جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

لال قلع دھماکہ: تین ڈاکٹر اورمذہبی مبلغ این اے آئی کی اپنی تحویل میں

’ان سب نے اس دہشت گردانہ حملے ‘جس میں کئی بے گناہ ہلاک ہو ئے‘میں اہم کردار ادا کیا تھا ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-21
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
لال قلع دھماکہ: تین ڈاکٹر اورمذہبی مبلغ این اے آئی کی اپنی تحویل میں
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

سرینگر/۲۰نومبر
نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے جمعرات کو تین ڈاکٹروں اور ایک مبلغ کو اپنی تحویل میں لے لیا جنہیں ۱۰ نومبر کو ریڈ فورٹ کے باہر ہونے والے کار بم دھماکے کے سلسلے میں گرفتار کیا گیا تھا، جس میں ۱۵؍ افراد ہلاک ہوئے تھے۔
حکام کے مطابق، مزمل گنائی، عدیل راتھر، شاہینہ سعید اور مولوی عرفان احمد وگے کو اس دھماکے کے بعد جموں و کشمیر پولیس نے گرفتار کیا تھا۔
این آئی اے کے ترجمان نے کہا’’ان سب نے اس دہشت گردانہ حملے میں اہم کردار ادا کیا تھا جس میں متعدد بیگناہ افراد ہلاک ہوئے اور کئی زخمی بھی ہوئے‘‘۔
کیس کی باضابطہ ذمہ داری این آئی اے نے۱۱ نومبر کو سنبھالی تھی، جس کے بعد ان ملزمان کی تحویل اس کے حوالے کی گئی۔ اس طرح وفاقی ایجنسی کے زیرِ تفتیش افراد کی تعداد بڑھ کر چھ ہو گئی ہے۔
این آئی اے پہلے ہی دو افراد‘ عامر رشید علی اور جاسر بلال وانی عرف دانش ‘ کو گرفتار کر چکی ہے۔
دھماکے میں استعمال ہونے والی بارودی مواد سے لدی آئی۲۰ کار ڈاکٹر عمرالنبی چلا رہا تھا، جس نے مبینہ طور پر یہ گاڑی علی کے نام پر خریدی تھی۔ وانی کو اس وقت گرفتار کیا گیا جب یہ بات سامنے آئی کہ عمر اسے خودکش بمبار بنانے کی کوشش کر رہا تھا۔ وہ اس پر آمادہ تو نہیں ہوا لیکن مبینہ طور پر جیشِ محمد کے لیے اوور گراؤنڈ ورکر کے طور پر کام کرنے پر تیار ہو گیا تھا۔
گرفتار شدہ افراد پر الزام ہے کہ وہ اْس’وائٹ کالر‘ ٹیڑر ماڈیول کے مرکزی کردار تھے جسے جموں کشمیر پولیس نے اتر پردیش اور ہریانہ پولیس کے ساتھ مل کر بے نقاب کیا تھا۔ تحقیقات کے دوران فریدآباد کی الفلاح یونیورسٹی سے۲۹۰۰ کلو دھماکہ خیز مواد برآمد کیا گیا۔
یہ سلسلہ۱۸/۱۹؍اکتوبر کی درمیانی رات سے شروع ہوا، جب سرینگر کے مضافاتی علاقے نوگام میں دیواروں پر جیشِ محمد کے بینر نمودار ہوئے جن میں وادی میں پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملوں کی دھمکیاں دی گئی تھیں۔ سرینگر پولیس نے معاملے کو ایک سنگین مسئلہ سمجھتے ہوئے ایس ایس پی سرینگر جی وی سندیپ چکرورتی کی نگرانی میں متعدد ٹیمیں تشکیل دیں تاکہ کیس کی تہہ تک پہنچا جا سکے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے پتا چلنے کے بعد تین افراد … عارف نصار ڈار عرف ساحل، یاسرالاشرف اور مقصود احمد ڈار عرف شاہد‘کو گرفتار کیا گیا، جنہیں یہ پوسٹر چسپاں کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ تفتیش کے دوران انہوں نے سابق پیرا میڈک اور مبلغ مولوی عرفان احمد، ساکن شوپیان، کا نام لیا جنہوں نے مبینہ طور پر انہیں یہ پوسٹر فراہم کیے تھے۔ چنانچہ انہیں گرفتار کر لیا گیا۔
یہی وہ کڑی تھی جس نے پورے سازش کا سراغ فراہم کیا۔ انہی کی تفتیش سے الفلاح یونیورسٹی اور کشمیری ڈاکٹروں کے گروہ تک رسائی ممکن ہوئی۔
سب سے پہلا ملزم گنائی فریدآباد سے گرفتار ہوا۔ پھر سعید کو بھی وہیں سے پکڑا گیا۔ بعد میں عدیل راتھر کو اتر پردیش کے سہارنپور سے گرفتار کیا گیا۔ (ایجنسیاں)ویب ڈیسک

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بالائی علاقوں میں۲/۳دسمبر کو ہلکی برفباری کا امکان

Next Post

سول انتظامیہ میں بڑا ردوبدل‘۵۸؍ افسران کے تبادلے

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
سول انتظامیہ میں بڑا ردوبدل‘۵۸؍ افسران کے تبادلے

سول انتظامیہ میں بڑا ردوبدل‘۵۸؍ افسران کے تبادلے

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.