جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home کھیل

منی پور کی رینو بالا نے ویٹ لفٹنگ میں ہندوستان کو شہرت کی نئی بلندیوں پر پہنچایا

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-10-02
in کھیل
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

نئی دہلی، یکم اکتوبر (یو این آئی) ویٹ لفٹنگ ہندوستانی کھیلوں کی تاریخ کا ہمیشہ سے ایک اہم حصہ رہی ہے ۔ بلاشبہ ہندوستانی کھلاڑیوں نے ویٹ لفٹنگ میں بہت شہرت حاصل کی ہے۔ خاص طورپر خواتین نے اس شعبہ میں بہت نام کمایا ہے۔ ہندوستانی ویٹ لفٹرز کی فہرست میں شمال مشرقی ریاستیں قابل ذکر ہیں۔ ان ریاستوں سے بہترین ویٹ لفٹرزمیدان میں آئے اور ملک کا نام روشن کیا ہے۔ ان ریاستوں نے ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں ہندوستان کے لیے اپنی بہترین خدمات پیش کی ہیں۔ رینو بالا چانو بھی ایک ہندوستانی ویٹ لفٹر ہیں۔ جن کا تعلق شمال مشرقی ریاست امپھال، منی پور کے قریب کیمگی مائی لیکائی گاؤں سے ہے۔ منی پور کی اس ہونہار لڑکی نے ویٹ لفٹنگ کے شعبے میں ہندوستان کو شہرت دلائی۔کم عمری میں ویٹ لفٹنگ کے کھیلوں میں رینو بالا نے ریاست اور ملک کو اعلی مقام دلایا۔
روینو بالا نے 2007 کے گوہاٹی نیشنل گیمز میں آسام کی نمائندگی کرتے ہوئے اپنی بہترین صلاحیتوں کا نمونہ پیش کیا اور ریاست کے لیے چار گولڈ میڈل جیت کر ریاست اور ملک کا نام روشن کیا۔ رینو نے ان کامیابیوں اور بلندیوں کو حاصل کرنے کے لئے دن رات سخت محنت کی۔ انہوں نے دن میں تین بار ٹریننگ لینی شروع کی۔ وقت ہوتا تو وہ رات کو بھی پریکٹس کے لئے وقت نکال لیتی تھیں۔ کامیابی حاصل کرنے کےلئے اپنی نیند کی بھی پرواہ نہیں کی۔ رینو کی کارکردگی تقریباً ہر مقابلے میں غیر معمولی رہی اور انہوں نے ثابت کر دیا کہ طلائی تمغے کاان سے زیادہ اور کوئی حقدار نہیں ہے۔
رینو بالا کا پورانام یمنم رینو بالا چانو ہے۔ ان کی پیدائش 2 اکتوبر 1986 ہوئی ۔ رینوبالا کا تعلق منی پور سے ہے لیکن وہ آسام کی نمائندگی کرتی ہیں۔ رینو بالا کا کریئر اس وقت شروع ہوا جب سال 2000 میں امپھال میں اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کے ‘ٹیلنٹ ہنٹ’ کیمپ کے دوران انہیں تربیت کے لیے منتخب کیا گیا۔ ریاستی چمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتنے کے بعد، ان کی سفارش اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا سے کی گئی۔ انہوں نے لکھنؤ میں ہنسا شرما اور جی پی شرما کے تحت تربیت حاصل کی۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

معروف فٹبالر دوران میچ سر پر چوٹ لگنے سے چل بسے

Next Post

سینر نے ٹائین کو شکست دے کر دوسرا چائنا اوپن ٹائٹل جیتا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ورلڈ کپ کے نتائج کا مطلب یہ نہیں کہ ہم نے خراب کرکٹ کھیلی: روہت
کھیل

ںتنقیدوں سے بے پروا ہیں روہت شرما

2026-07-21
ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو
کھیل

ارجنٹینا کو ہرانے میں مدد کر کے اپنے دادا جی کے وعدے کو پورا کیا: پیڈرو پورو

2026-07-21
فیفا نے ویمنز ورلڈ کپ کے باضابطہ پوسٹر کی نقاب کشائی کی
کھیل

فیفا ورلڈکپ 2026 میں گزشتہ دو ورلڈکپ کی مجموعی تعداد سے زیادہ شائقین کی شرکت

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

ورلڈ کپ کی تیاریاں تیز: انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے روہت، کوہلی اور بمراہ کی ٹیم میں واپسی

2026-07-14
زخمی کیمرون گرین کی جگہ لابوشین آسٹریلیائی ٹیم میں شامل
کھیل

لارڈز ٹیسٹ کے پہلے دن ہندوستان کی جدوجہد پر دیپتی شرما مطمئن

2026-07-12
میسی رواں سال اپنا آخری فٹبال ورلڈکپ کھیلیں گے
کھیل

میسی ہی پنالٹی کک لیں گے، جب تک وہ خود انکار نہ کریں: اسکالونی

2026-07-12
آئی سی سی نے رؤف اور فرحان کو فیلڈ کنڈکٹ پر سرزنش کی
کھیل

آئی سی سی ہال آف فیم میں شمولیت پر سوربھ گنگولی کو کرکٹ برادری کی مبارکباد

2026-07-10
سعودی عرب نے آسٹریلیا کو شکست دیکر فیفا ورلڈکپ کیلئے براہ راست کوالیفائی کرلیا
کھیل

فیفا ریفریز چیف کا ناقدین کو جواب، ریفریز کی دیانت داری پر سوال قبول نہیں: کولینا

2026-07-10
Next Post

سینر نے ٹائین کو شکست دے کر دوسرا چائنا اوپن ٹائٹل جیتا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.