جمعرات, جون 4, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home تازہ تریں

وزیر اعلیٰ عوام کو بتائیں کتنے وعدے پورے کیے :محبوبہ

’پی ڈی پی کا تذکرہ کرنے کے بجائے حکمرانی ہر توجہ دیں‘

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-11
in تازہ تریں, ٹاپ سٹوری
A A
پی ڈی پی کے کارکنوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جا رہا ہے :محبوبہ مفتی کا الزام

Mehbooba

FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

جموں/۱۰نومبر
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کو ہر معاملے پر پی ڈی پی کو تنقید کا نشانہ بنانے کے بجائے عوام کے سامنے یہ وضاحت کرنی چاہیے کہ انہوں نے اپنے دورِ اقتدار میں کتنے وعدے پورے کیے اور کتنے مسائل حل کیے ۔
محبوبہ پیر کو جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کر رہی تھیں۔
سابق وزیرا علیٰ نے کہا’’عمر عبداللہ کو گورننس پر توجہ دینے کے بجائے ہمیشہ پی ڈی پی کا ذکر کرتے دیکھا گیا ہے ۔ گزشتہ لوک سبھا اور اسمبلی انتخابات کے دوران بھی وہ یہی رویہ اختیار کیے ہوئے تھے ‘‘۔
عمرعبداللہ نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ کو چاہیے کہ وہ عوام کے سامنے یہ حساب پیش کریں کہ ان کی حکومت نے روزگار، مہنگائی، اور بنیادی سہولیات کے محاذ پر کیا کارکردگی دکھائی ہے ۔
محبوبہ نے اس موقع پراسمارٹ میٹرکے مسئلے پر بھی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا۔ ان کا کہنا تھا’’عمر عبداللہ نے ماضی میں میٹروں کی مخالفت کی تھی، لیکن اب وہی ان کے حق میں بیان دیتے ہیں‘‘۔انہوں نے کہا کہ گیس سلنڈروں کی تقسیم کے وعدے بھی صرف زبانی اعلانات ثابت ہوئے ، جبکہ گیس کے دام اور بے روزگاری دونوں میں اضافہ ہوا ہے ۔
پی ڈی پی صدر نے کشمیر میں قیدیوں کے مسئلے پر بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی نے ایسے کئی متاثرہ خاندانوں کی مدد کرنے کی کوشش کی ہے ۔’’ہم نے انتظامیہ سے رجوع کیا جب ہر دروازہ بند تھا۔ ایک خاندان ہے جس کا والد نابینا ہے اور اس کا بیٹا بھی نابینا قیدی ہے ۔ یہ قیدی گزشتہ سات سے آٹھ برسوں سے بغیر کسی ثابت شدہ جرم کے جیل میں ہے ۔ شاید ہمیں انصاف کے لیے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانا پڑے گا‘‘۔
پی ڈی پی کی صدر نے حکومت کی زمینی اور بجلی پالیسیوں پر بھی سوال اٹھائے ۔ ان کا کہنا تھا کہ جن لوگوں سے مفت بجلی کا وعدہ کیا گیا تھا، آج انہیں ’بجلی چور‘کہا جا رہا ہے ۔ اسی طرح جو لوگ دہائیوں سے سرکاری زمین پر آباد ہیں، انہیں’قابض‘قرار دیا جا رہا ہے ۔محبوبہ مفتی کے مطابق پی ڈی پی حکومت نے ان ہی شہریوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اسمبلی میں بل پیش کیے تھے ۔
محبوبہ نے ملازمین کی برطرفیوں پر بھی ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے حال ہی میں کہا کہ برطرفیوں پر پہلا دستخط میرے ہاتھ سے ہوا تھا۔ اگر ایسا تھا تو عمر صاحب نے اس وقت اعتراض کیوں نہیں کیا؟ انہوں نے کوئی سوال نہیں اٹھایا، نہ ہی کوئی ثبوت مانگا۔
محبوبہ مفتی نے یہ بھی کہا کہ وزیر اعلیٰ نے گزشتہ ایک برس کے دوران اپنے ہی حلقے کے عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی۔ انہوں نے ضمنی انتخابات کے دوران کچھ علاقوں کا دورہ ضرور کیا، لیکن عام شہریوں کی مشکلات کو کبھی اہمیت نہیں دی۔
انہوں نے کہا ’’وزراء صرف ایک نشست کے حصول پر مرکوز ہیں، جبکہ گورننس کے بڑے مسائل پسِ پشت ڈال دیے گئے ہیں‘‘۔
محبوبہ نے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ سے مطالبہ کیا کہ وہ عوام کے سامنے آ کر اپنی حکومت کی کارکردگی اور انتظامی فیصلوں پر وضاحت پیش کریں۔انہوں نے آخر میں کہا کہ پی ڈی پی شہریوں کے حقوق کے تحفظ اور عوامی مسائل کے حل کے لیے قانون ساز اقدامات جاری رکھے گی تاکہ لوگوں کا اعتماد بحال ہو۔ایجنسیز

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

جنرل عاصم منیر کی طاقت میں اضافہ نے پاکستانی فوج میں دراڑ ڈال دی

Next Post

بڈگام ضمنی انتخاب:این سی کی کامیابی پر پْرامید ہوں:عمر

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے
اہم ترین

امت شاہ امر ناتھ یاترا انتظامات کا جائزہ لیںگے

2026-06-04
شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین
اہم ترین

شدید گرمی میں صرف پانی کافی نہیں، جسم کو الیکٹرولائٹس کی بھی ضرورت: ماہرین

2026-06-04
 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری
اہم ترین

 راجوری میں انسدادِ دہشت گردی آپریشن ’شیرووالی‘ بارہویں روز بھی جاری

2026-06-04
اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط
اہم ترین

اننت ناگ:منشیات فروش کی ۶۰ لاکھ روہے کی جائیداد ضبط

2026-06-04
ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی
اہم ترین

ریاستی درجے کی بحالی ‘این سی دہلی میں احتجاج کرے گی

2026-06-04
دہشت گردی سے متعلق مقدمے  میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے
اہم ترین

دہشت گردی سے متعلق مقدمے میں کشمیر کے ۶؍اضلاع میں چھاپے

2026-06-04
بی جے پی پنڈتوں کے درد کی ذمہ داری سے نہیں بچ سکتی: کانگریس
اہم ترین

 کانگریس کا مہنگائی بے روزگاری اور  پرچہ لیک ہونے کے خلاف احتجاج

2026-06-04
وزیر اعلیٰ حکومت کو  وفاداری کی پریڈوں تک   محدود کر رہے ہیں: شرما
اہم ترین

وزیر اعلیٰ حکومت کو وفاداری کی پریڈوں تک  محدود کر رہے ہیں: شرما

2026-06-04
Next Post
’سٹیٹ ہڈ کی بحالی کی امیدیں ماند پڑ رہی ہیں‘

بڈگام ضمنی انتخاب:این سی کی کامیابی پر پْرامید ہوں:عمر

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.