جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

لندن کی ایک دکان سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز اور گیم کنسولز برآمد

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-23
in عالمی خبریں
A A
بڈگام میں خود کو آئی اے افسر ظاہر کرنے والا گرفتارـپولیس
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

لندن، 22 اکتوبر (یو این آئی) برطانیہ میں چوروں کے بہت بڑے منظم گینک کیخلاف گرینڈ آپریشن میں ایک دکان سے ہزاروں پاؤنڈ مالیت کے چوری شدہ موبائل فونز اور گیم کنسولز برآمد کرکے 32 ملزمان گرفتار کرلیے گئے ۔
برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق پولیس نے دارالحکومت لندن میں دکانوں سے چوری کرنے والے ایک منظم گروہ کے خلاف کامیاب کارروائی کی اس دوران ایک خفیہ کمرے سے 50 ہزار پاؤنڈ مالیت کے گیم کنسولز، ہزاروں موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان برآمد کرلیا گیا۔
گیم کنسول ایک الیکٹرانک ڈیوائس ہے جو بچوں کے ویڈیو گیمز کھیلنے کے لیے استعمال ہوتی ہے ، اسے ایک مربوط سسٹم کے تحت کسی مانیٹر یا ٹی وی اسکرین سے منسلک کیا جاتا ہے ۔
پولیس کی یہ کارروائی "آپریشن زوریڈن” کے تحت کی گئی، جس کے دوران دو روز میں 120 سے زائد دکانوں پر چھاپے مارے گئے ، یہ لندن میں شاپ لفٹنگ (دکانوں سے چوری) کے خلاف اب تک کا سب سے بڑا کریک ڈاؤن قرار دیا جا رہا ہے ۔
لندن پولیس کے مطابق رواں سال لندن میں دکانوں میں لوٹ مار کے واقعات میں 54 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے اور مارچ کے مہینے تک 90 ہزار سے زائد وارداتیں رپورٹ ہوچکی ہیں۔
ملزمان کے خلاف کارروائی سے متعلق پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران وولِوچ کے علاقے میں ایک دکان پر چھاپہ مارا گیا تو انکشاف ہوا کہ لکڑی کے پینل کے پیچھے ایک خفیہ راستہ ہے جو تہہ خانے میں جاتا ہے ۔
پولیس جب تہہ خانے اندر پہنچی تو وہاں سے 2 ہزار موبائل فونز اور الیکٹرانک ڈیوائسز برآمد ہوئیں، جن میں سے کچھ سامان جعلی بھی تھا۔
اسی دکان کے دوسرے خفیہ حصے میں پچاس ہزار پاؤنڈ مالیت کے گیمنگ کنسولز رکھے گئے تھے ، پولیس حکام کے مطابق یہ اب تک کا سب سے بڑا شاپ لفٹنگ کیس ہے ۔
پولیس نے بتایا کہ ایک اور کارروائی میں بروملی میں چھاپے کے بعد علم ہوا کہ اس دکان میں چوری شدہ لیگو سیٹس اور بیوٹی پراڈکٹس فروخت کیے جارہے تھے ، اسی کیس سے منسلک ایک گھر سے 70 ہزار پاؤنڈ نقدی اور مہنگی گھڑیاں برآمد ہوئیں۔
اسی طرح ولیسڈن کے ایک اسٹور سے 1ہزار500 پاؤنڈ مالیت کے اسٹاربکس ٹریول مگ، واٹر اسٹونز کی چھتریاں اور خصوصی ڈیزائنر چشمے ضبط کیے گئے ۔
پولیس حکام نے میڈیا کو بتایا کہ چور اب بڑی دکانوں کو نشانہ بنا کر آرڈر پر چوری کرتے ہیں، یعنی وہ مخصوص سامان چرا کر ان دکانداروں کو دیتے ہیں جو چوری کا مال خرید کر کم قیمت پر فروخت ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ تازہ چھاپوں کے دوران 32 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے ، ان پر چوری کا سامان رکھنے ، منشیات کے جرائم اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی کے الزامات ہیں۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیزکا فیصلہ کن ون ڈے کرکٹ میچ جمعرات کو

Next Post

سرکوزی کی غیر قانونی فنڈ جمع کرنے کی سازش کے الزام میں قید کی سزا شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

اسرائیل ہماری دفاعی صلاحیتوں سے متعلق ایک خیالی خطرہ گھڑ رہا ہے : ایران
عالمی خبریں

ہم نے اردن میں امریکی طیاروں کو نشانہ بنایا:آئی آر جی سی

2026-07-21
ایران ایک ہی ہفتے تک رویہ بہتر رکھ کر معاہدے کی پاسداری کر سکا، جی ڈی وینس
عالمی خبریں

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور اہلیہ اوشا وینس کے ہاں چوتھے بچے کی پیدائش

2026-07-21
جموں کشمیر کے ضلع کشتواڑ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ، کوئی نقصان نہیں
عالمی خبریں

مغربی ایران میں 5.5 شدت کے زلزلے کے جھٹکے

2026-07-21
پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مستحکم، خام تیل 113 ڈالر فی بیرل سے تجاوز
عالمی خبریں

تیل کی قیمتیں ایک ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں

2026-07-21
سعودی عرب سفارتی مذاکرات کی بحالی چاہتا ہے، ایران کا دعویٰ
عالمی خبریں

حالیہ امریکی حملوں میں 30 شہری شہید ہوئے: ایران

2026-07-16
امریکا اور برطانیہ کی جانب سے روس پر نئی پابندیاں نافذ
عالمی خبریں

ایران کے خلاف حملوں کا نیا مرحلہ مکمل کر لیا: امریکی فوج

2026-07-16
غزہ؛ اسرائیل کی بمباری میں تاریخی مسجد ’العمری الکبیر‘ شہید
عالمی خبریں

جنوبی لبنان، غزہ اور مغربی کنارے میں اسرائیلی کارروائیاں، ایک ہی خاندان کے 4 افراد شہید

2026-07-16
میزائل پروگرام کو محدود کرنے کا مطالبہ مذاکرات میں رکاوٹ‘
عالمی خبریں

امریکہ نے ایران پر فضائی حملوں کا دائرہ کار بڑھادیا

2026-07-14
Next Post
’فہد شاہ کے نیوز پورٹل پر اچھی حکمرانی

سرکوزی کی غیر قانونی فنڈ جمع کرنے کی سازش کے الزام میں قید کی سزا شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.