منگل, ستمبر 8, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

شٹ ڈاؤن کے باعث 4 کروڑ امریکی شہریوں کے خوراک کی امداد سے محروم ہونے کا خطرہ

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-31
in عالمی خبریں
A A
وادی میں بچوں میں موٹاپے کی شرح میں مسلسل اضافہ باعث تشویش ہے :ڈاک
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

واشنگٹن، 30 اکتوبر (یو این آئی) امریکہ میں شٹ ڈاؤن کی وجہ سے تقریباً 4 کروڑ 20 لاکھ افراد کے خوراک کی امداد سے محروم ہونے کا خطرہ بڑھ گیا ہے ، کیونکہ امریکی حکومت کو تاریخ کے دوسرے طویل ترین شٹ ڈاؤن کا سامنا ہے اور کانگریس میں ڈیموکریٹس اور ریپبلکنز ایک دوسرے کو ہفتوں سے جاری قانون سازی کے تعطل کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔
ڈان اخبار میں شائع برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کی رپورٹ کے مطابق دونوں جماعتوں کی جانب سے اپنے مؤقف میں تبدیلی کے کوئی آثار نظر نہیں آ رہے ، حالانکہ ہفتے سے ‘سپلیمنٹل نیوٹریشن اسسٹنس پروگرام’ (ایس این اے پی) جسے فوڈ اسٹامپس بھی کہا جاتا ہے ، کی فنڈنگ ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔
امریکی محکمہ زراعت (یو ایس ڈی اے ) نے گزشتہ ہفتے یہ فیصلہ کیا تھا کہ وہ ہنگامی فنڈز استعمال نہیں کرے گا، جن سے نومبر کے جزوی فوائد ادا کیے جا سکتے تھے ، اس فیصلے نے سینیٹ میں تقسیم پیدا کر دی ہے ، ڈیموکریٹس کا کہنا ہے کہ یہ ادارہ قانونی طور پر پابند ہے کہ تقریباً ساڑھے 5 ارب ڈالر کے کنٹی جنسی فنڈز استعمال کرے تاکہ کم از کم کچھ فوائد برقرار رہ سکیں۔
خوراک کی امداد کی فنڈنگ کی نگرانی کرنے والی اعلیٰ ترین ڈیموکریٹ نیو ہیمپشائر کی سینیٹر جین شاہین نے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ بھوک کو سیاسی سودے بازی کے آلے کے طور پر استعمال کر رہی ہے ، آخرکار یہ ایک انتخاب ہے ۔
ریپبلکنز کا کہنا ہے کہ سینیٹ کے ڈیموکریٹس اس شٹ ڈاؤن کے ذمہ دار ہیں، کیونکہ انہوں نے حکومت کو دوبارہ کھولنے کے لیے ‘کنٹینیونگ ریزولیوشن’ (سی آر) کہلانے والے بل کے خلاف 13 بار ووٹ دیا ہے ، تاکہ ریپبلکن اکثریت سے صحت کی دیکھ بھال کے معاملات پر رعایتیں حاصل کی جا سکیں۔
خوراکی امداد کے بجٹ کے انچارج اعلیٰ ترین ریپبلکن نارتھ ڈکوٹا کے سینیٹر جان ہووین نے کہا کہ ڈیموکریٹس کو ایک صاف سی آرکے حق میں ووٹ دینا چاہیے تاکہ حکومت کھل سکے ، اس طرح یہ سارے مسائل حل ہو جائیں گے ۔
وائٹ ہاؤس کے آفس آف مینجمنٹ اینڈ بجٹ نے تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا۔
امریکی خوراک کی امداد کی لاگت اور دائرہ کار پر کانگریس میں باقاعدگی سے بحث ہوتی ہے ، خاص طور پر اس وقت جب فارم بل پر دوبارہ مذاکرات ہوتے ہیں جو ایس این اے پی کو فنڈ کرتا ہے ۔
جولائی میں ٹرمپ اور ریپبلکنز کے ٹیکس اور اخراجات کے بل نے ‘ایس این اے پی’ کے لیے کام کی شرائط کو سخت کیا تھا اور ریاستی سطح پر اخراجات بڑھا دیے تھے ، جس سے تقریباً 200 ارب ڈالر کی مجموعی فنڈنگ محدود ہو گئی تھی اور کچھ افراد پروگرام سے خارج ہو سکتے ہیں۔
امریکہ کی ہر ریاست میں شہری وفاقی فوائد پر انحصار کرتے ہیں، ان 5 ریاستوں میں جہاں فی کس سب سے زیادہ ایس این اے پی سے فائدہ اٹھانے والے شہری ہیں، جن کی آبادی کا 15 فیصد سے زیادہ حصہ اس پروگرام سے فائدہ اٹھاتا ہے ، ان میں سے 3 ریاستوں لوزیانا، اوکلاہوما اور ویسٹ ورجینیا کے سینیٹر ریپبلکن ہیں۔
اسی ہفتے ، ریپبلکن سینیٹر جوش ہاؤلی نے نومبر کے لیے ایس این اے پی کی فنڈنگ کا ایک علیحدہ بل پیش کیا تھا، جسے منگل تک کچھ دو جماعتی شریک حمایت ملی، اس کے بعد سینیٹ کے ڈیموکریٹک رہنماؤں نے اپنی علیحدہ تجویز پیش کی تھی۔ تاہم، سینیٹ کے ریپبلکن اکثریتی رہنما جان تھون نے سوال اٹھایا کہ جب گزشتہ ہفتے وفاقی ملازمین کو تنخواہ دینے کے لیے ایک اسی نوعیت کا ہدفی بل ناکام ہو گیا تھا تو سینیٹ کو اس بل پر ووٹ کیوں دینا چاہیے ۔
ماضی میں شٹ ڈاؤن کے دوران بھی ایس این اے پی کے فوائد تقسیم کیے جاتے رہے ہیں، جس میں ٹرمپ کے پہلے دور حکومت میں ہونے والے تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن بھی شامل ہے ۔
اس وقت ٹرمپ کے یو ایس ڈی اے حکام نے کانگریس کے غیر جانب دار واچ ڈاگ ‘گورنمنٹ اکاؤنٹیبلٹی آفس’ (جی اے او) کو یقین دلایا تھا کہ ہنگامی فنڈز فوائد کی ادائیگی کے لیے استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ادارے نے یہی مؤقف 30 ستمبر کو جاری موجودہ شٹ ڈاؤن سے قبل کی منصوبہ بندی میں دہرایا تھا، مگر اب وہ منصوبہ یو ایس ڈی اے کی ویب سائٹ سے غائب ہے ۔
اس کے بجائے ویب سائٹ پر ایک بینر لگا ہوا ہے ، جو ڈیموکریٹس کو اس بات کا ذمہ دار ٹھہراتا ہے کہ انہوں نے غیر قانونی تارکین وطن کے لیے صحت کی دیکھ بھال اور ‘جینڈر مٹیلشن طریقہ کار’ کی حمایت کے لیے فنڈنگ نہیں ہونے دی۔
منیسوٹا کی ڈیموکریٹ سینیٹر ٹینا اسمتھ نے محکمہ کی اس پیغام رسانی کے بارے میں کہا کہ ‘یہ تو محض ایک بہانہ ہے ‘۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ایران اور امریکہ کو پھر مذاکرات کی میز پر لانے کی کوشش کر رہے ہیں: قطر

Next Post

سیتاپور:سڑک حادثے میں 8 باراتی زخمی

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار
عالمی خبریں

ایران آبنائے ہرمز سے آگے ‘محدود بحری زون’ قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہا ہے: اعلیٰ سکیورٹی عہدیدار

2026-09-08
ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی
عالمی خبریں

ترکیہ میں عجائب گھروں کی تعداد 2025 میں سالانہ 4.4 فیصد بڑھ کر 664 ہو گئی

2026-09-08
پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے
عالمی خبریں

پنیٹا کا انتباہ: ایران جنگ مغربی ایشیا میں ایک اور طویل امریکی جنگ بن سکتی ہے

2026-09-08
غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید
عالمی خبریں

غزہ میں قاتل اسرائیل کے حملوں میں مزید 5 فلسطینی شہید

2026-09-08
عالمی خبریں

امریکہ یوکرین اور روس کے درمیان سہ فریقی مذاکرات کی بحالی کے لیے کوشاں 

2026-09-08
عالمی خبریں

ایران کا امریکہ پر آبنائے ہرمز میں کارگو ٹرانزٹ میں رکاوٹ ڈالنے کا الزام

2026-09-08
عالمی خبریں

تہران اقتصادی مسائل کا حل تلاش کرنے کی کوشش میں ہے، یہ امریکی حملوں کا "دردناک” جواب دے گا:قالیباف

2026-09-08
عالمی خبریں

جرمنی کی دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی نے تقریباً 44 فیصد ووٹوں کے ساتھ سیکسنی انہالٹ کا انتخاب جیت لیا

2026-09-08
Next Post
سرینگر سڑک حادثے میں دو؍افراد ہلاک ‘ایک زخمی

سیتاپور:سڑک حادثے میں 8 باراتی زخمی

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.