جمعرات, ستمبر 10, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

نمائش میچ اصل ٹورنامنٹس کی طرح ذہنی دباؤ والے نہیں ہوتے:کارلوس الکاراز

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-17
in کھیل
A A
نمائش میچ اصل ٹورنامنٹس کی طرح ذہنی دباؤ والے نہیں ہوتے:کارلوس الکاراز
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

ریاض 16 اکتوبر(یو این آئی ) دنیائے ٹینس کے نمبر ون کھلاڑی ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے کہا ہے کہ نمائشی (ایگزیبیشن)میچوں پر تنقید دراصل کھلاڑیوں کے مؤقف کو غلط سمجھنے کا نتیجہ ہے، کیونکہ یہ مقابلے باقاعدہ ٹورنامنٹس کی طرح جسمانی و ذہنی طور پر سخت نہیں ہوتے۔22 سالہ ہسپانوی ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز اس وقت سعودی عرب میں جاری سکس کنگز سلیم میں شرکت کر رہے ہیں، جس میں سربین ٹینس اسٹار نوویک جوکووچ، اٹلی کے ٹینس اسٹار جینک سینر،یونان کے ٹینس کھلاڑی سٹیفانوس سٹسیپاس، جرمنی کے الیگزینڈر زویروف اور امریکی ٹینس کھلاڑی ٹیلر فرٹز جیسے عالمی شہرت یافتہ کھلاڑی بھی شامل ہیں۔ یہ چار روزہ نمائش ٹورنامنٹ 15 اکتوبر سے جاری ہے اور نیٹ فلکس پر نشر کیا جا رہا ہے۔
نمائش مقابلے میں مجموعی انعامی رقم 4.5 ملین ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ اطلاعات کے مطابق فاتح کھلاڑی کو 6 ملین ڈالر تک انعام ملنے کا امکان ہے۔ایک میچ میں شرکت کے بعد کارلوس الکاراز نے کہاہم پر کیلنڈر کے بوجھ کی شکایت کے باوجود نمائش مقابلوں میں شرکت پر تنقید ہوتی ہے، لیکن لوگ نہیں سمجھتے کہ یہ مقابلے صرف ایک یا دو دن کے ہوتے ہیں، جس میں ہم تفریحاً کھیلتے ہیں، جبکہ اصل ٹورنامنٹس 15 سے 16 دنوں پر محیط ہوتے ہیں اور ان میں مسلسل دباؤ ہوتا ہے۔ واضح رہے کہ کارلوس الکاراز نے حال ہی میں ٹوکیو اوپن جیتا تھا، تاہم دورانِ ایونٹ ان کے ٹخنے میں چوٹ لگی تھی، جس کے باعث وہ شنگھائی ماسٹرز سے دستبردار ہو گئے تھے۔ سعودی عرب میں جاری ایونٹ کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ابھی مکمل طور پر فٹ نہیں ہوں، کھیلتے ہوئے شک ضرور رہتا ہے، لیکن بہتر محسوس کر رہا ہوں اور بھرپور انداز میں مقابلہ کروں گا۔کارلوس الکاراز سیمی فائنل میں ٹیلر فرٹز کا مقابلہ کریں گے، جنہوں نے پہلے راؤنڈ میں جرمنی کے الیگزینڈر زیویروف کو شکست دی۔ دوسرے سیمی فائنل میں اٹلی کے جینک سینر کا مقابلہ سربیا کے نوویک جوکووچ سے ہوگا۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

2030 دولت مشترکہ کھیلوں کی میزبانی کے لیے احمد آباد کی سفارش ہندوستانی کھیلوں کے لیے ایک اہم لمحہ ہے: مانڈویہ

Next Post

بغداد میں دھماکہ، پارلیمانی امیدوار صفا المشہدانی جاں بحق

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کھیل

فرانسس ٹیافو نے ایلکس مائیکلسن کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی

2026-09-10
انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں
کھیل

انتم پنگھل کی ایشیائی کھیلوں میں تمغے پر نظریں

2026-09-10
کھیل

پاکستان کی ٹیم میں اتنی بڑی تبدیلیاں ہوئیں، مجھے بھی خبر نہیں تھی: بابر اعظم

2026-09-10
کھیل

پیگولا نے واپسی کرتے ہوئے سیمی فائنل میں جگہ بنائی

2026-09-10
الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں
کھیل

الکاراز پانچویں بار اور سبالینکا مسلسل چھٹے سال کوارٹر فائنل میں

2026-09-08
تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار
کھیل

تنقیدوں کے باوجود لیبوشین آسٹریلیا کے دورہ جنوبی افریقہ کے لیے ٹیسٹ ٹیم میں برقرار

2026-09-08
کھیل

شفالی ورما کو آؤٹ کرنے کے بعد فاطمہ ثناء پر سینڈ آف اشارے کے لیے جرمانہ لگایا گیا

2026-09-08
کھیل

راہل دراوڈ کے ساتھ اپنی تیاری کے بارے میں کافی بات چیت کی ہے: پڈیکل

2026-09-08
Next Post

بغداد میں دھماکہ، پارلیمانی امیدوار صفا المشہدانی جاں بحق

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.