جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

گجرات ٹائٹنز کی دہلی کیپیٹلز کے خلاف ایک رن سے سنسنی خیز فتح

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-10
in کھیل
A A
آئی پی ایل میڈیا حقوق کے لئے اتوار کو ہوگی جنگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

نئی دہلی،9اپریل (یواین آئی ) دہلی کے ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کیپیٹلز اور گجرات ٹائٹنز کے درمیان کھیلا گیا مقابلہ دونوں ٹیموں کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل رہا، جس میں گجرات نے محض ایک رن سے کامیابی حاصل کر لی۔ دہلی نے ٹاس جیت کر پہلے گیند بازی کا فیصلہ کیا، جس کے بعد پہلے بلے بازی کرتے ہوئے گجرات نے مقررہ اوورز میں 210 رنز کا پہاڑ جیسا ہدف بنایا۔ جواب میں دہلی کیپیٹلز نے ہدف کے تعاقب میں کانٹے کی ٹکر دی اور بہترین مقابلہ) دیکھنے کو ملا، لیکن تمام تر کوششوں کے باوجود ٹیم فتح کی لکیر پار نہ کر سکی اور گجرات ٹائٹنز نے ایک رن کے معمولی فرق سے یہ میچ جیت کر اپنی طاقت کی نئی پہچان درج کرائی۔ ہندوستان کے اس بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں شائقین کو ایک سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا، جہاں آخری گیند تک جیت کا توازن دونوں طرف جھولتا رہا۔
آئی پی ایل کے سنسنی خیز مقابلے میں گجرات نے دہلی کو جیت کے لیے 211 رنز کا بڑا ہدف دیا، جس کے تعاقب میں کے ایل راہول کی جارحانہ بلے بازی کے باوجود دہلی کی ٹیم مشکلات کا شکار نظر آئی۔ دہلی کے کپتان کے ایل راہول نے میدان کے چاروں طرف چوکے اور چھکے برساتے ہوئے محض 29 گیندوں پر اپنی ففٹی مکمل کی اور پرسدھ کرشنا کے ایک اوور میں مسلسل چار باؤنڈریز لگا کر گجرات کے باؤلنگ اٹیک کو بے بس کر دیا، تاہم وہ بدقسمتی سے اپنی سنچری مکمل نہ کر سکے اور 92 رنز بنا کر محمد سراج کا شکار بنے۔ گجرات کی جانب سے راشد خان نے میچ کا پانسہ پلٹتے ہوئے اپنے جادوئی اسپیل میں بیک ٹو بیک وکٹیں حاصل کیں اور مجموعی طور پر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے دہلی کی مڈل آرڈر بیٹنگ لائن کو بکھیر کر رکھ دیا۔ میچ کے دوران دہلی نے پاور پلے میں بغیر کسی نقصان کے 63 رنز بنا کر شاندار آغاز کیا تھا لیکن پاتھم نسانکا کے 41 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ شروع ہو گیا، جبکہ ڈیوڈ ملر کلائی کی چوٹ کی وجہ سے ‘ریٹائر ہرٹ’ ہونے کے باوجود اسٹبس کے رن آؤٹ ہونے پر دوبارہ کریز پر واپس آ گئے۔ دہلی نے 16 اوورز میں 150 کا ہندسہ تو عبور کر لیا ہے لیکن راشد کی نپی تلی گیند بازی نے رنز کی رفتار روک کر گجرات کی پوزیشن مستحکم کر دی ہے۔ دہلی کو آخر میں چھ گیندوں پر 13 رن کی ضرورت تھی۔ لیکن وپراج سات گیندوں میں 12 رن بناکر پرسدھ کرشنا کی گیند پر آوٹ ہوگئے ۔ آخر میں دہلی کو ایک گیند پر دو رن کی ضرورت تھی لیکن دہلی کی ٹیم ایک ہی رن بنا سکی اور اس طرح گجرات نے دہلی کو بے حد قریبی مقابلے میں ایک رن سے شکست دے کر مقابلہ جیت لیا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وراٹ کوہلی اور ویبھو سوریہ ونشی کا آمنا سامنا، رنز کے طوفان کی توقع

Next Post

امریکہ کو ایران سے کس طرح کا خطرہ ہے؟

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
اسلام آباد: شیر باغ میں آتشتزدگی،‘ تین کمپلیکس‘ ایک پنڈت آشرم خاکستر

امریکہ کو ایران سے کس طرح کا خطرہ ہے؟

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.