ہفتہ, جون 6, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

دہشت گردی سے لڑیں‘لیکن بے گناہوں پر شبہ نہ کریں: وزیرِ اعلیٰ

’دہلی دھماکے کے قصور واروں کو سخت دی جائے لیکن جو ملوث نہیں انہیں اس دائرے میں نہ لایا جائے ‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-19
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری, مقامی خبریں
A A
خصوصی درجے پر حملے میں پی ڈی پی نے بی جے پی کی مدد کی :عمرعبداللہ
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

سرینگر/۱۸نومبر
جموںکشمیر کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ نوگام پولیس اسٹیشن میں ہوئے حادثاتی دھماکے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس دھماکے کی وجہ سے جو متصل واقع مکانوں کو نقصان ہوا ہے ان کو بھی معاوضہ دیا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ نے کہا’’میں نے وزرائے اعلیٰ کانفرنس میں بھی یہ بات کہی کہ جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر کے ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے ، جو د ہلی دھماکے کے قصور وار ہیں ان کو سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں کو اس دائرے میں نہ لایا جائے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے ان باتوں کا اظہار منگل کو یہاں اجالا ہسپتال میں زخمیوں کی عیادت کرنے کے دوران نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔
نوگام دھماکے کے بارے میں وزیر اعلیٰ نے کہا’’اس کی تحقیقات جاری ہے لیکن افسوس کی بات ہے کہ اس حادثے میں کئی لوگ جاں بحق ہوئے ہیں جن میں پولیس، ایف ایس ایل کے اہلکار،سول انتظامیہ کے اہلکار اور ایک درزی شامل ہیں، یہ حادثہ کیوں ہوا، کیسے ہوا تحقیقات شروع کی گئی ہے ‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ایسا نہیں ہونا چاہئے تھا، اتنی مقدار میں یہ مواد یہاں لایا گیا، کن حالات میں لایا گیا، کن حالات میں اس کو رکھا گیا، کن حالات میں اس سے نمٹا گیا، آہستہ آہستہ ان تمام سوالوں کے جواب حاصل ہوں گے ‘‘۔
عمر عبداللہ نے اجالا ہسپتال کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس نے سب سے پہلے بچاؤ کارروائیاں شروع کیں۔
عمرعبداللہ نے کہا’’ابھی بھی کئی لوگ ہسپتال میں زیر علاج ہیں جن میں سے ۴زخمی آئی سی یو میں ہیں، امید کرتا ہوں کہ سب صحت یاب ہوکر اپنے اپنے گھر جائیں گے ‘‘۔
نوگام دھماکے کے متاثرین کے معاوضے کے بارے میں ان کا کہنا تھا ’’ہم نے پہلے ہی وزیر اعلیٰ ریلیف فنڈ سے معاوضہ دینے کا اعلان کیا ہے ،جو مکانوں کو نقصان ہوا ہے ، اس کا بھی ایک کیس بنایا جا رہا ہے چونکہ دھماکہ پولیس اسٹیشن میں ہوا ہے امید ہے محکمہ داخلہ اور لیفٹیننٹ گورنر کے فنڈ سے بھی مکان مالکوں کو امداد دی جائے گی‘‘۔
ایک سوال کے جواب میں وزیر اعلیٰ نے کہا ’’میں نے وزرائے اعلیٰ کانفرنس میں بھی یہ بات کہی کہ جموں وکشمیر خاص طور پر کشمیر کے ہر مسلمان کو شک کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے ، جو دلی دھماکے کے قصووار ہیں انہیں سخت سزا دی جائے لیکن بے گناہوں ، جن کا اس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے ، کو اس دائرے میں نہ لایا جائے ، امید ہے کہ میری بات پر عمل کیا جائے گا‘‘۔
نوگام دھماکے میں جاں بحق ہونے والے درزی کے گھر کے کسی فرد کو سرکاری نوکری دینے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا ’’پہلے ایس آر آو ہوتا تھا، اس کا نام بدل دیا گیا لیکن اسکیم ابھی بھی وہی ہے ، جو اس طرح کے حادثوں میں جاں بحق ہوجاتے ہیں ان کو معاوضے کے طور پر سرکاری نوکری دی جاتی ہے ، اس سلسلے میں بھی کیس پر عمل ہو رہا ہے ۔

 

(ندائے مشرق خبر)

متعلقہ

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

‘‘

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کپوارہ حراستی تشدد: زخموں کی نوعیت حقیقی ہے: سی بی آئی

Next Post

بخاری کی مرکزسے ’وائٹ کالر‘ انتہاپسندی پر توجہ دینے کی اپیل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘
اہم ترین

’بھارت کثرت میں وحدت کے اصول پر قائم‘

2026-06-05
گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن
اہم ترین

گاندربل غیر قانونی ذخیرہ اندوزی کے خلاف کریک ڈاؤن

2026-06-05
’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘
اہم ترین

’ڈرامہ بازی نہیں بلکہ تسلسل اور سنجیدگی ضروری ہے ‘

2026-06-05
 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم
اہم ترین

 مشن یووا کے تحت۶ مستفیدین میں۱ء۱۲کروڑ روپے کے منظوری نامے تقسیم

2026-06-05
پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ
اہم ترین

پالی تھین کا بے دریغ استعمال، سکڑتی آبی گاہیں، درختوں کی کٹائی اور بڑھتی آلودگی کشمیر کے ماحول کیلئے سنگین خطرہ

2026-06-05
سرینگر میں منشیات فروش کی  دو کروڑ روپے مالیت کی   تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم
اہم ترین

سرینگر میں منشیات فروش کی دو کروڑ روپے مالیت کی  تین منزلہ رہائشی عمارت منہدم

2026-06-05
بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے  مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج
اہم ترین

بی جے وائی ایم کا بے روزگاری کے مسئلے پر این سی حکومت کے خلاف احتجاج

2026-06-05
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
اہم ترین

ڈی آئی جی کا پونچھ کے  ایل او سی ملحقہ علاقوں کا دورہ

2026-06-05
Next Post
ریاست کا درجہ دلانے کےلئے مرکز کے ساتھ مسلسل رابطے کی ضرورت: الطاف بخاری

بخاری کی مرکزسے ’وائٹ کالر‘ انتہاپسندی پر توجہ دینے کی اپیل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.