بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لیفٹیننٹ گورنر کی یومِ آئین کی تقریبات میں شرکت

’۲۰۱۹ کے بعد جموں کشمیر میں ملک کا آئین مکمل طور پر نافذ ہوا‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-27
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
’عام آدمی کو تحفظ کا احساس دلانا ہماری ترجیح ہو نی چاہئے ‘
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۲۶ نومبر
’’۷۶ برسوں سے، آئین برابری، آزادی اور سماجی انصاف کا مینارِ نور رہا ہے اور اس عظیم ملک کے شہریوں کے لیے رہنمائی کی روشنی ہے‘‘، لیفٹیننٹ گورنر‘ منوج سنہا نے بدھ کو کہا۔
لیفٹیننٹ گورنر جموں میں یومِ آئین کی تقریبات سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے ’آئین کی تمہید‘ کو پڑھوایااور بانیانِ ملک اور آئینِ ہند کے معماروں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔
اپنے خطاب میں سنہا نے پالیسی سازوں اور افسران سے کہا کہ وہ آئین کی قدروں کو برقرار رکھیں اور شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور پاسداری کا عہد کریں۔
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا ’’ہمارا آئین قابلِ احترام ہے جس نے بھارت کی ترقی کی راہ ہموار کی ہے۔ ہمیں قومی اتحاد اور سالمیت کو برقرار رکھنا ہے۔ ہمیں معاشرے میں خود اعتمادی اور خود احترام کا جذبہ پیدا کرنا ہے اور بھارت کو طاقتور اور خود کفیل بنانے کے لیے ہر ذریعہ اور ہر وسائل کو استعمال کرنا ہوگا۔‘‘
سنہا نے کہا کہ۶۷ برس بعد، ۲۰۱۹ میں آئین کی دفعات مکمل طور پر جموں و کشمیر پر نافذ ہوئیں، جس سے ناانصافی اور امتیاز کے دور کا خاتمہ ہوا۔
ان کاکہنا تھا’’اب جموں و کشمیر آئین میں ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر نے درج کی گئی برابری، سماجی اور معاشی انصاف کی قدروں کی رہنمائی میں آگے بڑھ رہا ہے۔‘‘
لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ پہلے دن سے ان کا مشن جموں و کشمیر میں شہریوں کی زندگی بہتر بنانا، امتیاز اور ناانصافی کا خاتمہ کرنا، دہشت گردی کے نظام کو ختم کرنا، اور یہ یقینی بنانا تھا کہ مرکزی اسکیموں کے فوائد سماج کے نچلے طبقے تک پہنچیں۔
سنہا نے کہا’’جو لوگ پوچھتے ہیں کہ گزشتہ ۵ برسوں میں کیا حاصل ہوا؟ میں انہیں بتانا چاہتا ہوں کہ ملک دشمن عناصر کو انعام دینے اور محبِ وطنوں کو اذیت دینے کا سلسلہ مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے‘‘۔
ان کامزید کہا تھا’’آئین کی تمام دفعات کے نفاذ کے ذریعے، محترم وزیر اعظم نریندر مودی جی نے جموں و کشمیر کے ہر بھائی اور بہن کے لیے عزت، وقار اور احترام کو یقینی بنایا ہے‘‘۔
آئین کے نفاذ کے ۷۵برس مکمل ہونے پر یونین ٹیریٹری کی سطح پر منعقدہ اس تقریب کا اہتمام محکمہ ثقافت نے محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور کے اشتراک سے کیا۔
تقریب میں جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے معزز اسپیکر عبدالرہیم راتھر؛ ایڈیشنل چیف سیکریٹری جل شکتی شالین کبرہ؛ ایڈیشنل چیف سیکریٹری، محکمہ اعلیٰ تعلیم، شانت منو؛ پرنسپل سیکریٹری ثقافت برج موہن شرما؛ ڈویڑنل کمشنر جموں رمیش کمار؛ آئی جی پی جموں بھیم سین توٹی؛ سیکریٹری محکمہ قانون، انصاف اور پارلیمانی امور، آچل سیٹھی؛ سینئر افسران، اہم شہری اور بڑی تعداد میں نوجوانوں نے یومِ آئین کی تقریبات میں شرکت کی۔
ڈی آئی پی آر

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

’’اگر کالج مذہبی بنیادوں پر داخلے دیں گے تو آئین کہاں جائے گا‘‘

Next Post

’آئین ملک کی ترقی کی رہنمائی کرتا ہے ‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
’ہندوستانیوں کا خون بہانے والے محفوظ نہیں ‘

’آئین ملک کی ترقی کی رہنمائی کرتا ہے ‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.