بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

یورپی ممالک کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے تشدد کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in عالمی خبریں
A A
غزہ میں اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

پیرس، 28 نومبر (یو این آئی) فرانس، برطانیہ، جرمنی اور اٹلی نے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے ہاتھوں فلسطینی شہریوں کے خلاف بڑھتے ہوئے تشدد کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے خطے میں عدم استحکام کا باعث اور سلامتی کی کوششوں کے لیے خطرہ قرار دیا ہے ۔
چاروں ممالک کے وزرائے خارجہ جنہیں اجتماعی طور پر ‘ای 4’ کہا جاتا ہے -نے اپنے مشترکہ بیان میں اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حالیہ ہفتوں میں آبادکاروں کے حملوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے ۔ اقوام متحدہ کے دفتر برائے ہم آہنگیِ انسانی امور (او سی ایچ اے ) کے مطابق صرف اکتوبر میں 264 آبادکار حملے ریکارڈ کیے گئے ، جو 2006 میں مانیٹرنگ کے آغاز کے بعد سے ایک ماہ میں سب سے زیادہ تعداد ہے ۔
وزرائے خارجہ نے کہا کہ ”یہ حملے بند ہونے چاہئیں”، اور خبردار کیا کہ یہ تشدد نہ صرف شہریوں میں خوف پھیلا رہا ہے بلکہ امن کی کوششوں اور خود اسرائیل کی طویل المدت سلامتی کے لیے بھی خطرات پیدا کر رہا ہے ۔ انہوں نے اسرائیلی حکومت پر زور دیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے اور مقبوضہ علاقوں میں فلسطینیوں کے تحفظ کو یقینی بنائے ۔ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیلی قیادت کی جانب سے کی جانے والی مذمتوں کو عملی اقدامات میں تبدیل کرنا ضروری ہے ۔
ای4 ممالک نے اسرائیل سے مطالبہ کیا کہ وہ حملہ آوروں کے خلاف احتساب یقینی بنائے اور تشدد کے ‘بنیادی اسباب’ کا خاتمہ کرے ۔ وزرائے خارجہ نے کسی بھی قسم کے الحاق – "جزوی، مکمل یا عملی طور پر” – کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے اسرائیلی توسیعِ آبادی کی پالیسیوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا۔
مزید برآں، انہوں نے خبردار کیا کہ فلسطینی اتھارٹی کی مزید کمزوری غزہ میں مستقبل کی حکمرانی کے امکانات کو نقصان پہنچائے گی۔ وزرائے خارجہ نے اپنے بیان میں مذاکرات کے ذریعے دو ریاستی حل کی حمایت بھی دوہرائی۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ٹرمپ انتظامیہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ کرے گی

Next Post

وائٹ ہاوس کے قریب حملے کے فوری بعد افغان شہریوں پر امریکہ کے دروازے بند

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
وائٹ ہاؤس نے مادور کی درخواست مسترد کردی

وائٹ ہاوس کے قریب حملے کے فوری بعد افغان شہریوں پر امریکہ کے دروازے بند

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.