جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

گرین لینڈ امریکہ کے لیے اسٹریٹجک لحاظ سے اہم: ٹرمپ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2026-01-06
in عالمی خبریں
A A
امریکہ کو اسکول کے بچوں کے تحفظ کیلئے مزید سرمایہ کاری کرنی چاہیے: ٹرمپ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

واشنگٹن، 5 جنوری (یواین آئی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اتوار کو اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ کو اسٹریٹجک نقطہ نظر سے گرین لینڈ کی ضرورت ہے ۔
ایئر فورس ون پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ آرکٹک کے علاقے میں روس اور چین کی بڑھتی ہوئی موجودگی کی وجہ سے گرین لینڈ امریکی سلامتی کے لیے انتہائی اہم ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کو گرین لینڈ کی ضرورت ہے کیونکہ یہ اس وقت بہت اسٹریٹجک مقام ہے اور وہاں ہر جگہ روسی اور چینی جہازپھیلے ہوئے ہیں۔ مسٹر ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ قومی سلامتی کے نقطہ نظر سے انہیں گرین لینڈ کی ضرورت ہے اور ڈنمارک اسے سنبھال نہیں پائے گا۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ یورپی یونین بھی ان کے نظریے کی حمایت کرتی ہے اور وہ اس بات سے آگاہ ہے ۔
مسٹر ٹرمپ کے یہ تبصرے وینزویلا میں واشنگٹن کے فوجی آپریشن کے بعد سامنے آئے ہیں۔ ایک خودمختار ملک کے خلاف امریکہ کی اس فوجی کارروائی نے گرین لینڈ کے بارے میں نئے خدشات کو ایک مرتبہ پھر بڑھا ہے ، جس کے بارے میں مسٹر ٹرمپ نے بارہا کہا ہے کہ وہ آرکٹک میں اس کے اسٹریٹجک حیثیت کی وجہ سے اسے ضم کرنا چاہتے ہیں۔ امریکی صدر پہلے بھی متعدد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ بحر اوقیانوس کے ایک وسیع اور وسائل سے مالا مال جزیرہ گرین لینڈ کو اپنے ملک میں ضم کرنا چاہتے ہیں۔ گرین لینڈ ڈنمارک کا ایک خود مختار علاقہ ہے ۔
مسٹر ٹرمپ کے بیان کے بعد ڈنمارک کی وزیر اعظم میٹے فریڈریکسن نے امریکی صدر پر زور دیا کہ وہ خطے کو دھمکیاں دینا بند کریں۔
ایک بیان میں، محترمہ فریڈرکسن نے کہا کہ گرین لینڈ پر قبضہ کرنے کو ضرورت قراردینا مکمل طور پر غیر معقول ہے ۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ کو سلطنت ڈنمارک کے تین ممالک میں سے کسی کو بھی ضم کرنے کا کوئی اختیار نہیں ہے ۔ انہوں نے امریکہ سے ایک تاریخی طور پر قریبی اتحادی نیز دوسرے ملک اور اس کے لوگوں کے خلاف دھمکیاں بند کرنے کی پرزور اپیل کرتے ہوئے واضح طورپر کہا کہ وہ فروخت کے لیے نہیں ہیں۔
ماہرین کا خیال ہے کہ چین اس وقت نایاب معدنی مواد کی عالمی سپلائی چین پر غلبہ رکھتا ہے ، اس لیے امریکہ گرین لینڈ کو اپنی اقتصادی سلامتی کو مضبوط بنانے اور ان اہم وسائل پر چین کے کنٹرول کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک بڑے موقع کے طور پر دیکھتا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

وینزویلا کے خلاف امریکی فوجی کارروائی، سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج طلب

Next Post

میری جیت ہمیشہ جیت میں نہیں، ہار میں لکھی گئی ہے : اسمرتی ایرانی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟
عالمی خبریں

حوثیوں اور یمنی فورسز کے درمیان شدید لڑائی، ہر محاذ کیوں اہم ہے؟

2026-09-11
انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی
عالمی خبریں

انڈونیشیا میں صحافیوں کو لے جانے والی کشتی لاپتہ ہو گئی

2026-09-11
ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا
عالمی خبریں

ہانگ کانگ کی عدالت نے صحافی کو یونین عہدہ سنبھالنے سے روکنے کی کوشش پر ڈاؤ جونز کو قصوروار قرار دیا

2026-09-11
یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس
عالمی خبریں

یمن میں لڑائی تیز، حوثی حملوں سے سعودی عرب میں ہائی الرٹس

2026-09-11
عالمی خبریں

روسی حملوں میں یوکرین میں 7 افراد ہلاک، کیف کا آرکٹک میں گیس پلانٹس پر حملہ

2026-09-11
عالمی خبریں

فلپائن میں فیری میں آگ لگنے سے پانچ افراد ہلاک اور 80 سے زائد لاپتہ

2026-09-11
امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے
عالمی خبریں

امریکہ نے ایرانی ٹینکر ڈبو دیا، ایران نے اردن کے ایئربیس پر میزائل داغے

2026-09-10
جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان
عالمی خبریں

جب تک حملہ آور پشیمان نہیں ہوتے ایران مزاحمت جاری رکھے گا: پزشکیان

2026-09-10
Next Post
اسمرتی ایرانی کی بیٹی کے ریسٹورنٹ کو جاری کیے گئے لائسنس کی جانچ ہونی چاہیے : ترنمول

میری جیت ہمیشہ جیت میں نہیں، ہار میں لکھی گئی ہے : اسمرتی ایرانی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.