منگل, ستمبر 1, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ‘وزیر اعلیٰ نے ایئرپورٹ پر انھیں رخصت کیا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-19
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
عازمین حج کا پہلا قافلہ روانہ‘وزیر اعلیٰ نے ایئرپورٹ پر انھیں رخصت کیا
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار‘جموں و کشمیر کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی درخواست

(ندائے مشرق خبر )

متعلقہ

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

سرینگر؍۱۸؍اپریل

جموں و کشمیر سے عازمین حج کا پہلا قافلہ (۴۳۱؍افراد پر مشتمل) ہفتہ کو سعودی عرب کیلئے روانہ ہو گیا۔ حکام کے مطابق، وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے یہاں ایئرپورٹ پر انھیں رخصت کیا۔

حکام نے بتایا کہ۲۳۰مرد اور۲۰۱خواتین سمیت۴۳۱حجاج تین پروازوں میں روانہ ہوئے۔حکام کے مطابق، حج ہاؤس بمنہ میں نقل و حمل، سامان کی ہینڈلنگ اور دستاویزات کے تمام انتظامات آسان روانگی کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے کئے گئے تھے۔

عازمین کے سینکڑوں رشتہ دار حج ہاؤس کے باہر انھیں رخصت کرنے کے لیے جمع تھے۔

وزیراعلیٰ کے دفتر نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پوسٹ میں کہا کہ وزیراعلیٰ نے حج۲۰۲۶کے پہلے قافلے کو شیخ العالم انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر رخصت کیا۔

وزیراعلیٰ کے دفتر کے مطابق’’انھوں نے حجاج کو ایک محفوظ اور روحانی طور پر پُرمسرت سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان سے جموں و کشمیر کی امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دعا کرنے کی درخواست کی‘‘۔

دفتر نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے حکام کو ہدایت بھی دی کہ وہ تمام حجاج کے لیے بہتر سہولیات اور مناسب انتظامات کو یقینی بنائیں، جس میں سفر کے ہر مرحلے پر ہموار رابطہ، مسافروں کی سہولت اور بروقت مدد پر توجہ مرکوز کی جائے۔

جموں و کشمیر (بشمول لداخ) سے۴۷۰۰ سے زائد حجاج ہفتہ سے شروع ہونے والی خصوصی حج پروازوں کے ذریعے سعودی عرب روانہ ہونے والے ہیں۔ہندوستان سے ایک لاکھ ۷۵ ہزار لاکھ سے زائد حجاج سفر کے لیے تیار ہیں۔

حکام نے حجاج کے لیے علاقائی رسائی اور موثر لاجسٹکس کو یقینی بنایا ہے تاکہ تکالیف کم سے کم ہوں اور سفر آسان ہو۔غیر حاجیوں اور خصوصی اجازت نامہ رکھنے والوں کے لیے مکہ میں داخلے کی پابندیاں۱۳؍اپریل سے نافذ العمل ہو گئی تھیں۔

سعودی حکام کے نئے ضوابط کے تحت، بغیر اجازت نامے کے تارکین وطن اور باشندوں کو۱۳؍ اپریل پیر سے مکہ میں داخلے سے روک دیا گیا ہے۔حج کے انتظامات اور طریقہ کار جن کے تحت باشندوں کو داخلے کی اجازت نامے حاصل کرنے کی ضرورت ہے‘۱۳؍ اپریل سے نافذ ہو گئے۔اس میں کہا گیا ہے کہ درست اجازت نامے کے بغیر باشندوں کو مکہ میں داخلے سے روک دیا جائے گا۔

حکام نے۱۸؍اپریل (یکم ذوالقعدہ) کو عمرہ ویزے پر آنے والے غیر ملکی حجاج کے لیے ملک چھوڑنے کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے۔سعودی گزٹ کے مطابق‘۱۸؍اپریل سے۳۱ مئی تک شہریوں، تارکین وطن اور جی سی سی (خلیج تعاون کونسل) کے شہریوں سمیت تمام زمروں کے لیے نسک پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ اجازت ناموں کی جاری کرنے پر پابندی ہوگی۔

۱۸؍اپریل سے، مکہ میں داخلہ تمام ویزا ہولڈرز کے لیے بھی ممنوع ہوگا سوائے ان کے جن کے پاس درست حج ویزا ہو۔

دریں اثنا، پارلیمانی و اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے تمام حجاج کو نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ہموار، محفوظ اور آرام دہ حج کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کے عزم کا اعادہ کیا۔

سعودی عرب میں ہندوستانی حجاج کی مدد کیلئے۲۰۰سے زائد انتظامی عملہ اور۳۵۰ طبی و پیرامیڈیکل اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔پہلی بار۲۰ تا۲۵دن کا مختصر حج پیکیج بھی متعارف کرایا گیا ہے، جسے دس ہزار ۵۰۰ سے زائد حجاج نے منتخب کیا ہے۔

پانچ ایئرلائنز‘ ایئر انڈیا ایکسپریس، اکاسا ایئر، سعودی ایئر لائنز، فلائی ناس اور فلائی اڈیل  ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان حج پروازیں چلائیں گی۔

انڈونیشیا عالمی سطح پر حجاج کی سب سے زیادہ تعداد بھیجتا ہے، اس کا۲۰۲۶کا کوٹہ۲لاکھ۲۱ہزار ہے، جو مسلم اکثریتی قوم کے طور پر اس کی پوزیشن کو یقینی بناتا ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وزیر اعلیٰ کالل دید ہسپتال توسیعی بلاک پر پیش رفت کا جائزہ

Next Post

’اپوزیشن جماعتوں نے نسوانی جنین کشی کی‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 
اہم ترین

’کوئی اختیار نہیں‘،ثالثی عدالت کا فیصلہ مسترد 

2026-09-01
پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال
اہم ترین

پاکستانی انسانی حقوق کمیشن کا پی او جے کے انتخابات کی شفافیت پر سوال

2026-09-01
’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

سنہا کی انڈین ریڈ کراس سوسائٹی کی سالانہ جنرل میٹنگ کی صدارت

2026-09-01
اننت ناگ کے نوجوان کسان نے روپ وے بنا کر شعبہ باغبانی میں انقلاب برپا کیا
اہم ترین

’جموں و کشمیر میں سیب کی پیداواریت میں کمی‘ بادام کی کاشت سکڑ گئی‘

2026-09-01
ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع
اہم ترین

ماہانہ وظیفے میں اضافہ ‘انٹرن ڈاکٹروں کی غیر معینہ ہڑتال شروع

2026-09-01
بالائی علاقوں میں تازہ برفباری‘ میدانی علاقوں میں بارش
اہم ترین

 آئندہ۲۴سے۴۸ گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارشوں کا امکان

2026-09-01
رام بن میں پولیس اور فوج کی مشترکہ کارروائی میں جنگجوؤں کی خفیہ کمیشن گاہ تباہ
اہم ترین

شوپیاں میں دہشت گردوں  کا ٹھکانہ تباہ، اسلحہ و گولہ بارود برآمد

2026-09-01
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

واتھورہ میں ٹرک کی زد میں  آکر۱۷ سالہ لڑکا جاں بحق

2026-09-01
Next Post
’اپوزیشن جماعتوں نے نسوانی جنین کشی کی‘

’اپوزیشن جماعتوں نے نسوانی جنین کشی کی‘

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.