نئی دہلی، 31 مارچ (یو این آئی) مرکزی تحقیقاتی بیورو (سی بی آئی) نے منگل کو دہلی میونسپل کارپوریشن (ایم سی ڈی) کے ڈپٹی کمشنر ابھشیک مشرا اور اکاؤنٹ افسر دیویانشو گوتم کو رشوت کے ایک معاملے میں گرفتار کر لیا۔
سی بی آئی کے مطابق اکاؤنٹ افسر دیویانشو گوتم نے ایک لائسنس انسپکٹر سے چار لاکھ روپے رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ متاثرہ شخص نے اس سلسلے میں شکایت درج کرائی تھی۔
سی بی آئی نے شکایت پر کارروائی کرتے ہوئے منصوبہ بند طریقے سے جال بچھایا اور دونوں افسران کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوتا ہے کہ کرپشن کے مزید پہلو بھی سامنے آ سکتے ہیں۔
سی بی آئی حکام نے کہا ہے کہ اس معاملے پر تفصیلی معلومات بعد میں فراہم کی جائیں گی۔










