جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

خراب موسم کے باعث وزیر اعلیٰ کا بنی دورہ منسوخ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-30
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
وزیر اعلیٰ کو مرکزی بجٹ میں جموںکشمیر کی صنعتی ترقی کے لیے پیکیج کی امید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ایجنسیز

جموں؍۲۹؍اپریل

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

            وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا ضلع کٹھوعہ کے بنی علاقے میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح اور عوامی اجتماع سے خطاب کے لیے طے شدہ دورہ بدھ کے روز خراب موسمی حالات کے باعث منسوخ کر دیا گیا۔

            بنی کے ایم ایل اے ڈاکٹر رمیشور سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتایا’’خراب موسم اور بارش کی وجہ سے وزیر اعلیٰ کا پروگرام منسوخ کرنا پڑا، جس سے ہمیں کافی مایوسی ہوئی ہے۔ عوام بھی بہت دل برداشتہ ہیں‘‘۔

            سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ، وزیر تعلیم و صحت سکینہ ایتو کے ہمراہ بنی-لوہی ملار کا دورہ کرنے والے تھے، جہاں بڑی تعداد میں لوگ بلند توقعات کے ساتھ جمع ہوئے تھے۔

            ممبر اسمبلی نے کہا’’ہم سب، اور علاقے کے تمام عوام، اس پروگرام سے بہت امیدیں وابستہ کیے ہوئے تھے۔ بہت سے لوگ وزیر اعلیٰ کے دورے کے لیے بے حد پرجوش تھے‘‘۔انہوں نے بتایا کہ شدید بارش کے باوجود بڑی تعداد میں لوگ مقامِ تقریب پر پہنچے۔

            سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ کو مقامی لوگوں سے بات چیت کرنی تھی، ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرنا تھا، کئی منصوبوں کا سنگِ بنیاد رکھنا تھا اور کچھ کا افتتاح بھی کرنا تھا۔تاہم انہوں نے کہا کہ پروگرام کی منسوخی ناگزیر تھی۔’’یہ قدرت کا معاملہ ہے اور ہم اس کے بارے میں زیادہ کچھ نہیں کر سکتے‘‘۔

            ایم ایل اے نے بتایا کہ اس دورے کو جلد ہی دوبارہ طے کیا جائے گا۔انہوں نے کہا’’آنے والے وقت میں وزیر اعلیٰ کا بنی-لوہی ملار کا ایک اور دورہ بہت جلد طے کیا جائے گا۔ ہم وزیر اعلیٰ سے بات کریں گے اور انہیں اور محترمہ سکینہ ایتو کو دوبارہ مدعو کریں گے‘‘۔

            سنگھ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ اس دورے میں شرکت کے خواہشمند تھے اور تقریباً دوپہر ڈیڑھ بجے تک موسم بہتر ہونے کا انتظار کرتے رہے۔ ’’تاہم اس وقت تک کوئی اجازت نہیں ملی اور آخرکار دورہ منسوخ کرنا پڑا۔‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر میں عوامی ٹرانسپورٹ  کے کرایوں میں۱۸فیصد اضافہ منظور

Next Post

بی جے پی، این سی، پی ڈی پی  نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران ’میچ فکسنگ‘ کی:سجاد لون

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
 ای ڈبلیو ایس ریزرویشن کے معیار پر نظرثانی کا مطالبہ

بی جے پی، این سی، پی ڈی پی  نے راجیہ سبھا انتخابات کے دوران ’میچ فکسنگ‘ کی:سجاد لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.