پیر, ستمبر 7, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

گاندربل اور سوپور میں کیمیکل کھاد کے دکانوں کی چیکنگ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-20
in اہم ترین, تازہ تریں
A A
کٹھوعہ میں منشیا ت فروش کے قبضے سے۱۵کلو چرس برآمد:پولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

سرینگر/۱۹نومبر
جموں کشمیر پولیس نے گاندربل اور سوپور میں کیمیکلز، کھاد، ہارڈ ویئر اور دیگر حساس مواد فروخت کرنے والی دکانوں پر بڑے پیمانے پر چیکنگ مہم چلائی، جس کا مقصد سکیورٹی پروٹوکول کی سخت پابندی اور حساس تجارتی سامان کے غلط استعمال کو روکنا ہے ۔
پولیس کے مطابق یہ کارروائی حساس مواد کی فروخت، خرید و فروخت کے ریکارڈ اور ذخیرہ اندوزی کے طریقہ کار کی جانچ کا حصہ ہے ، تاکہ ایسے سامان کو کسی بھی غیر قانونی، تخریبی یا ملک دشمن سرگرمی میں استعمال ہونے سے روکا جا سکے ۔
گاندربل میں مختلف پولیس تھانوں کی خصوصی ٹیموں نے اعلیٰ افسروں کی نگرانی میں دکانوں کے اسٹاک رجسٹر، انوائسز، فروخت کا ریکارڈ، اسٹوریج کی حالت اور لائسنسنگ دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا۔
دکانداروں کو ہدایت دی گئی کہ وہ مکمل اور شفاف ریکارڈ رکھیں، سیفٹی قواعد پر سختی سے عمل کریں اور اگر کوئی شخص مشکوک مقدار یا غیر معمولی مواد خریدنے کی کوشش کرے تو فوراً پولیس کو اطلاع دیں۔
پولیس نے کہا کہ بعض مخصوص کیمیکلز، سالونٹس اور آلات ایسے ہیں جو عام مارکیٹ میں دستیاب ہونے کے باوجود تخریب کار عناصر کے ہاتھ لگنے پر خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں، اس لیے نگرانی کو مزید سخت کیا جا رہا ہے ۔
سوپور میں بھی پولیس نے دکانوں کی باریک بینی سے تلاشی لی اور دکانداروں کو خریداروں کی شناخت، خریدی گئی مقدار اور مطلوبہ استعمال کا درست ریکارڈ رکھنے کی ہدایت دی۔ پولیس نے دکانوں میں فعال سی سی ٹی وی کیمروں کی موجودگی کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ حساس مواد کی ٹریس ایبلٹی اور نگرانی کے لیے یہ اقدامات انتہائی ضروری ہیں۔
اس سلسلے میں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ سوپور پولیس نے حال ہی میں کیمیکل اسٹورز، کھاد فروش مراکز، ہارڈ ویئر شاپس اور ورکشاپس کا جامع سروے مکمل کیا ہے ، تاکہ پورے ضلع میں حساس مصنوعات کی مانیٹرنگ کو مضبوط بنایا جا سکے ۔
پولیس نے کہا کہ امن و امان کو برقرار رکھنے ، حساس تجارتی سامان کے غلط استعمال کی روک تھام اور حفاظتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے ایسی چیکنگ مہمات آئندہ دنوں میں بھی جاری رہیں گی۔
پولیس نے تاجروں اور عام شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔ایجنسیز
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

لال قلعہ کار دھماکے میں جاں بحق کشمیری کی لاش گھر پہنچی

Next Post

دوسابق یسی وزرائے بھی واپس کانگریس پارٹی میں شامل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

بالائی علاقوں میں برفباری‘سونمرگ لداخ شاہراہ عارضی طور بن
اہم ترین

کشمیر میں رواں موسم کی پہلی برف باری

2026-09-06
 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے
اہم ترین

 گاندربل ریپورہ:وسطی شمیر کا وہ گاؤں جہاں انگور نئی آمدنی اور فصل بن گئے

2026-09-06
جموں کشمیر کو بجٹ میں خصوصی پیکیج ملنا چاہئے:چودھری
اہم ترین

’ ریاستی حیثیت کی بحالی کاوعدہ پورا ہونے کی امید ہے‘

2026-09-06
مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ
اہم ترین

مرکز سے مذاکرات سے قبل ایل اے بی تحریک شروع کرنے کی وارننگ

2026-09-06
’چند افراد نے پوری کشمیری قوم کو بدنام کیا ‘
اہم ترین

تعلیمی وزیر ٹی ای ٹی معاملے پر اسمبلی میں قرارداد پیش کریں گی

2026-09-06
کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع
اہم ترین

کشمیر میں دوبارہ نمودار ہونے والے جنگلی سوروں کی اصل کا سراغ لگانے کے لیے جینیاتی مطالعہ شروع

2026-09-06
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی
اہم ترین

  کٹھوعہ میں منشیات فروش کو جیل بھیج دیا گیا

2026-09-06
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی
اہم ترین

کشتواڑ میں آئل ٹینکر حادثے کا شکار، دو افراد ہلاک

2026-09-06
Next Post
غلام نبی آزاد لوک سبھا الیکشن نہیں لڑیں گے

دوسابق یسی وزرائے بھی واپس کانگریس پارٹی میں شامل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.