پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home سچ تو یہ ہے

شور شرابہ‘ہنگامہ اور…. ڈراما !            

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-12-03
in سچ تو یہ ہے
A A
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

وزیر اعلیٰ کی صفائی

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

ہم بھی کتنے ناداں ہیں جو ہم اس بات پر یقین کر بےٹھے تھے کہ اپنے وزیر اعظم‘ مودی جی نے جو کہا بس اب وہی ہو گا…. اس سے کم اور نہ زیادہ کہ کسی میں اتنی ہمت نہیں ہے…. بالکل بھی نہیں ہے کہ وہ مودی جی کے حکم کی خلاف ورزی کرے…. سو ہم یقین کر چلے تھے اب پارلیمنٹ میں کوئی شو ر شرابہ ‘ کوئی ہنگامہ اور کوئی ڈراما نہیں ہو گا…. کیوں کہ وزیر اعظم نے اپو زیشن سے کہاتھا…. اصل میں کہا نہیں بلکہ حکم دیا تھا کہ وہ ساری ڈرامے بازی بند کرے اور…. اور کام پر لگ جائے…. مودی جی نے ساتھ ہی اپوزیشن کو ہار…. یا مسلسل شکستوں کو بھلا کر آگے بڑھنے کا ایک مشورہ دیا تھا…. سو ہمیں لگا تھا کہ اب پارلیمنٹ میں شور شرابہ ہو گا نہ کوئی ڈراما…. لیکن…. لیکن ہم سچ میں بدھو تھے اور ہاں احمق بھی کہ…. کہ اگر اگر پارلیمنٹ میں ڈراما نہیں ہو گا تو…. تو ہمیں پارلیمنٹ کے اجلاسوں کو دیکھنے میں کیا بھلا کوئی دلچسپی رہے گی…. ہم تو پھر بورےت کا شکار ہو جائیں گے…. بوریت کا شکار ہو جاتے …. لیکن…. لیکن اللہ میاں کا شکر ہے کہ اپوزیشن نے ہمت کرکے وزیر اعظم کی باتوں کو اَن سنا کردیا…. ان کی حکم عدولی کی اور….اور پارلیمنٹ میں خوب شور شرانہ کیا اور…. اور یاں ڈراما بھی …. ڈراما اتنا زبر دست تھا کہ منگل کو پارلیمنٹ کی کارروائی میں بار بار خلل کے بعد اسے فل ڈے …. پورے دن کیلئے ملتوی کرنا پڑ ا…. لیکن ملتوی ہونے سے پہلے جو ڈراما کیا گیا ….اسے دیکھنے میں الگ ہی لطف آیا …. امید ہے کہ وزیر اعظم صاحب ہماری اس بات کا برا نہیں مانےں گے…. لیکن…. لیکن لوگوں کو اب عادت سی ہو گئی ہے…. جب جب پارلیمنٹ یا کسی اسمبلی کا اجلاس ہو تا ہے…. ان کو ڈراما دیکھنے کی عادت سی ہو گئی ہے…. اگر کبھی کسی دن کوئی ڈراما نہیں ہو تا ہے تو…. تو یہ ان کی توقعات کے بر عکس ہو تا ہے…. ان کی امیدوں کے خلاف بھی۔ ہم تو صاحب یہی امید کر یں گے کہ سیاستدان …. چاہیں وہ اسمبلی میں بیٹھےں ہوں یا پھر پارلیمنٹ میں…. ان سے یہی امید ہے کہ وہ لوگوں کی امیدوں پر کھرا اتریں گے اور…. اور وہ کریں گے جو لوگوں کی ان سے کرنے کی توقع ہے…. یعنی شور شرابہ ‘ ہنگامہ آرائی اور…. اور ہاں ڈراما بھی …. کہ…. کہ اب ان سب باتوں کی ہی تو لوگوں کو اپنے چنے ہو ئے نمائندوں سے توقع ہے ۔ ہے نا؟

‘’’’’’’

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

خدمت، لگن اور تحمل سی پی رادھا کرشنن کی شخصیت کا نچوڑ: مودی

Next Post

پارلیمنٹ: ڈراما نہیں، ڈلیوری کا فورم

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وزیر اعلیٰ کی صفائی

2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

اس سے بھی آگے جہاں اور ہے

2026-09-05 - Updated on 2026-09-06
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

سیاست: کشمیر کی سیاست!

2026-09-04
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

یہ تو غلط بات ہے!          

2026-09-03
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

پہلے بجلی ہو تو سہی!

2026-09-02
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

وعدے اور دعوے!                

2026-09-01
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

بیل آیا اور مار کے چلا بھی گیا !

2026-08-30
کانگریسی قیادت ‘ بھاجپا کیلئے اثاثہ
سچ تو یہ ہے

جھوٹ بولے، کوا کاٹے

2026-08-29
Next Post
آگ سے متاثرین کی امداد

پارلیمنٹ: ڈراما نہیں، ڈلیوری کا فورم

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.