جمعہ, جون 5, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے الگ الگ سکواڈ کا اعلان

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-10
in کھیل
A A
ناقص کارکردگی کا ذمہ دار کیریبین کرکٹ میں بنیادی ڈھانچے اور پیسوں کی کمی:ویسٹ اندیز کپتان
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

ڈھاکہ 09 اکتوبر(یو این آئی ) ویسٹ انڈیز نے نوجوان بلے باز اقیم آگستے کو بنگلہ دیش کے خلاف آئندہ ون ڈے سیریز کے لئے پہلی بار قومی ٹیم میں شامل کر لیا ہے۔ کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق اقیم آگستے زخمی ایون لیوس کی جگہ اسکواڈ کا حصہ بنے ہیں، ایون لیوس کلائی کی انجری کے باعث سیریز سے باہر کر دیا گیا ہے۔ہیڈ کوچ ڈیرن سیمی نے اقیم آگستے کی شمولیت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اقیم آگستے کی سلیکشن اس بات کی عکاسی ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر آگے لانے کے لئے ایک واضح راستہ مہیا کر رہا ہے۔
وہ ہمارے مستقبل کے اہم کھلاڑی ہیں اور انڈر-15 سے لے کر سینئر سطح تک ترقی کی عمدہ مثال ہیں ۔اقیم آگستے کے ساتھ ساتھ سپن بولر کاری پیئر کی بھی سکواڈ میں واپسی ہوئی ہے، جو حال ہی میں ہندوستان کے خلاف ٹیسٹ ڈیبیو کر چکے ہیں۔ وہ گُڈاکیش موتی اور روسٹن چیز کے ساتھ تیسرے سپنر کی حیثیت سے شامل ہیں۔اسی طرح نوجوان آل راؤنڈر الک اتھنازے بھی ایک سال بعد اسکواڈ میں واپس آئے ہیں۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے رامون سائمنڈز اور عامر جنگو کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ سائمنڈز نے حالیہ سی پی ایل میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 13 وکٹیں حاصل کیں اور نیپال کے خلاف اپنے دوسرے ہی ٹی ٹونٹی میچ میں 15 رنز دے کر 4 کھلاڑی آؤٹ کئے تھے۔عامر جنگو کپتان شائی ہوپ کے لیے بیک اپ وکٹ کیپر کے طور پر اسکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔سیریز سے پہلے ویسٹ انڈیز کے چند کھلاڑی، جن میں اقیم آگستے، موتی، کیسی کارٹی، شیر فین ردرفورڈ اور عامر جنگو شامل ہیں، چنئی سپر کنگز اکیڈمی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گے تاکہ وہاں کے حالات سے ہم آہنگی حاصل کی جا سکے۔
ڈائریکٹر آف کرکٹ مائلز باسکوم نے کہاکہ 2026 کے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کو ذہن میں رکھتے ہوئے ہمیں اپنے کھلاڑیوں کو برصغیر کی کنڈیشنز میں زیادہ سے زیادہ تجربہ دینا ہے۔ یہ کیمپ نہ صرف فٹنس بلکہ ٹیکنیکل تیاری کے لئے بھی اہم ہے۔دورہ بنگلہ دیش کے لئے ویسٹ انڈیز کے ون ڈے اسکواڈ میں شائی ہوپ (کپتان)، ایلک اتھانازے، اکیم آگسٹے، جیڈیا بلیڈز، کیسی کارٹی، روسٹن چیس، جسٹن گریوز، عامر جنگو، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، کھری پیئر، شیرفین ردرفورڈ، جیڈن سیلز اور روماریو شیفرڈ شامل ہیں ۔
اسی طرح دورہ بنگلہ دیش کے لئے ویسٹ انڈیز کا ٹی ٹونٹی اسکواڈ :شائی ہوپ (کپتان)، ایلک اتھانازے، اکیم آگسٹے، روسٹن چیس، جیسن ہولڈر، اکیل ہوسین، عامر جنگو، شمر جوزف، برینڈن کنگ، گڈاکیش موتی، روومین پاول، شیرفین رودرفورڈ، جیڈن سیلز، روماریو شیفرڈ اور رامون سائمنڈز پر مشتمل ہے۔واضح رہے کہ ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان تین ون ڈے میچوں کی سیریز کا آغاز18 اکتوبر کو پہلے میچ سے ہوگا جو شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم،ڈھاکہ میں کھیلاجائے گا۔سیریز کے بقیہ میچز بالترتیب 21 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

کھیل اب محض مشغلہ نہیں رہا بلکہ زندگی کو نکھارنے کا ایک طاقتور ذریعہ بن چکا ہے: یوگی

Next Post

میں ہندوستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی ٹرافی جیتنا چاہتا ہوں: گل

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ کی 96 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا ایونٹ، نیا فارمیٹ کیسا ہوگا؟

2026-06-04
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

خواتین ٹی 20 ورلڈ کپ سے قبل ہندوستان کو بڑا جھٹکا، انگلینڈ نے سیریز 2-1 سے جیت لی

2026-06-04
بارہمولہ سے آئی پی ایل تک:۴۰ء۸ کروڑ میں بکے عاقب نبی کی غیر معمولی اْڑان
کھیل

عاقب نبی اور ذیشان انصاری سمیت چھ کھلاڑی بطور نیٹ بولرز ہندوستانی ٹیم میں شامل

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

آئی پی ایل فائنل میں بدتمیزی: ٹم ڈیوڈ پر میچ فیس کا 50 فیصد جرمانہ، ایک میچ کی پابندی عائد

2026-06-03
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

وراٹ کوہلی کی نصف سنچری سے آر سی بی مسلسل دوسری بار چیمپئن بن گئی

2026-06-02
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں کیا نئی چیزیں متعارف ہوں گی؟

2026-06-02
آسٹریلیا۔پاکستان سیریز کے پروگرام میں تبدیلی
کھیل

پاکستان کی مہمان نوازی ہمیشہ متاثر کرتی ہے، آسٹریلوی کپتان

2026-05-31
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

انڈین اوپن آف سرفنگ: مینس اوپن کے سیمی فائنلسٹ کا فیصلہ

2026-05-31
Next Post
میں ہندوستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی ٹرافی جیتنا چاہتا ہوں: گل

میں ہندوستان کے لیے تینوں فارمیٹس میں آئی سی سی ٹرافی جیتنا چاہتا ہوں: گل

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.