جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

تعلیم میں مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق منطقی سوچ اور اختراع کا ہونا لازمی: سندھو

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-10
in قومی خبریں
A A
تعلیم میں مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق منطقی سوچ اور اختراع کا ہونا لازمی: سندھو
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

نئی دہلی، 09 اپریل (یو این آئی) دہلی کے لیفٹیننٹ گورنر ترنجیت سنگھ سندھو نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس بدلتے ہوئے دور میں آپ کی تعلیم محض ڈگریوں اور کتابی علم تک محدود نہیں ہونی چاہیے، بلکہ اس میں مستقبل کے چیلنجوں کے مطابق ہم آہنگی، منطقی سوچ اور اختراع کا حوصلہ ہونا لازمی ہے۔
مسٹر سندھو اور دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے جمعرات کو گرو گوبند سنگھ اندر پرستھ یونیورسٹی کے 18 ویں تقسیمِ اسناد (کنووکیشن) کی تقریب میں شرکت کی اور طلباء کو ڈگریاں تفویض کیں۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تقسیمِ اسناد کی تقریب محض ایک تعلیمی سفر کا اختتام نہیں ہے، بلکہ یہ قوم کی تعمیر کی سمت میں ہزاروں نئے سفر کا آغاز ہے۔ آج کا نوجوان ایک ایسے دور میں قدم رکھ رہا ہے جہاں مصنوعی ذہانت (اے آئی ) اور پائیدار اختراع جیسی ٹیکنالوجیز دنیا کو نئی شکل دے رہی ہیں۔
مسٹر سندھو نے طلباء پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے ‘وکست بھارت @2047’ کے وژن کو شرمندہ تعبیر کرنے کے لیے ملک کو ایسے ‘سولوشن پرووائیڈرز کی ضرورت ہے جو شہری ترقی، عوامی صحت اور ڈیجیٹل گورننس جیسے پیچیدہ چیلنجوں کا موثر حل نکال سکیں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ علم، انصاف اور خدمت کا سب سے بڑا ذریعہ ہے۔ انہوں نے طلباء کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی تعلیم کو صرف ایک ذاتی کامیابی نہ سمجھیں، بلکہ اسے معاشرے اور ملک کے تئیں ایک ذمہ داری کے طور پر قبول کریں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ دہلی اور ہندوستان کا مستقبل ان باصلاحیت نوجوانوں کے ہاتھوں میں محفوظ ہے جو اپنے حوصلے اور لگن سے معاشرے میں مثبت تبدیلی لائیں گے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آج گریجویٹ ہونے والے نوجوان ہی ‘وکست بھارت کے خواب کو سچ کرنے والے حقیقی سارتھی (رہنما) ہیں۔ آپ کی صلاحیت اور قابلیت ہی ملک کو عالمی سطح پر نئی بلندیوں تک لے جائے گی۔ انہوں نے طلباء سے اپیل کی کہ وہ اپنی تعلیم کا استعمال نہ صرف ذاتی ترقی کے لیے بلکہ معاشرے اور قوم کی فلاح و بہبود کے لیے بھی کریں۔
وزیر اعلیٰ نے اے آئی، روبوٹکس، ڈیٹا سائنس اور ڈیزائن انوویشن جیسے شعبوں میں یونیورسٹی کی کوششوں کی ستائش کی۔ انہوں نے خصوصی طور پر اٹل انکیوبیشن سینٹر کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 170 سے زیادہ اسٹارٹ اپس کی مدد کر کے یونیورسٹی نوجوانوںکوجاب سیکر (ملازمت تلاش کرنے والا) کے بجائے ‘جاب کریئیٹر (ملازمت دینے والا) بنا رہی ہے۔ حکومت کی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے بتایا کہ اس سال دہلی کا تعلیمی بجٹ 19,326 کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے۔ حکومت کا مقصد نہ صرف اسکولوں کو اسمارٹ بنانا ہے بلکہ اعلیٰ تعلیم میں بھی عالمی معیار کی سہولیات کو یقینی بنانا ہے۔ دہلی حکومت نیٹ،جے ای ای اور سی ایل اے ٹی جیسے امتحانات کے لیے 2,200 سے زیادہ طلباء کو مفت کوچنگ فراہم کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ کا ایران کے گرد امریکی فوج کی تعیناتی برقرار رکھنے کا اعلان

Next Post

این ایس ٹی ایف ڈی سی جمعہ کو اپنا 25واں یومِ تاسیس منائے گا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post
ای ڈی نے بالی وڈ اداکارہ فرنینڈس کے 7 کروڑ کا اثاثہ ضبط کیا

این ایس ٹی ایف ڈی سی جمعہ کو اپنا 25واں یومِ تاسیس منائے گا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.