منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اے سی بی کی کارروائیاں تیز،  پہلگام خردبرد کیس میں۵مجرم قرار

 کپواڑہ میں چارج شیٹ دائر

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-21
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
اے ایس آئی سمیت چار  سرکاری اہلکار رشوت لیتے ہوئے گرفتار: اے سی بی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

ایجنسیز

سرینگر؍۲۰؍اپریل

                انسدادِ بدعنوانی بیورو (اے سی بی) نے بدعنوانی کے خلاف کارروائیوں کو مزید سخت کرتے ہوئے پیر کے روز پہلگام میں غذائی اجناس کی خردبرد کے ایک کیس میں پانچ سابق اسٹور کیپرز کو مجرم قرار دلوا دیا، جبکہ ایک علیحدہ معاملے میں کپواڑہ کے سابق بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر (بی ڈی او) اور چار دیگر کے خلاف سرکاری فنڈز کی خردبرد کے الزام میں چارج شیٹ دائر کی گئی۔

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

                جاری بیان کے مطابق خصوصی جج انسدادِ بدعنوانی عدالت اننت ناگ محترمہ مسرت روہی نے درج ذیل افراد کو مجرم قرار دیا: عبدالخالق شاہ، غلام نبی میر، محمد شفیع راتھر، غلام حسن حجام اور مظفر احمد بیچو، جو اس وقت فوڈ اینڈ سپلائز محکمہ کے تحت مختلف مراکز میں بطور اسٹور کیپر تعینات تھے۔

                بیان میں کہا گیا کہ مذکورہ ملزمان کو ایف آئی آر نمبر۰۹/۱۹۹۰کے تحت دفعہ۵(۲)جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ۲۰۰۶مع دفعہ ۴۰۹آر پی سی کے تحت مجرم قرار دیا گیا۔

                تحقیقات کے مطابق ان اسٹور کیپرز نے اپریل۱۹۸۹سے۱۱ستمبر۱۹۸۹کے درمیان غذائی اجناس اور خالی بوروں کی خردبرد کی۔یہ کیس اس وقت درج کیا گیا جب فوڈ اینڈ سپلائز محکمہ سری نگر کے ڈپٹی ڈائریکٹر کی جانب سے 2 نومبر ۱۹۸۹و شکایت درج کرائی گئی، جس میں تقریباً۳لاکھ ۶۴ روپے کی خردبرد کی نشاندہی کی گئی تھی۔

                تحقیقات مکمل ہونے کے بعد۹ستمبر۲۰۰۳کو چارج شیٹ دائر کی گئی اور۲۰؍اپریل۲۰۲۶کو عدالت نے شواہد کی بنیاد پر تمام پانچوں ملزمان کو قصوروار قرار دیا۔ سزا کے تعین کے لیے کیس کو۲۴؍ اپریل۲۰۲۶تک کے لیے ملتوی کیا گیا ہے۔

                یہ فیصلہ عوامی خدمات میں شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے اے سی بی کی کوششوں میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

                ایک اور کیس میں اے سی بی نے کپواڑہ کے سابق بی ڈی او عبدالماجید گنی، جونیئر اسسٹنٹ بشیر احمد میر، ایم آئی ایس او/جی آر ایس سجاد احمد ڈار اور دو نجی افراد ذاکر حسین پیر اور گوہر یعقوب خان کے خلاف چارج شیٹ پیش کی ہے۔

                تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزمان نے ملی بھگت سے سرکاری فنڈز کی خردبرد کے لیے فرضی ریکارڈ تیار کیے اور الیکٹرانک ڈیٹا میں رد و بدل کیا۔

                مزید یہ کہ جعلی فنڈ ٹرانسفر آرڈرز تیار کر کے رقم غیر مجاز بینک کھاتوں، بشمول رشتہ داروں اور ساتھیوں کے اکاؤنٹس میں منتقل کی گئی۔

                تحقیقات کے دوران دوہری ادائیگیوں، غیر موجود کاموں کے عوض ادائیگی اور مزدوروں کی ادائیگی کو جاب کارڈ ہولڈرز کے ذریعے گھما کر خردبرد کرنے جیسے معاملات بھی سامنے آئے۔یہ بھی معلوم ہوا کہ متعلقہ سرکاری ریکارڈ کو دانستہ طور پر ضائع یا چھپایا گیا جبکہ اہم الیکٹرانک شواہد بھی فراہم نہیں کیے گئے تاکہ جرم کو چھپایا جا سکے۔

                ملزمان نے اپنے عہدوں کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سرکاری خزانے کو۴لاکھ۸۶ہزار۱۷۰ روپے کا نقصان پہنچایا اور خود و اپنے ساتھیوں کو ناجائز فائدہ پہنچایا۔

                تحقیقات کی بنیاد پر ان کے خلاف جموں و کشمیر انسداد بدعنوانی ایکٹ کی متعلقہ دفعات اور آر پی سی کی متعدد دفعات کے تحت مقدمہ قائم کیا گیا ہے اور کیس ایف آئی آر نمبر۱۱/۲۰۲۱ کے تحت عدالت میں پیش کیا گیا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جی ایم سی اننت ناگ واقعہ: حکومت کا تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ

Next Post

جی سی ڈبلیو گاندھی نگر کے باہر طلبہ کا  احتجاج  

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج

جی سی ڈبلیو گاندھی نگر کے باہر طلبہ کا  احتجاج  

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.