جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

سانبہ کے منسار علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن شروع

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-18
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

جموں کشمیر کے ضلع سانبہ کے منسار علاقے میں بدھ کے روز مشتبہ نقل و حرکت کی اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز نے مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے ۔
حکام کے مطابق مقامی لوگوں کی بروقت اطلاع کے بعد فورسز نے فوری کارروائی عمل میں لاتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔
ذرائع نے بتایا کہ ضلع سانبہ کے منسار کے قریب واقع ایک گاؤں کے باشندوں نے کچھ مشتبہ افراد کو علاقے میں گھومتے ہوئے دیکھا، جس کے بعد انہوں نے فوراً پولیس کو مطلع کیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس کی ایک ٹیم فوری طور پر جائے موقع پر پہنچی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی مہم کا آغاز کیا۔
ذرائع کے مطابق بعد ازاں اس آپریشن میں فوج اور سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے اہلکار بھی شامل ہو گئے ، جس کے بعد تلاشی کارروائی کو مزید وسیع اور منظم کیا گیا۔ فورسز نے پورے علاقے میں سخت نگرانی قائم کرتے ہوئے داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کر دیا ہے تاکہ کسی بھی مشتبہ شخص کے فرار کو روکا جا سکے ۔
حکام نے بتایا کہ منسار اور اس کے آس پاس کے علاقے میں گھنے جنگلات، زرعی زمینیں اور دیگر کھلے مقامات شامل ہیں، جہاں سیکورٹی فورسز کی جانب سے باریک بینی سے تلاشی لی جا رہی ہے ۔
حکام کے مطابق منسار کے ساتھ ساتھ ضلع کے دیگر حساس علاقوں میں بھی سیکورٹی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے اور فورسز کو ہائی الرٹ پر رکھا گیا ہے تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹا جا سکے ۔ آپریشن کے دوران عام شہریوں کو محتاط رہنے اور سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کرنے کی ہدایت دی گئی ہے ۔
تاحال کسی بھی گرفتاری یا تصادم کی اطلاع نہیں ملی ہے ، جبکہ آپریشن جاری ہے ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرچ آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات فراہم کی جائیں گی۔ سیکورٹی فورسز نے واضح کیا ہے کہ خطے میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھایا جا رہا ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’این سی نے خصوصی حیثیت کی بحالی کی جدوجہد ترک کی ہے ‘

Next Post

خشک سالی کا طویل ہوتا دورانیہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو
قومی خبریں

مودی سے ملے پرنس رحیم، صحت، زراعت، دیہی ترقی اور خواتین کو بااختیار بنانے پر ہوئی گفتگو

2026-09-11
ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی
قومی خبریں

ملک و بیرون ملک تعلیمی چھٹی کے دوران اسکالرشپ، بھتہ کوچھٹی کی تنخواہ میں ایڈجسٹ کیا جائے گا: ڈی او پی ٹی

2026-09-11
ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او
قومی خبریں

ہیرو موٹرز شیئر بازار میں درج فہرست ہوگی، 16 ستمبر کو کھلے گا آئی پی او

2026-09-11
ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
Next Post
بجٹ : بحیثیت مجموعی اطمینان بخش

خشک سالی کا طویل ہوتا دورانیہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.