جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ہیٹ اسپیچ پر اضافی رہنما خطوط کی ضرورت نہیں: سپریم کورٹ نے کہا کہ موجودہ قوانین کافی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-30
in قومی خبریں
A A
سپریم کورٹ ہولی کے بعد حجاب تنازعہ کی سماعت کرے گی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

نئی دہلی، 29 اپریل (یو این آئی) سپریم کورٹ نے ملک بھر میں نفرت انگیز تقاریر (ہیٹ اسپیچ) پر قابو پانے کے لیے کوئی بھی نیا رہنما خطوط (گائیڈ لائنز) جاری کرنے سے بدھ کو انکار کر دیا جسٹس وکرم ناتھ اور جسٹس سندیپ مہتا کی بنچ نے اضافی حفاظتی اقدامات کا مطالبہ کرنے والی درخواستوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ایسا نہیں ہے کہ ہیٹ اسپیچ کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے کوئی قانون موجود نہیں ہے موجودہ قانونی ڈھانچے میں ایسے جرائم سے نمٹنے کے لیے کافی طریقہ کار موجود ہے۔ عدالت نے کہا کہ اصل تشویش قانون کی کمی نہیں بلکہ اس کے نفاذ کے تعلق سے ہے۔ بھارتیہ ناگرک سُرکشا سنہتا (بی این ایس ایس)، 2023 کے تحت قانونی اسکیم مجرمانہ قانون کو حرکت میں لانے کے لیے ایک جامع عمل فراہم کرتی ہے۔
بنچ نے کہا کہ اس کا علاج کئی سطحوں پر دستیاب ہے۔ اگر پولیس سپریم کورٹ کے 12 نومبر 2013 کے ‘للیتا کماری’ فیصلے کے مطابق ایف آئی آر درج کرنے میں ناکام رہتی ہے، تو متاثرہ شخص سینئر پولیس افسران سے رابطہ کر سکتا ہے اور اس کے بعد مجسٹریٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔ عدالت نے کہا کہ سی آر پی سی کی دفعہ 156(3)، جو اب بی این ایس ایس کی دفعہ 175(3) ہو گئی ہے، اس کے تحت مجسٹریٹ کے نگرانی کے اختیارات کافی وسیع ہیں اور مناسب تفتیش کو یقینی بنانے کے لیے اسے استعمال کیا جا سکتا ہے۔
بنچ نے اس بات کو دہرایا کہ مسئلہ قانونی دفعات کی کمی سے نہیں بلکہ زمینی سطح پر ان کے نفاذ سے پیدا ہوتا ہے۔ جرائم کا تعین کرنا مقننہ کا کام ہے اور عدالتیں پارلیمنٹ یا ریاستی اسمبلیوں کو نئے قوانین بنانے کی ہدایت نہیں دے سکتیں۔ وہ زیادہ سے زیادہ اصلاحات کی ضرورت کی طرف توجہ مبذول کروا سکتی ہیں، لیکن قانون سازی کا فیصلہ منتخب اداروں کا ہی ہوتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، عدالت نے معاملے کی سنگینی کو تسلیم کرتے ہوئے تبصرہ کیا کہ "ہم یہ کہنا مناسب سمجھتے ہیں کہ ہیٹ اسپیچ اور افواہیں پھیلانے سے متعلق مسائل براہِ راست بھائی چارے، وقار اور آئینی نظام کے تحفظ کو متاثر کرتے ہیں۔”
یہ فیصلہ اس سلسلہ میں متعدد درخواستوں کے پیش نظر آیا ہے، جس میں 2022 میں عدالت کی طرف سے جاری کردہ گزشتہ ہدایات کی خلاف ورزی کا الزام لگانے والی توہینِ عدالت کی درخواستیں بھی شامل تھیں۔ اس وقت، عدالت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی تھی کہ وہ باقاعدہ شکایات کا انتظار کیے بغیر، ازخود نوٹس (سو موٹو) لیتے ہوئے ہیٹ اسپیچ کے خلاف مقدمات درج کریں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران کے خلاف طویل مدتی ناکہ بندی کے لیے تیار رہیں: ٹرمپ کی قریبی معاونین کو ہدایت

Next Post

انڈیگو دوحہ کے لیے باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے
قومی خبریں

وزارت دفاع نے کیئے 4,106 کروڑ روپے کے معاہدے، فضائیہ کو مواصلاتی سیٹلائٹ اور بحریہ کو ٹارپیڈو ملیں گے

2026-10-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

خواتین کا استحصال کرنے والے رہنماؤں کو تحفظ دیتی ہے کانگریس: بی جے پی

2026-10-16
دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر خراب موسم کے باعث پانچ پروازیں ڈائیورٹ

2026-10-16
امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش
قومی خبریں

امریکہ میں ہندو مندر پر گولی باری کی مبینہ سازش پرہندوستان کی گہری تشویش

2026-10-16
قومی خبریں

پائلٹ پنجاب میں گینگ وار کے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کریں گے، 16 سے 20 اکتوبر تک پانچ روزہ دورہ

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
جے شنکر نے بمسٹیک میں لیا حصہ ، دہشت گردی سمیت کئی امور پر ہوئی بات چیت
اہم ترین

 چین کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کیلئے سرحد پر استحکام ضروری ہے: جئے شنکر

2026-10-15
دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی
قومی خبریں

دوسروں کی قیمت پر نہیں، سب کو ساتھ لے کر آگے بڑھتا ہے ہندستان: مودی

2026-10-14
Next Post
جموں کشمیر میں انڈیگو کی۴۰سے زائد پروازیں منسوخ

انڈیگو دوحہ کے لیے باقاعدہ پروازیں دوبارہ شروع کرے گی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.