جمعہ, جولائی 24, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

گھریلو ایل پی جی کی قیمتیں عالمی سطح پر سب سے کم؛ اے ٹی ایف میں اضافے کا اثر غیر ملکی روٹس پر پڑے گا: وزارت پیٹرولیم

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-04-02
in قومی خبریں
A A
 ایل پی جی ذخیرہ کرنے والوں کو کارروائی کی وارننگ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

نئی دہلی، یکم اپریل (یو این آئی) وزارت پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مطابق، ہندوستان میں گھریلو ایل پی جی کی قیمتیں پڑوسی ممالک جیسے پاکستان (1,046 روپے)، سری لنکا (1,242 روپے) اور نیپال (1,208 روپے) کے مقابلے میں دنیا میں سب سے کم ہیں وزارت پیٹرولیم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کہا، "کمرشل ایل پی جی سلنڈروں کی قیمتیں، جو صنعتوں اور ہوٹلوں میں استعمال ہوتے ہیں، ڈی ریگولیٹڈ (آزاد) اور مارکیٹ کی بنیاد پر طے ہوتی ہیں، اور عام طور پر ماہانہ بنیادوں پر ان پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔ ملک میں مجموعی طور پر استعمال ہونے والی ایل پی جی میں ان کا حصہ 10 فیصد سے بھی کم ہے۔”
بدھ کو قیمتوں میں اضافے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے وزارت نے کہا، "یکم اپریل کو کمرشل سلنڈر کی قیمتوں میں اضافہ سعودی کنٹریکٹ پرائس میں 44 فیصد اضافے کی وجہ سے ہوا ہے، جو مارچ میں 542 ڈالر فی میٹرک ٹن سے بڑھ کر اپریل کے لیے 780 ڈالر فی میٹرک ٹن ہو گئی ہے، کیونکہ عالمی ایل پی جی سپلائی کا 20 سے 30 فیصد حصہ ‘آبنائے ہرمز’ میں پھنسا ہوا ہے۔”
وزارت نے مزید کہا کہ گھریلو صارفین کو مکمل تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے، جہاں 14.2 کلوگرام کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 913 روپے اور ‘پی ایم یو وائی’ کے مستفید ین کے لیے سلنڈر کی قیمت 613 روپے پر برقرار ہے، جن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
بیان میں کہا گیا، "موجودہ قیمتوں پر تیل کمپنیوں کو فی سلنڈر 380 روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ مئی کے آخر تک مجموعی نقصانات تقریباً 40,484 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔ گزشتہ سال 60,000 کروڑ روپے کے کل نقصانات میں سے 30,000 کروڑ روپے سرکاری تیل کمپنیوں نے اور 30,000 کروڑ روپے حکومت ہندوستان نے برداشت کیے تاکہ ہندوستانی شہریوں کو بین الاقوامی سطح پر ایل پی جی کی بلند قیمتوں سے بچایا جا سکے۔”
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں کے بارے میں، جن میں مغربی ایشیا کے تنازع کی وجہ سے اضافہ ہو سکتا ہے، وزارت پیٹرولیم نے کہا کہ دہلی میں پیٹرول کی قیمت 94.77 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 87.67 روپے فی لیٹر پر برقرار ہے۔
وزارت نے واضح کیا، "گزشتہ ایک ماہ میں عالمی سطح پر پیٹرولیم کی قیمتوں میں 100 فیصد تک اضافے کے باوجود، سرکاری تیل کمپنیوں کو یکم اپریل 2026 تک خردہ فروخت کی سطح پر پیٹرول پر 24.40 روپے فی لیٹر اور ڈیزل پر 104.99 روپے فی لیٹر کا خسارہ ہو رہا ہے۔”

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ریلوے نے 2025-26 میں ریکارڈ 167 کروڑ ٹن مال کی ڈھلائی کی: ویشنو

Next Post

جموں و کشمیر میں ضروری  اشیاء کی فوری قلت نہیں: وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘
اہم ترین

 ’نوجوانوں کی فلاح حکومت کی اولین ترجیح‘

2026-07-24
ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
Next Post
’ پرائیوٹ ممبرز بل کی بغیرغور و خوض کے مخالفت نہیں کرتے‘

جموں و کشمیر میں ضروری  اشیاء کی فوری قلت نہیں: وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.