منگل, جولائی 21, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امن بورڈ کے رُکن ممالک نے غزہ استحکام فورس کے لیے ’ہزاروں اہلکار‘ فراہم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے: صدر ٹرمپ کا دعویٰ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-17
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

واشنگٹن؍۱۶فروری//
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے 16 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے غزہ امن بورڈ کے اجلاس میں وہ اعلان کریں گے کہ رُکن ممالک نے غزہ میں انسانی امداد اور تعمیر نو کی کوششوں کے لیے پانچ ارب ڈالر سے زیادہ دینے کا وعدہ کیا ہے جبکہ بین الاقوامی استحکام فورس اور مقامی پولیس کے لیے ہزاروں اہلکار فراہم کرنے کا بھی عہد کیا ہے۔
یہ بات صدر ٹرمپ نے سماجی رابطوں کے اپنے پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر کی ہے۔
امن بورڈ امریکی صدر کے اس منصوبے کا حصہ ہے جو غزہ میں تنازع کے مستقل خاتمے کے لیے انھوں نے پیش کیا ہے۔ پاکستان کے علاوہ مصر، اردن، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، ترکی، سعودی عرب او قطر بھی اس ’بورڈ آف پیس‘ میں شامل ہیں۔
16 فروری کو واشنگٹن میں ہونے والے امن بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے۔ یہ امن بورڈ غزہ میں ٹیکنوکریٹس پر مبنی نئی فلسطینی حکومت اور جنگکے بعد تعمیر نو کی نگرانی کرے گا۔
اقوام متحدہ سلامتی کونسل کی جانب سے امن بورڈ کو ایک بین الاقوامی استحکام فورس بنانے کا اختیار حاصل ہے۔ ایسی فورس جو غزہ کے سرحدی علاقوں کو محفوظ بنائے اور حماس کو غیر مسلح کرنے کے ساتھ ساتھ اس علاقے کو غیر فوجی بھی بنائے۔
اس امن فورس کے لیے انڈونیشیا غزہ میں آٹھ ہزار تک کی تعداد میں فوجی تعینات کرنے کا اعلان کر چکا ہے۔
ٹروتھ سوشل پر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امن بورڈ لا محدود صلاحیت رکھتا ہے اور تاریخ میں سب سے زیادہ نتیجہ خیز بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا۔
صدر ٹرمپ نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ گذشتہ اکتوبر میں امن بورڈ نے غزہ میں مستقل امن کے لیے ایک جامع منصوبہ پیش کیا، جسے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل نے بھی متفقہ طور پر منظور کیا۔ اور اس کے فوراً بعد امن بورڈ نے ریکارڈ وقت میں انسانی امداد فراہم کی اور تمام زندہ و ہلاک ہونے والے یرغمالیوں کی رہائی کو یقینی بنایا۔
صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ ’اس منصوبے کی ایک اہم شرط یہ ہے کہ حماس فوری اور مکمل غیر عسکریت پسندی کے اپنے وعدے پر قائم رہے۔‘
صدر ٹرمپ نے زور دیا کہ امن بورڈ تاریخ کا سب سے مؤثر بین الاقوامی ادارہ ثابت ہو گا اور بطور چیئرمین اس میں خدمات سرانجام دینا اُن کے لیے اعزاز کی بات ہے۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

یوکرین کے سابق وزیر توانائی ملک سے فرار ہوتے ہوئے گرفتار

Next Post

اگر امریکہ پابندیاں ہٹائے تو ہم معاہدے کے لیے تیار ہیں: ایران

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ

اگر امریکہ پابندیاں ہٹائے تو ہم معاہدے کے لیے تیار ہیں: ایران

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.