جمعہ, اکتوبر 16, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

ٹیولپ گارڈن میں سیاحوں کی  تعداد میں۵۰فیصد سے زائد کمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-18
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
باغ گل لالہ مارچ کی۲۳تاریخ سے سیاحوں کیلئے کھولا جائے گا‘تیاریاںعروج پر

SRINAGAR, MAR 17 (UNI):- Tulips blossomed in the Asias largest Tulip garden on the foot hills of Zabarwan hills in Srinagar is likely to put through for tourists in the end of the March, on Thursday. UNI PHOTO-37U

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

(ویب ڈیسک)
سرینگر؍۱۷؍اپریل
ایشیا کے سب سے بڑے اور وادی کے اہم سیاحتی مقام اندرا گاندھی میموریل ٹیولپ گارڈن میں اس سال سیاحوں کی آمد میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں گزشتہ برس کے مقابلے میں۵۰فیصد سے زیادہ کمی دیکھی گئی۔
حکام نے جمعہ کو بتایا کہ گزشتہ سال باغ میں ریکارڈ۸لاکھ ۵۵ہزارلاکھ سیاح آئے تھے، تاہم اس سال یہ تعداد گھٹ کر صرف۳لاکھ۹۰ہزارلاکھ رہ گئی، جن میں تقریباً۱۲۰۰غیر ملکی سیاح بھی شامل ہیں۔
انچارج اسسٹنٹ فلوری کلچر آفیسر عمران احمد نے بتایا،’’اس سال۳لاکھ۹۰ہزارسیاحوں نے ٹیولپ گارڈن کا دورہ کیا، جن میں۱۲۲۲غیر ملکی اور۲لاکھ۸۹ہزار ملکی سیاح شامل تھے، جبکہ تقریباًایک لاکھ ۶۰ ہزار لاکھ مقامی افراد نے بھی باغ کا رخ کیا‘‘۔
موسم بہار کے دوران ایک اہم سیاحتی مرکز مانے جانے والے اس باغ کو جمعرات کو عوام کے لیے بند کر دیا گیا کیونکہ پھولوں کا موسم اختتام پذیر ہو چکا ہے۔
ڈل جھیل کے کنارے واقع اس باغ کو۱۶ مارچ کو وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے عوام کے لیے کھولا تھا، جو کہ بڑھتے درجہ حرارت کے باعث جلد کھلنے والے پھولوں کی وجہ سے طے شدہ وقت سے ایک ہفتہ پہلے کھولا گیا تھا۔
یہ باغ۲۰۰۸میں اُس وقت کے وزیر اعلیٰ غلام نبی آزاد نے کشمیر کے سیاحتی نقشے پر شامل کیا تھا تاکہ بہار کے نسبتاً کم سیاحتی سیزن میں بھی سیاحوں کو راغب کیا جا سکے۔ اس سال باغ میں۷۰سے زائد اقسام کے ٹیولپس کی نمائش کی گئی، جبکہ فلوری کلچر محکمہ نے خوبصورتی بڑھانے کے لیے بلبس کی کثافت میں بھی اضافہ کیا تھا۔
گزشتہ سال یہ باغ اپریل میں اُس وقت بند کیا گیا تھا جب پہلگام حملے کے بعد سیاحوں کی بڑی تعداد نے اپنے دورے منسوخ کر دیے یا ادھورے چھوڑ دیے۔ حکام کے مطابق۲۰۲۴میں باغ میں۴لاکھ۴۵ہزار‘۲۰۲۳ میں۳لاکھ۷۵‘۲۰۲۲ میں ۳لاکھ ۶۲ہزار اور۲۰۲۱ میں۲لاکھ۲۵ہزارسیاح آئے تھے۔
۲۰۲۰ میں کووڈ۱۹لاک ڈاؤن کے باعث باغ بند رہا تھا۔ اس سے قبل۲۰۱۹میں۲لاکھ۵۹ ہزار‘۲۰۱۸ میںایک لاکھ۹۰ہزار‘۲۰۱۷ میں ایک لاکھ ۵۰ہزار لاکھ اور۲۰۱۶ میں ایک لاکھ۷۵ہزار سیاحوں نے اس باغ کا دورہ کیا تھا۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خواتین ریزرویشن کی مخالفت کرنے والی جماعتوں کو سیاسی خمیازہ بھگتنا ہوگا: وزیراعظم مودی

Next Post

وزیر اعلیٰ سے مختلف وفود کی  ملاقات‘ مسائل کے حل کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت دہشت گردی کیخلاف موقف پر ثابت قدم‘
اہم ترین

’لداخ کی ترقی مرکز کی اولین ترجیح‘

2026-10-16
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
اہم ترین

سپریم کورٹ میں مرکز کا بیان:’ریل بنانے والے اور آزاد صحافی میں فرق کرنا مشکل ‘

2026-10-16
سانبہ میں گھر گھر تلاشی لوگوں سے پوچھ گچھ
اہم ترین

جموں و کشمیر کے کئی علاقوں میں بارش، بالائی علاقوں میں تازہ برف باری سے پہاڑ سفید

2026-10-16
’سرینگر میں بائر سیلر ملاقات سے برآمدات کو نئی رفتار ملے گی‘
اہم ترین

سونمرگ کو سال بھر ایڈونچر کھیلوں کا مرکز بنانے کا منصوبہ:عمر

2026-10-16
جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا
اہم ترین

سنہا کی ’جشنِ ڈل‘ کی کامیاب تکمیل پر پولیس کو مبارک باد

2026-10-16
امریکہ ہندوستان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار اور دفاع کے حق کی حمایت کرتا ہے :راج ناتھ
اہم ترین

پاکستان سے کسی بھی دہشت گردانہ کارروائی کا پہلے سے زیادہ  سخت جواب دیا جائے گا: راجناتھ

2026-10-16
اہم ترین

بی جے پی نے جموں  کشمیر حکومت کے ’دوہرے اقتدار‘ کے مؤقف کو مسترد کردیا

2026-10-16
پولیس نے سرینگر میں ۵ رہائشی مکان مقفل کئے
اہم ترین

سرینگر میں منشیات کے خلاف  کارروائی، ۱۳ء۴۳ کروڑ روپے سے زائد کے اثاثے منسلک

2026-10-16
Next Post
’جنگ بندی کو کامیاب بنانے کیلئے امریکہ‘اسرائیل کی لگام کس لے‘

وزیر اعلیٰ سے مختلف وفود کی  ملاقات‘ مسائل کے حل کی یقین دہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.