جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

2026-27 کے مصروف سیزن میں بنگلورو میں انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-27
in کھیل
A A
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل

cricket leather ball resting on bat on the stadium pitch

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

ممبئی، 26 مارچ (یو این آئی): ہندوستانی مردوں کی کرکٹ ٹیم سال 2026-27 کے دوران اپنے گھریلو میدانوں پر چار ممالک کے خلاف 17 مختلف مقامات پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی میچ کھیلے گی۔
ہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے جمعرات کو بتایا کہ ہندوستانی مردوں کی ٹیم آئندہ 2026-27 کے سیزن میں اپنے ملک میں 22 بین الاقوامی میچوں کی میزبانی کرے گی۔ ہندوستان کے اس ہوم سیزن کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس میں بارڈر-گاوسکر ٹرافی کے پانچوں ٹیسٹ ناگپور، چنئی، گوہاٹی، رانچی اور احمد آباد میں کھیلے جائیں گے۔
ٹیم انڈیا کا یہ سال کافی مصروف رہنے والا ہے۔ چار ممالک کی ٹیمیں دو طرفہ سیریز کھیلنے ہندوستان پہنچ رہی ہیں۔ دورے کا آغاز ویسٹ انڈیز (27 ستمبر تا 17 اکتوبر) سے ہوگا، جس کے بعد سری لنکا (13 تا 27 دسمبر)، زمبابوے (3 تا 9 جنوری) اور آخر میں آسٹریلیا (21 جنوری تا 7 مارچ) کا چیلنج ہوگا۔
خاص بات یہ ہے کہ زمبابوے کی ٹیم پورے 24 سال بعد ہندوستان کی سرزمین پر کوئی دو طرفہ سیریز کھیلنے اترے گی۔ اس کے علاوہ، بنگلورو کے چناسوامی اسٹیڈیم میں بھی پھر سے انٹرنیشنل کرکٹ کی رونق لوٹے گی۔ گزشتہ سال جون میں یہاں مچی بھگدڑ میں 11 افراد کی موت ہو گئی تھی، جس کے بعد سے یہاں کوئی بڑا میچ نہیں ہوا تھا۔ اب 17 اکتوبر کو کیریبیائی ٹیم اور 16 دسمبر کو سری لنکن ٹیم کے خلاف ہونے والے میچوں سے اس میدان کی واپسی ہوگی۔
بنگلورو کے ساتھ ساتھ گوہاٹی، حیدرآباد، رانچی اور احمد آباد کو اس سیزن میں دو دو میچوں کی میزبانی ملی ہے۔ گوہاٹی کا میدان گزشتہ سال نومبر میں اپنا پہلا ٹیسٹ منعقد کرنے کے بعد اب لگاتار دوسرے سال ٹیسٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔
دہلی میں 13 دسمبر کو ہونے والا ون ڈے بھی سرخیوں میں ہے۔ سردیوں میں یہاں اسموگ اور آلودگی کا مسئلہ کھلاڑیوں کے لیے مشکل کھڑی کرتا رہا ہے، جیسا کہ 2017 میں سری لنکا کے خلاف میچ میں دیکھا گیا تھا۔ یہی وجہ ہے کہ بورڈ نے گزشتہ سال کی طرح اس بار بھی شیڈول میں تبدیلی کی ہے تاکہ دہلی میں دیوالی کی آلودگی کے وقت میچ نہ ہو۔ دوسری طرف کولکتہ اور ممبئی کے تاریخی میدانوں پر زمبابوے کے خلاف ون ڈے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’خود کو ذہنی طور پر مضبوط بنانے کے لیے مجھے بریک کی ضرورت تھی‘: پرتھوی شا

Next Post

ایران میں امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل
کھیل

ظہیر خان وینکوور اینکرز کے شریک مالک کے طور پر یوراج سنگھ کے ساتھ شامل

2026-09-11
مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں
کھیل

مشکل حالات سے نمٹنے میں ناکامی پر سعود شکیل مایوس، کہا: ہم بار بار وہی غلطیاں کر رہے ہیں

2026-09-11
ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن
کھیل

ہم نے دلیپ ٹرافی کا یہ خطاب ایک ٹیم کے طور پر جیتا ہے: ایشان کشن

2026-09-11
کھیل

بمراہ فٹ، ہرشیت کی جگہ یش ٹھاکر ہندوستانی ٹی-20 ٹیم میں شامل

2026-09-11
کھیل

پاکستان انڈر 19 ٹیم کو پناہ گزین سمجھ کر انگلینڈ میں احتجاج

2026-09-11
کھیل

میرا آندریوا کو شکست دے کر کوکو گاف یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں

2026-09-11
فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
Next Post
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘

ایران میں امریکہ اور اسرائیل کیلئے جاسوسی کے الزام میں 39 ملزمان گرفتار

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.