جمعہ, اکتوبر 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

ٹرمپ انتظامیہ 19 ممالک کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ کرے گی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-28
in عالمی خبریں
A A
ٹرمپ کے گھر پر چھاپے کے دوران ’ٹاپ سیکرٹ‘ دستاویزات ضبط
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو حکومت کا تختہ الٹیں گے: نتن یاہو

یوکرین مذاکرات میں پیش رفت کے درمیان ٹرمپ کا روس پر پابندیوں سے گریز

واشنگٹن/28نومبر//
ٹرمپ انتظامیہ نے کہا ہے کہ وہ 19 ممالک سے امریکہ ہجرت کرنے والے افراد کو جاری کیے گئے گرین کارڈز کی دوبارہ جانچ کرے گی۔
یو ایس سٹیزن شپ اینڈ امیگریشن سروسز کے سربراہ جوزف ایڈلو نے کہا کہ صدر نے انھیں ہدایت کی ہے کہ وہ ’امریکہ کے لیے تشویش کا باعث بننے والے ممالک سے آنے والے ہر اجنبی کے لیے گرین کارڈ کی مکمل اور سخت جانچ پڑتال کریں۔‘
جب بی بی سی نے پوچھا کہ کون سے ممالک اس فہرست میں شامل ہیں؟ تو ایجنسی نے جون میں وائٹ ہاؤس کے اعلان کی طرف اشارہ کیا جس میں افغانستان، کیوبا، ہیٹی، ایران، صومالیہ اور وینزویلا شامل ہیں۔
یہ اعلان بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں ایک افغان شہری کی جانب سے مبینہ طور پر نیشنل گارڈ کے دو فوجیوں پر فائرنگ کے بعد سامنے آیا ہے، اس واقعے میں نیشنل گارڈ کی ایک اہلکار جان کی بازی ہار گئی تھیں جبکہ ایک اہلکار شدید زخمی ہے۔
ملزم رحمان اللہ لکنوال 2021 میں ایک پروگرام کے تحت امریکہ آیا تھا جس میں افغانستان سے امریکہ کے انخلاء کے تناظر میں افغانوں کو خصوصی امیگریشن کی پیشکش کی گئی تھی۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ فائرنگ سے قومی سلامتی کو لاحق ایک بڑے خطرے کی نشاندہی ہوتی ہے۔
گرین کارڈ کے جائزے کے بارے میں جمعرات کو ایڈلو کی سوشل میڈیا پوسٹ میں واضح طور پر اس حملے کا ذکر نہیں کیا گیا۔
ایڈلو نے کہا کہ ’اس ملک اور امریکی عوام کا تحفظ سب سے اہم ہے، اور امریکی عوام سابقہ ??انتظامیہ کی دوبارہ آبادکاری کی لاپرواہ پالیسیوں کی قیمت برداشت نہیں کریں گے۔‘
دیگر ممالک جن کے گرین کارڈ ہولڈرز کی دوبارہ جانچ کی جائے گی ان میں میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو اور لیبیا شامل ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

عمران خان کے بیٹے کا عالمی برادری کے نام پیغام: ’میرے والد کی زندگی کا ثبوت مانگا جائے

Next Post

یورپی ممالک کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے تشدد کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کا مطالبہ

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل غزہ میں ٹارگٹ کلنگ جاری رکھے گا:نیتن یاہو
عالمی خبریں

ایران نے دوبارہ جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کی تو حکومت کا تختہ الٹیں گے: نتن یاہو

2026-10-23
امریکہ دنیا کے 60 فیصد تیل پر قابض ہے، وینزویلا کے ذخائر بھی شامل:ٹرمپ کا دعویٰ
عالمی خبریں

یوکرین مذاکرات میں پیش رفت کے درمیان ٹرمپ کا روس پر پابندیوں سے گریز

2026-10-23
فرانس کے بعد یونان میں بھی احتجاج، 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت
عالمی خبریں

فرانس کے بعد یونان میں بھی احتجاج، 10 ہزار سے زائد افراد کی شرکت

2026-10-23
ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے: ملائیشیا
عالمی خبریں

ہم، آسیان سکیورٹی تعاون کو مضبوط بنائیں گے: ملائیشیا

2026-10-23
عالمی خبریں

پاک-ترک سعودی دفاعی معاہدہ،بل ترک پارلیمان میں پیش کردیاگیا

2026-10-23
عالمی خبریں

وسط مدتی انتخابات میں ممکنہ شکست کے خدشے کے درمیان ریپبلکن پارٹی میں اندرونی رسہ کشی تیز

2026-10-23
عالمی خبریں

امریکہ اور اسرائیل ایران پر حملوں کا منصوبہ بنا رہے ہیں

2026-10-23
عالمی خبریں

سعودی عرب پر حملہ ہوا تو مصر دفاع کے لیے میدان میں آئے گا: السیسی

2026-10-23
Next Post
غزہ میں اسرائیلی فورسز کا فلسطینیوں پر ظلم جاری، مزید 6 شہید

یورپی ممالک کی مغربی کنارے میں اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے تشدد کی مذمت، فلسطینیوں کے تحفظ کا مطالبہ

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.