منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

پلوامہ کے لاپتہ بچے کی لاش پانچ دن بعد رمبی آرا سے برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-05-02
in اہم ترین, ٹاپ سٹوری
A A
ہندوارہ:ریت کے ٹیلے میں دھنس جانے سے شہری کی موت‘ دوسرا زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

شوپیاں؍ یکم مئی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ایک ندی میں گر کر لاپتہ ہونے والے پلوامہ کے چار سالہ بچے کی لاش جمعہ کے روز ہیرپورہ علاقے میں رمبی آرا نالہ سے برآمد کر لی گئی۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

ایک اہلکار کے مطابق متوفی کی شناخت محمد حنظلہ ساکن ٹیکن گاؤں، پلوامہ کے طور پر ہوئی ہے، جو۲۷؍ اپریل کو ڈبجن پل کے قریب تیز بہاؤ والے نالے میں حادثاتی طور پر گر گیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ندی کے تیز دھار پانی نے بچے کو فوراً اپنے ساتھ بہا لیا تھا۔

اہلکار نے کہا’’پانچ روزہ تلاش آپریشن کے بعد آج صبح بچے کی لاش رمبی آرا نالہ کے نچلے حصے سے برآمد کی گئی‘‘۔انہوں نے مزید بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد فوج، جموں و کشمیر پولیس اور اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس(ایس ڈی آر ایف ) کی ٹیموں نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تھا۔

اس دوران نالے کے گہرے حصوں کی تلاشی کے لیے خصوصی آلات استعمال کیے گئے جبکہ آپریشن کو تیز کرنے کے لیے اضافی عملہ بھی تعینات کیا گیا۔ ڈوڈہ سے تعلق رکھنے والے ایک معروف رضاکار سمیت ماہر سول باڈی ریٹریورز کو بھی تلاش اور برآمدگی کے عمل میں شامل کیا گیا۔

ادھرڈپٹی کمشنر شوپیاں شیشیر گپتا نے رمبی آرا نالہ سے کمسن بچے محمد حنظلہ کی لاش برآمد کرنے والے وسیع ریسکیو آپریشن میں شامل تمام اداروں اور افراد کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

گپتا نے جموں و کشمیر پولیس، اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس‘ نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس اور بھارتی فوج کی مسلسل اور مربوط کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے عوام اور مختلف این جی اوز کے رضاکاروں کا بھی خصوصی شکریہ ادا کیا، جنہوں نے انتظامیہ کے شانہ بشانہ رہ کر اس آپریشن کو کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے ضلع انتظامیہ کی جانب سے محمد حنظلہ کے غمزدہ خاندان کے ساتھ گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ اہلِ خانہ کو اس عظیم صدمے کو برداشت کرنے کی ہمت عطا فرمائے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راج ناتھ نے اٹلی کے وزیر دفاع کے ساتھ دو طرفہ مذاکرات کیے، مغربی ایشیا کی صورتحال پر بھی بات ہوئی

Next Post

 یومِ مئی پر مزدوروں کے حقوق کے  تحفظ کا عزم، تاریگامی کی اتحاد کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
جموں میں مین اسٹریم سیاسی جماعتوں آل پارٹی میٹنگ

 یومِ مئی پر مزدوروں کے حقوق کے  تحفظ کا عزم، تاریگامی کی اتحاد کی اپیل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.