جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

راہل کو بولنے سے روکنے پر زبردست ہنگامہ، کارروائی ملتوی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-13
in قومی خبریں
A A
اڈانی گروپ کی رپورٹ پر پارلیمنٹ میں ہنگامہ جاری

**EDS: VIDEO GRAB VIA SANSAD TV** New Delhi: Opposition MPs protest in the well of the Lok Sabha during Budget Session of Parliament, in New Delhi, Thursday, Feb. 2, 2023. (PTI Photo)(PTI02_02_2023_000108B)

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

نئی دہلی، 12 مارچ (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کو ایوان میں بولنے سے روکنے پر جمعرات کو اپوزیشن نے زبردست ہنگامہ کیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پانچ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ ایوان میں "ضمنی مطالبات زر کے دوسرے بیچ” پر بحث روک کر اسپیکر اوم برلا نے مسٹر راہل گاندھی کا ان کے دیے گئے نوٹس پر بولنے کے لیے نام لیا۔
مسٹر گاندھی نے کہا کہ "مغربی ایشیا میں جنگ چھڑی ہے۔ اس میں امریکہ-اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ چل رہی ہے۔ اس جنگ کے بہت بڑے نتائج ہوں گے۔ دنیا کا 20 فیصد تیل آبنائے ہرمز سے آتا ہے لیکن اسے بند کر دیا گیا ہے۔ اس کا بہت برا اثر ہوگا خاص طور پر ہم پر، کیونکہ ہمارے تیل اور قدرتی گیس کا ایک بڑا حصہ اسی علاقے سے ہو کر آتا ہے۔ ابھی تو تکلیف کی شروعات ہوئی ہے۔ ریستوراں بند ہو رہے ہیں، ایل پی جی کے تعلق سے گھبراہٹ ہے اور سڑک کنارے خوانچہ فروش متاثر ہو رہے ہیں۔”
انہوں نے کہاکہ "کسی بھی ملک کی بنیاد اس کی توانائی کی حفاظت ہوتی ہے۔ اگر امریکہ یہ طے کرے کہ ہم روس سے گیس یا تیل خرید سکتے ہیں یا نہیں، تو یہ سمجھ سے بالاتر ہے۔ میں سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں کہ یہ پہیلی کیا ہے اور یہ کسی معاہدے سے جڑی لگتی ہے۔ وزیرِ تیل خود کہہ چکے ہیں کہ وہ ایپسٹین کے دوست ہیں۔”
اس کے بعد ایوان میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔ اسپیکر اوم برلا نے مسٹر گاندھی کو ٹوکا کہ ‘جس موضوع پر نوٹس دیا ہے اس پر بولیں۔ اس (دوسرے موضوع) پر بولنا ہے تو نوٹس دیں۔’ اتنا کہتے ہی اپوزیشن کے ارکانِ پارلیمنٹ ہنگامہ کرنے لگے۔ مسٹر برلا نے مسٹر پوری سے بولنے کے لئے کہا۔ مسٹر پوری نے جیسے ہی بولنا شروع کیا ‘ایپسٹین-ایپسٹین’ کے نعرے لگے۔ ہنگامے اور نعرے بازی کے درمیان مسٹر پوری نے اپنا بیان مکمل کیا۔
ہنگامہ کرنے والے ارکان سے مسٹر برلا نے کہا کہ جس موضوع پر نوٹس دیا گیا اس پر بولنے کا موقع دیا۔ اپوزیشن لیڈر کا بغیر نوٹس کے کسی موضوع پر بولنا قوانین کے خلاف ہے۔ یہ طریقہ صحیح نہیں ہے کہ جس موضوع پر نوٹس دیا اس پر نہ بولیں۔ پارلیمنٹ قواعد و ضوابط سے چلے گی، کسی کو خصوصی اختیار حاصل نہیں ہے۔ فائننس بل بیچ میں روک کر اپوزیشن لیڈر کو موقع دیا لیکن اس طرح کا رویہ مناسب نہیں ہے۔ ہنگامے کے دوران اسپیکر کرسی سے اٹھ کر چلے گئے، جس کے بعد پریزائیڈنگ آفیسر جگدمبیکا پال نے ارکان سے اپنی اپنی نشستوں پر جانے کی درخواست کی۔
اس دوران بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ نشی کانت دوبے نے کانگریس پر سنگین الزامات لگاتے ہوئے کہا کہ ‘بھارت جوڑو یاترا’ کے لیے سوروس نے پیسہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے پارلیمنٹ کو پکنک منانے کی جگہ میں بدل دیا ہے۔ اسپیکر نے رولنگ دی ہے کہ مکر دوار پر کوئی احتجاج نہیں ہوگا لیکن کانگریس پارٹی مکر دوار پر گیس کی قلت کے خلاف احتجاج کر رہی ہے اور ان کی پارٹی کے لیڈر وہیں چائے ناشتہ کر رہے ہیں۔ اس کے خلاف مسٹر گاندھی پر کارروائی ہونی چاہیے۔
مسٹر دوبے کے الزام پر ہنگامہ مزید تیز ہو گیا جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی پانچ بجے تک ملتوی کر دی گئی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہوٹلوں اور ریستوراں کو مٹی کے تیل اور کوئلے کے استعمال کی اجازت ملے گی

Next Post

حکومت کی یقین دہانی کے باوجود ملک میں ایل پی جی سلنڈرکے تعلق سے افراتفری کا ماحول

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
ایل پی جی سلنڈر کی قیمت میں 50 روپے کا اضافہ

حکومت کی یقین دہانی کے باوجود ملک میں ایل پی جی سلنڈرکے تعلق سے افراتفری کا ماحول

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.