جمعہ, ستمبر 11, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

اشٹر پرتھم’ نعرہ نہیں بلکہ ملک سے محبت کا جذبہ ہے : باگڈے

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-25
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

جے پور، 24 ستمبر (یو این آئی): راجستھان کے گورنر ہری بھاؤ کسن راؤ باگڈے نے کہا ہے کہ قوم کو سب سے مقدم رکھتے ہوئے سب کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ”راشٹر پرتھم” کوئی نعرہ نہیں بلکہ ملک سے محبت کا جذبہ اور سوچ ہے ۔
مسٹر باگڈے بدھ کے روز ”وِکسِت بھارت سنکلپ سَمیلن” میں ”راشٹر پرتھم” بین الاقوامی سمپوزیم سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ ہندوستان پر دباؤ ڈالنے کے لیے مسلسل حربے اپنا رہا ہے ، لیکن اس کے پاس اپنی صلاحیتیں نہیں ہیں۔ وہاں جو بھی باصلاحیت لوگ کام کرتے ہیں ان میں 70 سے 80 فیصد ہندوستانی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی قیادت میں ملک میں جوہری تجربہ ہوا۔ جب پاکستان نے ہندودستان کو دھمکی دی تھی تو واجپئی نے کہا تھا کہ اگر پاکستان ہمارے ملک کے ایک چوتھائی حصے کو بھی نقصان پہنچائے گا تو پاکستان اگلے دن کا سورج نہیں دیکھ پائے گا، یہی ”راشٹر پرتھم” کی سوچ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ”راشٹر پرتھم” کی روح یہی ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں تیزی سے بڑے فیصلے ہو رہے ہیں۔ ملک میں 25 کروڑ لوگوں کے جن دھن کھاتے کھولے گئے ، جو دنیا میں کہیں نہیں ہوا۔ آزادی کے 47 سال بعد کشمیر کے لال چوک پر ترنگا لہرایا گیا، یہ بھی ”راشٹر پرتھم” کی مثال ہے ۔ ہمارا ملک تیزی سے وکست بھارت بن رہا ہے ۔ انہوں نے ترقیاتی اعداد و شمار بیان کرتے ہوئے کہا کہ آج ہندوستان دودھ کی پیداوار میں پہلے ، گندم کی پیداوار میں دوسرے نمبر پر ہے اور معیشت گیارہویں سے چوتھے نمبر پر آ گئی ہے ۔ یہی ”راشٹر پرتھم” کی سوچ ہے ۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی آبادی کے تحت 280 کروڑ لوگوں کو ملک کی ترقی کے لیے کام کرنا چاہیے ۔ مسٹر باگڈے نے اس موقع پر لوک ماتا اہلیابائی ہولکر کو معنون ایک کتاب "کرم گاتھا ‘کا اجرا کیا ۔
اسمبلی اسپیکر واسودیو دیونانی نے کہا کہ قوم بذات خود ایک فکر اور زندہ فلسفہ ہے ۔ انہوں نے ”راشٹر پرتھم” کے تحت ہندوستانی مصنوعات کے استعمال کی اپیل کی اور سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے اور قوم کوسب سے مقدم رکھتے ہوئے کام کرنے پر زور دیا۔ انہوں نے نصاب اور اساتذہ میں قومی جذبے کو پروان چڑھانے اور نئی نسل میں تہذیبی و اخلاقی تربیت کی ضرورت پر بھی زور دیا۔
انہوں نے کہا کہ ملک میں حاصل کی گئی تعلیم کا فائدہ بھی ملک ہی کے لیے ہونا چاہیے ۔ ہندوستان تیزی سے ترقی کی طرف بڑھ رہا ہے ، لیکن ترقی یافتہ ممالک نہیں چاہتے کہ ہندوستان آگے بڑھے ۔ انہوں نے کہا کہ سب کو مل کر ہند وستان کی ہمہ گیر ترقی کے لیے کام کرنا ہوگا۔

 

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

چھتیس گڑھ میں 71 ماؤ نوازوں نے اجتماعی طور پر خود سپردگی کی

Next Post

آل انڈیا ایئر فورس اسکول ایتھلیٹکس اینڈ اسپورٹس چیمپئن شپ چنڈی گڑھ میں شروع

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ
قومی خبریں

ہندوستان کے پاس 190 ایٹمی ہتھیاروں کا ذخیرہ: امریکی رپورٹ

2026-09-11
مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی
قومی خبریں

مرکز نے ملازمین کے لیے خصوصی ہوائی سفر والی ایل ٹی سی اسکیم ستمبر 2028 تک بڑھائی

2026-09-11
قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن
قومی خبریں

قبائلی برادریاں ہندوستان کا مستقبل بنانے میں شراکت دار ہیں: رادھا کرشنن

2026-09-11
قومی خبریں

صاف ستھری اور گرین دہلی کے لیے حکومت پرعزم: سرسا

2026-09-11
قومی خبریں

راج ناتھ کا سری لنکا سے سمندری تعاون بڑھانے کا مطالبہ

2026-09-11
قومی خبریں

ہندوستان، عالمی تجارت میں خواتین کی قیادت والے کاروبار کے لیے مواقع بڑھانے کے لیے برکس اتحادیوں کے ساتھ مل کر کام کرے گا: گوئل

2026-09-11
لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا
اہم ترین

لال قلعہ ہدف نہیں بلکہ لال مندر ہدف تھا ‘لیکن ٹریفک نے خودکش بمبار کا رخ بدل دیا

2026-09-11
۱۳ سال سے کم عمر بچوں کو سوشل میڈیا استعمال کرنے سے روکنے کی درخواست مسترد 
قومی خبریں

سی جے پی کے احتجاج پر طلباء کو نوٹس دینے پر سپریم کورٹ نے گریٹر نوئیڈا مجسٹریٹ سے سوال کیا

2026-09-10
Next Post

آل انڈیا ایئر فورس اسکول ایتھلیٹکس اینڈ اسپورٹس چیمپئن شپ چنڈی گڑھ میں شروع

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.