بدھ, جولائی 22, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home اہم ترین

جموں میں ڈیلی ویجروں کا احتجاج سول سیکریٹریٹ کی جانب مارچ ناکام

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-11-11
in اہم ترین, تازہ تریں, مقامی خبریں
A A
ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ورکروں کا سرینگر میں احتجاج
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

جموں/۱۰نومبر
جموں میں پیر کے روز ڈیلی ویجروں نے اپنی مستقلی کے مطالبے کے حق میںاحتجاج کیا اور سول سکریٹریٹ کی جانب مارچ کرنے کی کوشش کی، تاہم پولیس نے ان کی پیش قدمی کو روک دیا۔
احتجاج کے دوران مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہیں برسوں سے صرف جھوٹے وعدوں کے سہارے رکھا جا رہا ہے جبکہ ان کے مطالبات پر کوئی عملی قدم نہیں اٹھایا جا رہا۔
احتجاجی ملازمین نے مختلف بینر اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر’ہم انصاف چاہتے ہیں‘،’وعدے نہیں، مستقل نوکری چاہیے‘اور’ڈیلی ویجروں کے ساتھ ناانصافی بند کرو‘جیسے نعرے درج تھے ۔
مظاہرین نے الزام لگایا کہ حکومت نے کئی بار ان کے مسائل حل کرنے کا یقین دلایا مگر آج تک کسی بھی وعدے کو پورا نہیں کیا گیا۔
ایک احتجاجی ملازم محمد الیاس نے یو این آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم پچھلے پندرہ بیس برسوں سے محکمہ جات میں دن رات محنت کر رہے ہیں، لیکن حکومت ہماری قربانیوں کو تسلیم کرنے کے بجائے صرف کمیٹیاں تشکیل دیتی رہتی ہے ۔ ہمیں اب کمیٹیوں کے نام پر جھانسہ نہیں چاہیے بلکہ عملی اقدامات درکار ہیں۔
ایک خاتون ملازمہ نسرین اختر نے کہا کہ ڈیلی ویجروں کے گھروں میں فاقہ کشی کی نوبت آ گئی ہے ۔ انہوں نے کہا’ہمارے بچے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ، گھروں کے اخراجات چلانا مشکل ہو چکا ہے ، اس کے باوجود حکومت ہماری فریاد نہیں سن رہی‘۔
احتجاج کے دوران پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی تاکہ صورتحال پر قابو پایا جا سکے ۔ جب مظاہرین نے سول سکریٹریٹ کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تو پولیس نے انہیں بیچ راستے روک دیا۔ اگرچہ صورتحال میں کچھ دیر کے لیے تناؤ پیدا ہوا لیکن پولیس اور انتظامیہ نے مظاہرین کو بات چیت کے ذریعے پرامن طور پر منتشر کر دیا۔
ڈیلی ویجروں نے الزام لگایا کہ موجودہ حکومت نے گزشتہ سال چیف سکریٹری کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا تھا تاکہ ان کے مسائل کا مستقل حل نکالا جا سکے ، لیکن تاحال اس کمیٹی کی رپورٹ یا سفارشات منظر عام پر نہیں آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہے تو اسے واضح ٹائم فریم کے اندر مستقل کرنے کا روڈمیپ پیش کرنا چاہیے ۔
ایک اور مظاہر منظور احمد نے کہا ’کئی دہائیوں سے ہم حکومت کے مختلف ادوار میں احتجاج کرتے آئے ہیں، مگر ہر بار یہی کہا جاتا ہے کہ کمیٹی بن گئی ہے ۔ اب ہم وعدوں سے نہیں، عمل سے انصاف چاہتے ہیں‘۔
قابل ذکر ہے کہ جموں و کشمیر کے مختلف محکموں میں ہزاروں ڈیلی ویجرز، نیڈ بیس ورکرز، کیژول لیبررز، اور کنٹریکچول ملازمین کئی سالوں سے اپنی مستقلی کا انتظار کر رہے ہیں۔ ان میں سے بیشتر ملازمین پچھلے دو دہائیوں سے مختلف محکموں میں خدمات انجام دے رہے ہیں لیکن انہیں نہ مستقل ملازم کا درجہ ملا ہے اور نہ ہی بنیادی سہولیات جیسے پنشن یا میڈیکل بینیفٹ فراہم کیے گئے ہیں۔
مظاہرین نے حکومت کو خبردار کیا کہ اگر جلد کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا تو وہ اپنی تحریک میں مزید شددلائیں گے ۔یو این آئی

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

سری نگر میں رواں سیزن کی سرد ترین رات ریکارڈ

Next Post

دہشت گردی کے حمایتی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن‘۱۳۰۰ زیرِ حراست

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘
اہم ترین

’۱۰۰روزہ انسدادِ منشیات مہم محض آغاز ‘

2026-07-22
مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر
اہم ترین

مسلسل بارشیں:بیروہ میں میونسپل شاپنگ کمپلیکس سیلابی ریلے کی نذر

2026-07-22
’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘
اہم ترین

’ ریاستی درجہ جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی کی بنیاد ہے‘

2026-07-22
’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘
اہم ترین

’حکومت سیاسی سرگرمیاں معطل کرے‘ باز آباد کاری پر توجہ دے‘

2026-07-22
’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘
اہم ترین

’جھلستی دھوپ کے باعث تعطیلات ہوئیں، اب بارشوں کے سبب توسیع، یہ کیسا فیصلہ؟‘

2026-07-22
جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی  گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع
اہم ترین

جموں کشمیر کے تمام اسکولوں کی گرمائی تعطیلات۲۶ جولائی تک توسیع

2026-07-22
وزیر اعلیٰ کا جموں و کشمیر کیلئے مزید سرمایہ کاری کا مطالبہ
اہم ترین

 بارش کے بعد آبی جماؤ  پر وزیر اعلیٰ کا  اسمارٹ سٹی  منصوبے کی تحقیقات کا اعلان

2026-07-22
’ منشیات کے مسئلہ براہِ راست تعلق دہشت گردی سے ہے‘
اہم ترین

 چہرہ شناختی نظام کی مدد سے یو اے پی اے کا ملزم اننت ناگ میں گرفتار

2026-07-22
Next Post
کپوارہ:فوج نے پولیس اہلکاروں کی مبینہ پٹائی ‘۴ اہلکار زخمی

دہشت گردی کے حمایتی نیٹ ورک کے خلاف کریک ڈاؤن‘۱۳۰۰ زیرِ حراست

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.