جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

احمد نگر توہین رسالت پر مسلمانوں کے احتجاج پر پولیس کارروائی غلط:ابوعاصم اعظمی

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-30
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

ممبئی28 ستمبر(یو این آئ ): مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر ورکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے احمد نگر اہلیہ نگر میں توہین رسالت پر مسلمانوں کے احتجاجی مظاہرہ پر پولیس کارروائی کو غلط قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ اہلیہ نگر میں جس طرح سے توہین رسالت کا ارتکاب کر کے آئی لومحمد زمین پر تحریر کر کے رنگولی بنائی گئی اور اس پر درگا دوڑ کا انعقاد کیا گیا تھا ایسے میں مسلمانوں کا مشتعل ہونا فطری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ اس معاملہ میں پولیس نے میاں بیوی پر کیس درج کر لیا ہے لیکن احتجاجی مظاہرہ کرنے والے مسلمانوں پر ہی توڑ پھوڑ اور تشدد برپا کرنے کا کیس درج کر لیا گیا ہے ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد کے نام پر ملک اور مہاراشٹر میں تشدد کی سازش کون کر رہا ہے اس کے پس پشت کیا محرکات کارفرما ہیں، اس کی بھی تفتیش ہونی چاہئے انہوں نے کہا کہ مسلمان آقائے نامدار محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہے اور ان کے نام کی بے حرمتی وہ قطعی برداشت نہیں کرسکتا ۔روز توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارتکاب ہوتا ہے اور مسلمان اگر اس پر احتجاج کرتا ہے تو اس پر ہی کارروائی ہوتی ہے اس پر ڈنڈے چلائے جاتے ہیں۔
ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ آئی لو محمد کے نام پر فرقہ پرست عناصر ماحول خراب کر نے کی کوشش کر رہے ہیں اور ہندوؤں اور مسلمانوں میں نفرت پیدا کر کے تشدد برپا کرنے کی سازش کر رہے ہیں کچھ فرقہ پرستوں نے تو اب آئی لو محمد بنام آئی لو مہادیو بھی شروع کردیا ہے
انہوں نے کہا کہ احمد نگر اہلیہ نگر میں جس طرح سے حالات خراب ہوئے ہیں اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ شرپسند عناصر نے آئی لو محمد کے نام پر ریاست میں امن وامان خراب کر نے کی سازش رچی ہے ۔
ابوعاصم اعظمی نے نام لئے بغیرایک ریاستی وزیر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ مذکورہ بالا وزیر ریاست میں امن وامان مکدر کر نے کیلئے ایسی اشتعال انگیزی اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کرتا ہے جس کا حقائق سے کوئی سروکار نہیں ہوتا ممبئی میں بھی اس نے ماحول خراب کر نے کی کوشش کی تھی۔ اعظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ توہین رسالت اور اہم اشخاص کی توہین کے خلاف ایک ایسا قانون تیار کیا جائے جس میں 10 سال سے زیادہ کی سزا ہو لیکن سرکار نے اب تک اسمبلی میں اس بل کو منظور نہیں کیا ہے اور حالات ابتر ہوگئے ہیں اس لئے میرا مطالبہ ہے کہ سرکار اس قسم کے قانون منظور کرے جس سے اہم اشخاص کی توہین کا ارتکاب کر نے والوں کو ضمانت میسر نہ ہو۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

بلٹ ٹرین کے لیے گردھر نگر فلائی اوور پر پل کی تعمیر مکمل

Next Post

پوائی میں خاتون وکیل کا قتل، شوہر گرفتار

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج
قومی خبریں

دہلی ہوائی اڈے پر سیلاب اورپانی جمع ہونے کا "گمراہ کن” مواد پھیلانے پر 63 سوشل میڈیا ہینڈلز کے خلاف ایف آئی آر درج

2026-09-10
ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار
قومی خبریں

ڈی آر آئی نے ملک بھر میں مہم چلا کر 740 کلو گانجہ اور چرس ضبط کی، 13 گرفتار

2026-09-10
سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت
قومی خبریں

سعودی عرب میں حوثی حملوں کی ہندوستان نے کی شدید مذمت

2026-09-10
قومی خبریں

فنانشل انٹیلی جنس یونٹ کی 15 کرپٹو سروس فراہم کنندگان کو نوٹس

2026-09-10
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

ذات پات پر مبنی مردم شماری کی موجودہ شکل میں شدید خامی: کانگریس

2026-09-10
قومی خبریں

ہندوستان دنیا کا سب سے بڑا خام جوٹ پیدا کرنے والا ملک: حکومت

2026-09-10
Next Post

پوائی میں خاتون وکیل کا قتل، شوہر گرفتار

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.