سرینگر/۲۳؍اکتوبر
بی جے پی کے سینئر لیڈر اور رکن اسمبلی رنبیر سنگھ پٹھانیہ کا کہنا ہے کہ ان کی پارٹی کل ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات کے لیے پوری طرح تیار ہے ۔
پٹھانیہ نے کہا’’ہم ایک سیٹ تو ضرور جیتیں گے اور باقی سیٹوں پر بھی پوری طاقت سے لڑیں گے ‘‘۔
بی جے پی لیڈر نے ان باتوں کا اظہار جمعرات کو یہاں نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
پٹھانیہ نے کہا’’آج پارٹی کے قانون سازوں کی میٹنگ تھی جس میں خاص طور پر کل ہونے والے راجیہ سبھا انتخابات پر توجہ مرکوز کی گئی‘‘۔
ان کا کہنا تھا’’ہم ایک سیٹ جیتنے کیلئے پرامید ہیں اور باقی دو کے لیے مضبوطی سے لڑیں گے ‘‘۔
رکن اسمبلی نے کہا’’بی جے پی کے تمام قانون ساز ووٹنگ کے عمل کے دوران پارٹی لائن پر سختی سے عمل کریں گے ‘‘۔ انہوں نے کہا’’ہم ہارس ٹریڈنگ یا غیر شعوری حمایت کے لیے نہیں جائیں گے ، لیکن ہم اپنے اصولوں کے مطابق ووٹ دیں گے ‘‘۔
بی جے پی کے نظریہ سے وابستگی کا اعادہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا’’ہم اپنے نظریے کے مطابق اور قوم پرستی کے جذبے کے مطابق تمام مسائل پر اپنے موقف کا دفاع کریں گے ۔‘‘
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔










