جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ایران کے مشرقی وسطیٰ میں جوابی حملے جاری، بحرین میں رہائشی عمارت ڈرون کا نشانہ بن گئی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-11
in عالمی خبریں
A A
شام؛ گرجا گھر میں راکٹ حملے میں 2 افراد ہلاک اور 12 زخمی
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

تہران، 10 مارچ (یو این آئی) ایران کی جانب سے اسرائیل سمیت مشرق وسطیٰ میں کویت سعودی عرب، بحرین، یو اے ای پر حملے جاری ہیں، بحرین میں رہائشی عمارت بھی ڈرون کا نشانہ بن گئی۔
ایران کی جانب سے پڑوسی اور خلیجی ملکوں پر آج بھی حملے کیے جا رہے ہیں، بحرین کے دارالحکومت منامہ کی رہائشی عمارت پر ڈرون حملہ کیا گیا، بحرین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے اس ڈرون حملے میں 29 سال کی خاتون جاں بحق اور 8 افراد زخمی ہوئے ہیں۔سعودی عرب نے ایران کے ڈرون حملے ناکام بنائے، ترجمان سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے ایران کے 9 ڈرون تباہ کیے۔ ایران نے شیبہ آئل فیلڈ پر ڈرون فائر کیے تھے، سب کو غیر آباد مقام پر تباہ کر دیا گیا۔
کویت کا کہنا ہے کہ ایران کی جانب سے اس پر 6 ڈرون فائر کیے گئے جنھیں تباہ کر دیا گیا ہے، متحدہ عرب امارات کا کہنا ہے کہ ایران سے آنے والے میزائل اور ڈرون کو مار گرا رہے ہیں۔
ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کے مختلف شہروں پر بھی میزائل داغے ہیں، جن سے تل ابیب اور مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی فورسز کا کہنا ہے کہ متعدد میزائل روک دیے گئے۔ اسرائیلی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں ایرانی میزائل حملوں میں 191 افراد زخمی ہوئے، جن میں فوجی اور شہری شامل ہیں۔ ایرانی فوج کا کہنا ہے ایک ٹن سے کم وزن والا کوئی میزائل لانچ نہیں کریں گے۔
دوسری طرف امریکی اور اسرائیلی طیاروں نے بھی ایران پر حملے تیز کر دیے ہیں، تہران، اصفہان، تبریز اور کارگ میں دھماکے ہوتے رہے، ایرانی وزارتِ صحت کا کہنا ہے تہران پر حملے میں 40 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ گورنراصفہان کا دفتر، یونیسکو کا عالمی ثقافتی ورثہ اور قدیم شاہی محل بھی نشانہ بن گیا۔ اصفہان میں نیوکلیئر سائٹس کے قریب دھماکے ہوئے۔ مشرقی تہران میں صنعتی مرکز اور رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنایا گیا، جس میں ایک سال کی بچی شہید ہو گئی۔ خمین میں اسکول اور گھروں پربھی حملے کیے گئے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

افغانستان ‘ناحق گرفتاریوں کا حامی ملک’ ہے:امریکہ

Next Post

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ،جواب میں ایران کا تل ابیب پر خیبرشکن میزائلوں سے حملہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
ایران پر اسرائیل اور امریکہ کے مشترکہ حملے ‘جوابی کارروائی میں خلیجی ممالک میں امریکہ تنصیبات نشانہ

امریکہ اور اسرائیل کا ایران پر جنگ کے آغاز کے بعد سب سے بڑا حملہ،جواب میں ایران کا تل ابیب پر خیبرشکن میزائلوں سے حملہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.