جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

’بھارت دلال ملک کا کردار ادا نہیں کریگا‘ 

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-26
in اہم ترین, تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’بھارت دلال ملک کا کردار ادا نہیں کریگا‘ 
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

ہم مختلف فریقین کے ساتھ سفارتی رابطوں اور بیانات کے ذریعے فعال کردار ادا کر رہے ہیں‘وزیر خارجہ کا بیان

’وزیر اعظم نے امریکی صدر پرواضح کیا کہ بھارت جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہےکیونکہ یہ سب کو متاثر کر رہی ہے‘

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

(ویب ڈیسک )

سرینگر؍۲۵مارچ

وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے مشرقِ وسطیٰ تنازع میں ثالثی کے معاملے پر پاکستان پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کسی بھی صورت میں ’دلال ملک‘ کا کردار ادا نہیں کرے گا۔

این ڈی ٹی وی نے ذرائع کے حالے سے ایک رپورٹ میں کہا کہ دہلی میں منعقدہ آل پارٹی اجلاس کے دوران وزیر خارجہ نے پاکستان کو ’دلال (بروکر) ملک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ بھارت اس طرزِ عمل کی پیروی نہیں کرے گا۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان نے امریکہ اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

رپورٹ کے مطابق واشنگٹن اور اسلام آباد کے درمیان دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں ایسی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ بھارت نے مشرقِ وسطیٰ بحران پر اپنی پالیسی کا دفاع کرتے ہوئے واضح کیا کہ وہ مختلف فریقین کے ساتھ سفارتی رابطوں اور بیانات کے ذریعے فعال کردار ادا کر رہا ہے۔

اجلاس میں یہ بھی بتایا گیا کہ اب تک۴ لاکھ۲۵  ہزار بھارتی شہریوں کو ایران سے واپس لایا جا چکا ہے جبکہ وہاں موجود افراد کے تحفظ کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

این ڈی ٹی وی رپورٹ کے مطابق حکومت نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیاں گزشتہ۱۵برس سے نافذ ہیں، تاہم اس کے باوجود بھارت نے اپنی توانائی ضروریات کے پیش نظر ایرانی تیل کی خریداری جاری رکھی۔

حکومت نے یقین دہانی کرائی کہ توانائی کے شعبے میں کسی قسم کی تشویش کی ضرورت نہیں اور ایل پی جی کی فراہمی مستحکم ہو رہی ہے۔ اس موقع پر یہ بھی بتایا گیا کہ بھارت کی خام تیل کی بڑی مقدار روس سے درآمد کی جاتی ہے، جو ایک متوازن حکمت عملی کی عکاسی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے کہا کہ امریکہ بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے جبکہ اسرائیل ایک اہم تکنیکی اور تزویراتی پارٹنر ہے۔ بھارت مشرقِ وسطیٰ کے تمام ممالک کے ساتھ متوازن تعلقات برقرار رکھے ہوئے ہے، بشمول ایران۔

اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ بھارت غیر وابستہ تحریک(این اے ایم) کا حصہ ہے، تاہم ایران اور متحدہ عرب امارات کے مختلف مؤقف کے باعث برکس میں مشترکہ موقف اپنانا مشکل ہو گیا ہے۔

بعد ازاں کیرن رجیجو نے کہا کہ آل پارٹی اجلاس میں اٹھائے گئے تمام سوالات کے جوابات دیے گئے اور تمام شرکاء نے اتحاد کا اظہار کیا۔

اس دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیر اعظم نریندر مودی کو فون کال کے ایک دن بعد حکومت نے بدھ کے روز سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو بتایا کہ مودی نے واضح کیا ہے کہ بھارت ’جنگ کے خاتمے کا خواہاں ہے‘ کیونکہ یہ ’سب کو متاثر کر رہی ہے۔‘

دریں اثنا ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے پریس ٹی وی کا کہنا ہے کہ تہران نے امریکہ کا۱۵نکاتی مجوزہ مسترد کر دیا ہے اور اپنی شرائط پیش کر دی ہیں۔

پریس ٹی وی کے مطابق اسے ایک سینیئر سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے بتایا ہے کہ ایران صدر ٹرمپ کو اس جنگ کے خاتمے کے وقت کا تعین نہیں کرنے دے گا۔اس عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ ’ایران اس جنگ کا اختتام اپنی مرضی کے وقت پر کرے گا جب اس کی شرائط مان لی جائیں گی۔‘

خیال رہے اس سے قبل متعدد میڈیا اداروں نے رپورٹ کیا تھا امریکہ نے بذریعہ پاکستان ایران کو یہ مجوزہ منصوبہ بھیجا ہے۔

ایرانی نشریاتی ادارے کے مطابق سیاسی و سکیورٹی عہدیدار نے اسے مزید بتایا کہ واشنگٹن متعدد سفارتی ذرائع سے مذاکرات کی کوشش کر رہا ہے اور ایسے پروپوزل پیش کر رہا ہے جو ایران کے نزدیک ’حدود سے تجاوز‘ کر رہے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جموں و کشمیر کی ترقی کیلئےاسٹارٹ اپ کلچر پر توجہ ضروری:ایل جی سنہا

Next Post

غضب کیا جو تیرے …….!

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ

غضب کیا جو تیرے .......!

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.