جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اننت ناگ میں پولیس کا گاڑیوں کے ڈیلرز پر اچانک چھاپہ

گاندربل کے ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کے لاکروں کی جانچ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-22
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
بیٹے نے پیسوں کیلئے دوست کی مدد سے ماں کا قتل کیا:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

سرینگر/۲۱نومبر
جنوبی ضلع اننت ناگ میں غیر قانونی سرگرمیوں پر شکنجہ کسنے اور سیکورٹی کو مزید مؤثر بنانے کے مقصد سے پولیس نے جمعہ کو گاڑیوں کے ڈیلرز کی اچانک اور سخت جانچ پڑتال کی۔
اعلیٰ حکام کی ہدایت پر شروع کی گئی اس مہم کا مقصد گاڑیوں کی خرید و فروخت کے نظام میں شفافیت لانا اور تمام ڈیلرز کو قانونی دائرے میں لانا تھا۔
اس دوران پولیس ٹیموں نے مختلف شوروم میں جا کر گاڑیوں کی رجسٹریشن فائلیں، اسٹاک کی تفصیلات، خرید و فروخت کے معاہدے اور خریدار و فروخت کنندہ کے شناختی ریکارڈ کی مکمل تفتیش کی۔
پولیس نے واضح کیا کہ کسی بھی ڈیلر کے پاس غیر رجسٹرڈ، مشکوک یا بغیر کاغذات والی گاڑی پائی گئی تو اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
ڈیلرز کو تنبیہ کی گئی کہ وہ موٹر وہیکل ایکٹ کے تحت ریکارڈ کو بروقت اپڈیٹ کریں، تمام دستاویزات مکمل رکھیں اور خرید و فروخت کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو فراہم کریں تاکہ گاڑیوں کے غلط استعمال کو بروقت روکا جاسکے ۔
پولیس حکام نے بتایا کہ ضلع میں قانون و نظم برقرار رکھنے کے لیے اس طرح کی چیکنگ آئندہ دنوں میں بھی جاری رہے گی اور کسی بھی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔
دریں اثنا سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور صحت کے اداروں میں محفوظ اور ذمہ دار ماحول کو بر قرار رکھنے کے لئے گاندربل پولیس نے ضلع کے مختلف ہسپتالوں میں ڈاکٹروں اور عملے کے لاکروں کی اچانک جانچ کی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ یہ جانچ مہمیں پولیس ٹیموں نے ہسپتال انتظامیہ کے تعاون سے انجام دیں تاکہ شفافیت اور سیکورٹی پروٹوکال پر صحیح عملدر آمد کو یقینی بنایا جا سکے ۔
انہوں نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد ہسپتال کے احاطے کے غلط استعمال کی روک تھام کو یقینی بنانا، غیر قانونی سرگرمیوں پر قابو پانا اور ادارہ جاتی نظم و نسق کو مضبوط کرنا ہے ۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ جانچ کے دوران تمام لاکروں اور عملے کے اسٹوریج مقامات کی مکمل تلاشی لی گئی۔
ترجمان نے کہا کہ طبی اور نیم طبی عملے کو سیکورٹی کی اہمیت، مشکوک سرگرمیوں کی بر وقت اطلاع دینے اور ہسپتال کے مقامات کے غلط استعمال کو روکنے کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی۔
گاندربل پولیس نے یقین دہانی کرائی کہ عوامی اداروں کے تحفظ اور مریضوں، تیمار داروں اور صحت کے پیشہ ور افراد کے لئے محفوظ ماحول کو یقینی بنانے کے لئے آئندہ بھی ایسی جانچ مہمیں جاری رہیں گی۔
ترجمان نے تمام ہسپتال عملے سے اپیل کی کہ وہ ایسے اقدامات میں تعاون کریں اور کمیونٹی کی وسیع تر حفاظت کیلئے سیکورٹی ہدیات پر عمل کریں۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

دو نو منتخب ارکان اسمبلی آغا منتظر اور دیویانی رانا نے حلف اٹھایا

Next Post

سرینگر میں پولیس کی شہر میں کیمیکل اور کھاد کی دوکانوں کی جانچ پڑتال‘

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
سرینگر میں پولیس کی شہر میں کیمیکل اور کھاد کی دوکانوں کی جانچ پڑتال‘

سرینگر میں پولیس کی شہر میں کیمیکل اور کھاد کی دوکانوں کی جانچ پڑتال‘

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.