جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

چلی میں جنگلات میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-20
in عالمی خبریں
A A
پلوامہ کے لاپتہ سبکدوش سرکاری ملازم کی لاش چوبیس روز بعد بر آمد

dead

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

سانتیاگو، 19 جنوری (یو این آئی)
جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگلات میں لگی آگ سے 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جب کہ 20 ہزار افراد نے نقل مکانی کرلی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق چلی میں جنگلات میں بھڑکنے والی شدید آگ کے باعث کم از کم 20 ہزار افراد کو نقل مکانی کرنا پڑی جب کہ کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے ہیں، جس پر ملک کے صدر گیبریل بورک نے اتوار کے روز جنوبی حصے کے دو علاقوں نیوبلے اور بیو بیو میں ہنگامی حالت (اسٹیٹ آف کیٹاسٹروفی) نافذ کرنے کا اعلان کر دیا ہے ۔
چلی کے جنگلاتی ادارے کوناف کے مطابق اتوار کی صبح تک ملک بھر میں 24 فعال آگ کے واقعات ہوئے تھے اور ان میں سب سے بڑی آگ نیوبلے اور بیو بیو کے علاقوں میں لگی۔
صدر بورک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ایکس) پر ایک بیان میں کہا ’جنگلاتی آگ کی سنگین اور جاری صورت حال کے پیشِ نظر، میں نے نیوبلے اور بیو بیو کے علاقوں میں اسٹیٹ آف کیٹاسٹروفی نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
بورک نے اتوار کی شام جنوبی شہر کونسیپسیون میں متاثرہ بلدیاتی علاقوں کے میئرز کے ساتھ اجلاس کے بعد بتایا کہ آگ کے نتیجے میں اب تک کم از کم 18 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اور اب تک ان دونوں علاقوں میں تقریباً 8,500 ہیکٹر (21 ہزار ایکڑ) رقبہ آگ کی لپیٹ میں آ چکا ہے ، جس سے متعدد آبادیاں خطرے میں پڑ گئیں اور حکام کو انخلا کے احکامات جاری کرنا پڑے ۔
چلی کے قدرتی آفات سے نمٹنے والے ادارے سیناپریڈ کے مطابق تقریباً 20 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا جب کہ کم از کم 250 گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تیز ہوائیں اور شدید گرمی جیسے ناموافق موسمی حالات نے آگ کے پھیلاؤمیں اضافہ کیا اور فائر فائٹرز کے لیے آگ پر قابو پانا مشکل بنا دیا۔
چلی کے بیش تر حصوں میں شدید گرمی کے انتباہات جاری تھے ، اور اتوار و پیر کو سانتیاگو سے بیو بیو تک درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ (100 فارن ہائیٹ) تک پہنچنے کی توقع تھی۔ سال کے آغاز سے ہی چلی اور ارجنٹینا دونوں غیر معمولی حد تک زیادہ درجہ حرارت اور ہیٹ ویوز کا سامنا کررہے ہیں، جب کہ رواں ماہ کے اوائل میں ارجنٹینا کے علاقے پیٹاگونیا میں بھی تباہ کن جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی تھی۔
ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سنیل گواسکر نے شکست کے باوجود کوہلی اور ہرشت رانا کی حوصلہ افزائی کی

Next Post

امریکہ کو یقین ہے کہ بین الاقوامی قوانین سے زیادہ اہم اس کی طاقت ہے: انتونیو گوتیرس

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدے کی ناکامی کے یقینی امکانات

2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

صدر ٹرمپ پر قاتلانہ حملے کے بعد منسوخ وائٹ ہاؤس پریس ڈنر دوبارہ کرنے کا اعلان

2026-06-04
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

ایران کا بحرین میں امریکی ففتھ فلیٹ ہیڈکوارٹر اور ایئربیس نشانہ بنانے کا دعویٰ

2026-06-04
ٹرمپ اور نیتن یاہو کے درمیان فون پر گرما گرم بحث
عالمی خبریں

’’میں تمھاری کھال بچا رہا ہوں‘‘ ٹرمپ کی نیتن یاہو پر شدید برہمی

2026-06-03 - Updated on 2026-06-04
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
عالمی خبریں

ٹرمپ کے نیتن یاہو کو پاگل کہنے کے بعد اسرائیل کا جنوبی لبنان پر حملہ

2026-06-03
اہم تنصیبات کی تصاویرجموں میں ڈرون ضبط
عالمی خبریں

روسی میزائل اور ڈراون حملے میں یوکرین میں نو افراد ہلاک، درجنوں زخمی

2026-06-03
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

امریکہ و اسرائیل فوجی تعلقات میں تاریخی توسیع؟ کانگریس کا نیا بل متنازع بن گیا

2026-06-02
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

امریکہ جنگ بندی پر عمل نہیں کر رہا: ایرانی چیف مذاکرات کار باقر قالیباف

2026-06-02
Next Post
انتونیو گوتریس کی غزہ میں فوری جنگ بندی کی اپیل

امریکہ کو یقین ہے کہ بین الاقوامی قوانین سے زیادہ اہم اس کی طاقت ہے: انتونیو گوتیرس

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.