سرینگر؍۲۲؍اپریل
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے بدھ کے روز جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ میں سی آر پی ایف کی ایک تنصیب پر حملے میں ملوث ایک ملزم کی دو رہائشی املاک ضبط کر لیں۔
حکام کے مطابق، ایجنسی کی ایک ٹیم نے لیتھ پورہ (پلوامہ) میں فیاض احمد مگری کی ملکیت دو منزلہ اور ایک منزلہ مکانات کو اپنے قبضے میں لے لیا۔
فیاض احمد ماگرے۲۰۱۷میں لیتھ پورہ میں سی آر پی ایف کے تربیتی مرکز پر ہونے والے فدائین حملے کا ملزم ہے، جس میں پانچ سی آر پی ایف اہلکار ہلاک ہو گئے تھے۔ اس حملے کے بعد ہونے والے تصادم میں تین دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔
این آئی اے کی جانب سے یہ کارروائی جموں میں قائم این آئی اے عدالت کے ۵مارچ کو جاری کردہ حکم کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ (ایجنسیاں) ایجنسیز










