جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

امریکہ، اس کے شراکت داروں نے 11 اہم معدنی معاہدوں پر دستخط کیے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-02-06
in عالمی خبریں
A A
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

واشنگٹن، 5 فروری (یواین آئی) امریکہ اور اس کے شراکت داروں نے اہم معدنیات کی محفوظ سپلائی چین کو آگے بڑھانے کے لیے جامع اقدامات کا اعلان کیا ہے۔ امریکہ نے ارجنٹینا، کُک جزائر، ایکواڈور، گنی، مراکش، پیراگوئے، پیرو، فلپائن، متحدہ عرب امارات اور ازبکستان سمیت دیگر ممالک کے ساتھ 11 نئے دوطرفہ اہم معدنی ڈھانچہ اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔
امریکہ نے عالمی شراکت داروں اور اتحادیوں کے ساتھ مل کر اہم معدنیات اور نایاب دھاتوں کے عالمی بازار کو نئی شکل دینے کے لیے ایک فیصلہ کن قدم اٹھایا ہے، تاکہ دنیا کی جدید ترین ٹیکنالوجیز اور مستقبل کی اقتصادی ترقی کو بنیاد فراہم کرنے والی سپلائی چین کو مضبوط بنایا جا سکے۔
گزشتہ پانچ مہینوں میں دستخط شدہ 10 فریم ورک معاہدوں اور مذاکرات کے دوران پہلے ہی طے پانے والے 17 اضافی معاہدوں پر مبنی یہ معاہدہ اہم معدنی سفارت کاری میں غیر معمولی قیادت کو ظاہر کرتی ہے۔ یہ فریم ورک قیمتوں سے متعلق چیلنجز، منصوبہ جاتی ترقی، منصفانہ اور شفاف بازاروں، سپلائی چین کی کمیوں اور مالی وسائل تک رسائی بڑھانے میں تعاون کی بنیاد فراہم کرتے ہیں۔
وزیر خارجہ مارکو روبیو نے نائب صدر جے ڈی وینس، ٹریژری سکریٹری اسکاٹ بیسنٹ، داخلہ امور کے سیکریٹری ڈگ برگم، توانائی کے وزیر کرس رائٹ اور امریکی تجارتی نمائندہ سفیر جیمیسن گریر کے ساتھ مل کر 2026 کریٹیکل منرلز منسٹریل کی میزبانی کی۔ اس کانفرنس میں 54 ممالک اور یورپی کمیشن کے نمائندوں نے شرکت کی، جن میں 43 وزرائے خارجہ اور دیگر وزراء شامل تھے۔یہ وزارتی اجلاس اہم معدنی سفارت کاری پر مرکوز اب تک کی اہم ترین کثیر جہتی نشستوں میں سے ایک سمجھا جا رہا ہے۔ ارجنٹینا، آسٹریلیا، برازیل، کناڈا، کانگو جمہوریہ، فرانس، جرمنی، ہندستان، جاپان، میکسیکو، جمہوریہ کوریا، سعودی عرب، برطانیہ، یوکرین اور دیگر کئی ممالک کے وفود نے محفوظ، متنوع اور لچکدار عالمی معدنی منڈی کے مشترکہ وژن کو آگے بڑھانے کے لیے امریکہ کے ساتھ تعاون کیا۔
جدید مینوفیکچرنگ، مصنوعی ذہانت، روبوٹکس، بیٹریاں، صاف توانائی اور خودکار نظاموں کے لیے اہم معدنیات اور نایاب دھاتیں ناگزیر ہیں۔ جیسے جیسے یہ ٹیکنالوجیز عالمی معیشت کو تبدیل کر رہی ہیں، اہم مواد تک قابلِ اعتماد رسائی کی مانگ تیزی سے بڑھ رہی ہے۔
فی الحال ان مواد کے لیے عالمی سپلائی چین بہت زیادہ توجہ مرکوز بنی ہوئی ہیں، جس کے باعث وہ سیاسی دباؤ اور رکاوٹوں کے لیے حساس ہے۔ وزارتی اجلاس میں، امریکہ اور اس کے شراکت داروں نے نئے ذرائع کی ترقی، نقل و حمل اور لاجسٹکس نیٹ ورک کو مضبوط بنانے اور ایک محفوظ، شفاف اور مستحکم عالمی بازار قائم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔
وزیر خارجہ روبیو نے منرل سکیورٹی پارٹنرشپ (ایم ایس پی) کی جانشین تنظیم کے طور پروسائل جیو اسٹریٹجک انگیجمنٹ فورم (ایف اوآرجی ای) کے قیام کا اعلان کیا۔ جون تک جمہوریہ کوریا کی صدارت میں ایف اوآرجی ای پالیسی اور منصوبہ دونوں سطحوں پر مؤثر تعاون کے ذریعے عالمی اہم معدنی سپلائی چین کو مضبوط اور محفوظ بنانے کے لیے کام کرے گا۔
اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ حکومتیں اکیلے عالمی طلب پوری نہیں کر سکتیں، امریکہ پیکس سلِکا جیسے اقدامات کے ذریعے نجی شعبے کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے، جو کان کنی، ریفائننگ، پراسیسنگ، حتمی استعمال کی ایپلی کیشنز اور ری سائیکلنگ میں سرمایہ کاری کو فروغ دیتی ہیں۔
وزارتی اجلاس سے قبل تین فروری کو امریکی حکام نے سپلائی چین کے چیلنجز اور سرمایہ کاری کے مواقع پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے عالمی صنعت کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کی۔
سینئر امریکی حکام نے اتحادی ممالک کے ساتھ نئی شراکت داریوں کے تحت ترجیحی منصوبوں کو تیز کرنے کے لیے کان کنی کے شعبے کے سربراہان پر مشتمل ایک ٹاسک فورس بھی قائم کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ترکیہ کے ساحل پر تارکین وطن کی کشتی کو خوفناک حادثہ : 15 افراد ڈوب کر ہلاک

Next Post

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جمعے کو عمان میں طے، ’خامنہ ای کو فکر مند ہونا چاہیے‘، ٹرمپ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ

ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات جمعے کو عمان میں طے، ’خامنہ ای کو فکر مند ہونا چاہیے‘، ٹرمپ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.