بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

ترقی یافتہ ہندوستان کی تعمیر میں طلبہ اور نوجوانوں کا اہم کردار: رادھا کرشنن

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-15
in قومی خبریں
A A
نائب صدر کے دورے سے قبل فول پروف سکیورٹی انتظامات
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 14 مارچ (یواین آئی) نائب صدر سی پی رادھا کرشنن نے کہا ہے کہ آزادی کی صد سالہ تقریب 2047 تک ملک کو ایک ترقی یافتہ قوم میں بدلنے کے لیے اقتصادی ترقی، سماجی شمولیت، تکنیکی پیش رفت، ماحولیاتی پائیداری اور اخلاقی قیادت کی ضرورت ہوگی اور اس وژن کو حقیقت بنانے میں طلبہ اور نوجوانوں کا کردار سب سے اہم رہے گا۔
رادھا کرشنن نے ہفتہ کو ہماچل پردیش کے دھرم شالہ میں مرکزی یونیورسٹی کے نویں تقریب اسناد سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی یافتہ ہندوستان 2047 کے وژن میں ملک کے نوجوانوں کی حیثیت کلیدی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ترقی یافتہ ہندوستان کا وژن مساوات اور شمولیتی ترقی پر مبنی ہونا چاہیے، جس میں کسی ریاست یا سماج کے کسی طبقے کو پیچھے نہ چھوڑا جائے۔
ہماچل کو دیو بھومی اور ویر بھومی قرار دیتے ہوئے نائب صدر نے ریاست کی شاندار مہمان نوازی، زندہ دل ثقافت اور دیرپا روایات کی تعریف کی اور کہا کہ ریاست نے ملک کی مسلح افواج میں نمایاں تعاون دیا ہے۔
ہندوستان کی علمی وراثت کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نالندہ یونیورسٹی اور تکشیلا جیسے عظیم قدیم تعلیمی مراکز اپنے اساتذہ کے علم، دانشوری اور مسلسل فکری ترقی کے سبب پھلے پھولے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اساتذہ اور آچاریہ زندگی بھر سیکھتے رہے اور مباحث، مکالمے اور تحقیق کے ذریعے اپنے علم کو نکھارا اور ایسا ماحول بنایا جہاں خیالات کی نشوونما ہوئی اور تہذیبیں آگے بڑھیں۔
انہوں نے کہا کہ جدید یونیورسٹیوں کو بھی اسی جذبے کو اپنانا چاہیے اور تدریس میں جدت، بین مضامین تحقیق اور عالمی تعاون کو فروغ دینا چاہیے۔ نائب صدر نے کہا کہ ہماچل پردیش مرکزی یونیورسٹی قومی تعلیمی پالیسی 2020 کو جوش و خروش سے نافذ کر رہی ہے اور ہندوستانی علمی روایات سے متعلق مضامین کو شامل کر رہی ہے، جس سے تعلیم میں ایک نئی ثقافت کو فروغ مل رہا ہے۔
انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے کئی تخلیقات کا ڈوگری میں ترجمہ کرنے اور ہندی ادب کا پنجابی میں ترجمہ کرنے کی پہل کی تعریف کی اور کہا کہ دیسی فکر اور ہندوستانی تحقیقی طریقوں پر اس کا زور ہندوستان کی علمی روایات میں نئے سرے سے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔
انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومتوں کے اعلیٰ تعلیمی اداروں کے درمیان زیادہ تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشترکہ تحقیق، اساتذہ کی مہارت کا تبادلہ، ڈیجیٹل وسائل اور علمی تبادلے کے ذریعے ایسی شراکتیں ایک وسیع تعلیمی برادری تشکیل دے سکتی ہیں، جس سے طلبہ اور محققین دونوں کو فائدہ ہوگا اور ترقی یافتہ ہندوستان کے لیے عالمی سطح پر مسابقتی اعلیٰ تعلیم کا نظام قائم کرنے میں مدد ملے گی۔
نائب صدر نے کہا کہ اسٹارٹ اپ انڈیا اور میک ان انڈیا جیسی پہلوں نے نوجوان موجدوں کے لیے نئے راستے کھول دیے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں میں جدت کو فروغ دینے اور یونیورسٹی کی "کمیونٹی لیب” پہل کی تعریف کی، جس کے ذریعے طلبہ اور اساتذہ مقامی برادریوں سے جڑتے ہیں، رسائی کو مضبوط کرتے ہیں اور طلبہ کو دیہی ہندوستان کی حقیقتوں کو سمجھنے میں مدد دیتے ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

تجارتی ایل پی جی صارفین کو سلنڈر کی فراہمی شروع: حکومت

Next Post

لداخ میں ریاستی درجہ اور  چھٹی شیڈول کے مطالبے پر لیہہ  اور کرگل میں احتجاجی مظاہرے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post
مشرقی لداخ:ڈیمچوک کے بعدفوج نے دیپ سانگ میں تصدیقی گشت شروع کر دیا

لداخ میں ریاستی درجہ اور  چھٹی شیڈول کے مطالبے پر لیہہ  اور کرگل میں احتجاجی مظاہرے

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.