابندی

2026-10-14
بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت
عالمی خبریں

بلغاریہ کے ساحل کے قریب تجارتی جہازوں پر ڈرون حملوں کی یورپی یونین کی مذمت

2026-10-14
شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی
عالمی خبریں

شمالی اسرائیل میں دھماکا، کم از کم 20 افراد زخمی

2026-10-14
فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل
عالمی خبریں

فرانسیسی طلبہ کے احتجاج میں گریٹا تھنبرگ بھی شامل

2026-10-14
عالمی خبریں

روس اور چین ایران کی مدد کر رہے ہیں؟ ٹرمپ نے الزامات مسترد کر دیے

2026-10-14
عالمی خبریں

ایران کے جنوب مشرقی علاقے میں مسلح جھڑپیں تیز، تین افراد ہلاک

2026-10-14
Next Post
غزہ جنگ بندی، اسرائیل اور حماس نے معاہدے کے پہلے مرحلے میں دستخط کردیے

غزہ میں جنگ و تباہی کے درمیان مہنگے ریستوران نے نئی طبقاتی خلیج پیدا کردی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.