بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

معذوروں سے متعلق عالمی دن: ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن کااحتجاج

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-04
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۳دسمبر
عالمی یوم معذور کے موقع پر آج سری نگر میں جموں و کشمیر ہینڈی کیپڈ ایسوسی ایشن نے اپنی مشکلات اور دیرینہ مطالبات کو اجاگر کرنے کیلئے پرامن احتجاج کا اہتمام کیا۔
احتجاج میں شریک معذور افراد نے حکومت پر یہ الزام عائد کیا کہ وہ برسوں سے معذور طبقے کے بنیادی حقوق اور اُن کے لیے مختص فلاحی اسکیموں کو عملی شکل دینے میں ناکام رہی ہے ۔
مظاہرین نے کہا کہ اگرچہ مرکزی اور ریاستی سطح پر معذور افراد کے لیے قوانین اور اسکیمیں موجود ہیں، مگر ان کی زمینی سطح پر عمل آوری نہایت سست روی کا شکار ہے ۔ ایسوسی ایشن کے اراکین کے مطابق بہتر ریزرویشن، مالی معاونت، روزگار کے مواقع، مواصلاتی سہولیات، اسمارٹ کارڈز کی فراہمی اور سرکاری دفاتر و عوامی مقامات پر رسائی کیلئے مناسب انفراسٹرکچر کی فراہمی آج بھی دور کی بات ہے ۔
احتجاجی مظاہرے میں شامل افراد نے شکایت کی کہ بارہا متعلقہ محکموں کو یاد دہانیوں اور یادداشتوں کے باوجود مسائل وہیں کے وہیں برقرار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معذور افراد روزمرہ زندگی میں بے شمار مشکلات کا سامنا کرتے ہیں لیکن حکام کی خاموشی اور عدم دلچسپی ان کی مشکلات میں مزید اضافہ کرتی جارہی ہے ۔
ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ معذور شہریوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں کا فوری نوٹس لے اور موجود قوانین پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے ، تاکہ یہ طبقہ بھی بھرپور عزت و وقار کے ساتھ معاشرے میں زندگی گزار سکے ۔
واضح رہے کہ ہر سال۳دسمبر کو اقوامِ متحدہ کی جانب سے عالمی یومِ معذور منایا جاتا ہے ، جس کا مقصد دنیا بھر کی حکومتوں اور معاشروں کو اس بات کی طرف متوجہ کرنا ہے کہ وہ خصوصی افراد کی ضروریات، حقوق اور فلاح و بہبود پر سنجیدگی سے توجہ دیں۔ اس دن کی اہمیت اس لیے بھی بڑھ جاتی ہے کہ معاشی، سماجی اور اخلاقی سطح پر معذور افراد کی بھرپور معاونت کی جائے ، تاکہ وہ زندگی کے کسی بھی مرحلے پر احساسِ محرومی یا تنہائی کا شکار نہ ہوں اور مکمل وقار کے ساتھ معاشرے کا فعال حصہ بن سکیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

راجوری میں خوفناک سڑک حادثہ دو افراد جاں بحق‘ تین دیگر زخمی

Next Post

ناؤ پورہ خانیار میں آتشزدگی ‘پانچ رہائشی مکان خاکستر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post

ناؤ پورہ خانیار میں آتشزدگی ‘پانچ رہائشی مکان خاکستر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.