جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

کسانوں کا جوکھم کم کرنے، آمدنی بڑھانے کے لیے کی گئی پہل کے نتائج نظر آرہے ہیں: مودی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-03-07
in قومی خبریں
A A
وزیر اعظم مودی کی اعلی مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ میٹنگ راج ناتھ اور ڈوبھال بھی شریک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

 

نئی دہلی، 6 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعہ کو کہا کہ ان کی حکومت نے کسانوں کا جوکھم کم کرنے اور ان کی آمدنی بڑھانے کے لیے جو پہل کی ہیں ان کے نتائج نظرآ رہے ہیں مسٹر مودی نے بجٹ کے بعد قومی ویبینار کے سلسلے میں جمعہ کو تیسرے ویبینار کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً 10 کروڑ کسانوں کو چار لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کی پی ایم کسان سمان ندھی ملی ہے۔ دن بھر کے اس ویبینار کا موضوع ‘زراعت اور دیہی علاقوں’ میں تبدیلی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) میں کی گئی اصلاحات سے اب کسانوں کو ان کی پیداوار پر ڈیڑھ گنا تک منافع مل رہا ہے۔ کسانوں کو اب تین چوتھائی قرض ادارہ جاتی شعبے سے مل رہا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ "ادارہ جاتی کریڈٹ کوریج 75 فیصد سے زیادہ ہو چکا ہے۔” انہوں نے بتایا کہ پی ایم فصل بیمہ یوجنا کے تحت تقریباً دو لاکھ کروڑ روپے کے دعوؤں کا نپٹارہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

مسٹر مودی نے کہا کہ "ایسی کئی کوششوں سے کسانوں کا جوکھم بہت کم ہوا ہے اور انہیں ایک بنیادی معاشی تحفظ ملا ہے۔ ہم فصلوں کے تنوع پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔ خوردنی تیل اور دالوں پر قومی مشن اور قدرتی کھیتی پر قومی مشن، دونوں ہی زرعی شعبے کو مضبوط کر رہے ہیں۔” انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا دودھ پیدا کرنے والا ملک ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس ترقی کو مزید آگے لے جانے کے لیے ہمیں سائنسی انتظام پر توجہ دینی ہوگی۔ مسٹر مودی نے کہا کہ مویشیوں کی صحت بھی ایک اہم معاملہ ہے۔ ہندوستان اب ویکسین کی تیاری میں خود کفیل ہو چکا ہے۔ جانوروں کو کھر پکا۔ منہ پکا (فٹ اینڈ ماؤتھ) کی بیماری سے بچانے کے لیے اب تک 125 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے جا چکے ہیں۔

مسٹر مودی نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کی صدی ہے اور حکومت کا پورا زور زرعی شعبے میں ٹیکنالوجی کی ثقافت لانے پر بھی ہے۔ وزیر اعظم نے ویبینار میں شامل افراد سے ہندوستانی زراعت کے مستقبل کے بارے میں سوچنے اور منصوبوں پر عمل درآمد کو موثر بنانے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ آج دنیا صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط ہے۔ مجموعی صحت اور اس میں آرگینک غذا کے بارے میں بہت دلچسپی لی جا رہی ہے۔ ہندوستان میں ہمیں کیمیکل سے پاک کھیتی پر زور دینا ہی ہوگا، قدرتی کھیتی پر زور دینا ہوگا۔” انہوں نے مزید کہا کہ قدرتی کھیتی سے کیمیکل سے پاک مصنوعات تیار کر کے عالمی منڈیوں تک پہنچنے کے لیے ہمارے لیے ایک شاہراہ بن جاتی ہے۔ اس کے لیے سرٹیفیکیشن اور لیبارٹری کے انتظامات کے بارے میں حکومت غور کر رہی ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ناگالینڈ کی اصل طاقت وہاں کے لوگوں کی متحرک روایات میں مضمر: رادھا کرشنن

Next Post

۱۰سے۱۲مارچ تک برف وباراں کا امکان

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
وادی میںشبانہ درجہ حرارت میں مزید گرواٹ

۱۰سے۱۲مارچ تک برف وباراں کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

I agree to the Terms & Conditions and Privacy Policy.

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.