بدھ, ستمبر 9, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ نے عالمی فورم پر فرانسیسی صدر کا مذاق اڑایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-23
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

واشنگٹن، 22 جنوری (یو این آئی)
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ڈیووس میں عالمی فورم پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کا مذاق اڑایا۔
سالانہ ورلڈ اکنامک فورم میں عالمی سیاست میں گرین لینڈ سے متعلق قیاس آرائیوں اور جیو پولیٹیکل کشیدگی کے درمیان فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون توجہ کا مرکز بن گئے ۔
سوئٹزرلینڈ کے پہاڑی تفریحی مقام ڈیووس میں خطاب کے دوران جہاں میکرون کا لب و لہجہ سخت اور دو ٹوک تھا، وہیں ان کی شخصیت اور آنکھوں پر چڑھا ہوا پائلٹوں جیسا منفرد چشمہ بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔
وہیں دوسری جانب امریکی صڈر ڈونلڈ ٹرمپ سے یہ دیکھ کر برداشت نہ ہوا اور انھوں نے میکرون کے نیلے چشمے کا خوب مذاق بنایا۔ میڈیا کے مطابق امریکی صدر نے بدھ کے روز عالمی اشرافیہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا میں نے کل انھیں دیکھا، وہ خوب صورت چشمے پہنے ہوئے تھے ۔ آخر یہ ہو کیا گیا ہے ؟ انھوں نے مزید کہا کہ جو دوا کی گولی 10 ڈالر کی ملتی ہے وہ 20 اور 30 ڈالر میں بھی مل سکتی ہے ۔
ادھر ایمانوئل میکرون کے دفتر نے کہا ہے کہ صدر نے بند ہال میں ہونے والی اپنی تقریر کے دوران گہرے اور چمک دار چشمے اس لیے پہنے تھے کیوں کہ ان کی آنکھ میں خون کی ایک رگ پھٹ گئی تھی اور آنکھوں کو تحفظ کی ضرورت تھی۔
میکرون کی تقریر کے بعد انٹرنیٹ پر میمز کی بھرمار ہو گئی۔ کچھ لوگوں نے گرین لینڈ کے معاملے پر ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ٹاپ گن جیسا انداز اپنانے پر میکرون کی تعریف کی، جب کہ بعض نے ان پر تنقید بھی کی۔
منگل کے روز اپنی تقریر میں میکرون نے واشنگٹن کی جانب سے نئے محصولات (ٹیرف) عائد کرنے کی دھمکیوں کو، جن میں فرانسیسی شراب اور شیمپین بھی شامل ہیں، بنیادی طور پر ناقابل قبول قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان دھمکیوں کا مقصد یورپ کے عزم کو توڑنا اور اسے گرین لینڈ خریدنے کی اجازت دینے پر مجبور کرنا ہے ۔ میکرون نے وعدہ کیا کہ فرانس غنڈہ گردی کرنے والوں کے سامنے ڈٹ کر کھڑا ہوگا۔
یاد رہے کہ بدھ کے روز ٹرمپ نے یورپ اور اس کے رہنمائوں پر سخت تنقید کی۔ اور اگرچہ انھوں نے گرین لینڈ پر کنٹرول حاصل کرنے کی کوشش میں طاقت کے استعمال کو مسترد کر دیا، تاہم انھوں نے واضح کر دیا کہ وہ اس آرکٹک جزیرے کے مالک بننا چاہتے ہیں۔
نیٹو کے رہنمائوں نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ سے متعلق ٹرمپ کی حکمتِ عملی اتحاد کو نقصان پہنچا سکتی ہے ، جب کہ ڈنمارک اور گرین لینڈ کے رہنما¶ں نے 57 ہزار آبادی والے اس اسٹریٹجک جزیرہ نما علاقے میں امریکہ کی موجودگی بڑھانے کے لیے مختلف تجاویز پیش کی ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

پوتن بورڈ آف پیس کے لیے ایک ارب ڈالر عطیہ کرنے پر تیار، اسٹریٹجک شراکت داروں سے مشاورت کے خواہاں

Next Post

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی صحافیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک،

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
اسرائیل کی غزہ پر وحشیانہ بمباری، 5سالہ بچی سمیت 15 فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملے میں تین فلسطینی صحافیوں سمیت آٹھ افراد ہلاک،

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.