جمعرات, جولائی 23, 2026
  • ePaper
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار
No Result
View All Result
Mashriq Kashmir
No Result
View All Result
Home قومی خبریں

روہنی کے بدھ وہار تھانہ علاقے میں گینگسٹر للو اور ساتھیوں کے ساتھ مڈبھیڑ، دو زخمی، ایک گرفتار

Nida-i-Mashriq by Nida-i-Mashriq
2025-09-21
in قومی خبریں
A A
FacebookTwitterWhatsappTelegramEmail

متعلقہ

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

نئی دہلی، 20 ستمبر (یو این آئی) قومی دارالحکومت کے روہنی ضلع میں پولیس اور بدنام زمانہ مجرم للو عرف اشرو اور اس کے ساتھیوں کے درمیان صبح سویرے مڈبھیڑ ہوئی۔ مڈبھیڑمیں دو ملزمان گولی لگنے سے زخمی ہوگئے ، جب کہ ایک کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ دو دیگر اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے ۔
ڈپٹی کمشنر آف پولیس راجیو رنجن نے آج بتایا کہ تھانہ بدھ وہار کی اسپیشل ٹیم گشت پر تھی۔ پولیس کو پیشگی اطلاع ملی تھی کہ گوگی گینگ سے وابستہ للو اپنے ساتھیوں کے ساتھ گورکشک دل سے جڑے ایک اہم شخص کے گھر یا دفتر پر حملہ کرنے والاہے ۔ بتایا گیا کہ یہ وہی شخص ہے جس نے حال ہی میں ایک مہاسبھا بلانے کی اپیل کی تھی۔ دراصل کچھ دن پہلے ، للو اور اس کے ساتھیوں نے اپنی گینگ پاور کا مظاہرہ کرنے کے لیے تین لوگوں کو بے دردی سے پیٹا تھا اور ویڈیو انسٹاگرام پر پوسٹ کیا تھا۔
اس واقعہ کے سلسلے میں علی الصبح تقریباً 2:40 بجے سیکٹر-24 میں واقع بانکے بہاری مندرکے قریب پولیس نے سفید رنگ کی ایک مشکوک سوئفٹ کار کو روکنے کی کوشش کی۔ گاڑی میں سوار بدمعاشوں نے رکنے کے بجائے ایک سرکاری گشتی گاڑی کو ٹکر مار دی اور موقع پر اترکر پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس نے فوری طور پر جوابی کارروائی کرتے ہوئے پوزیشنیں سنبھال لیں اور فائرنگ کی۔
تصادم کے دوران، پولیس نے کل چھ راؤنڈ فائر کیے ، جبکہ مجرموں نے چھ سے سات راؤنڈ فائر کیے ۔ للو عرف اشرو اور اس کا ساتھی عرفان پیروں میں گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ تیسرے ملزم نتیش کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا۔ وہیں دو دیگر ملزم گنڈا نالا، رٹھالہ کی دیوار پھاند کر فرارہوگئے ۔ زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
تحقیقات سے پتہ چلا کہ للو عرف اشرو (23) ایک بدنام زمانہ مجرم ہے جو گوگی گینگ سے وابستہ ہے ۔ اس کے علاوہ وہ "نصرو گینگ” کا سرغنہ ہے ، جس کا نام اس کے بھائی نصرالدین کے نام پر رکھا گیا ہے ۔ نصرالدین اس وقت قتل کے دو مقدمات میں جیل میں ہے ۔ للو خود بھی قتل کی کوشش اور ڈکیتی سمیت پانچ سنگین جرائم میں ملوث رہا ہے ۔
عرفان (21) للو کا قریبی ساتھی ہے ۔ وہ وجے وہار پولس اسٹیشن میں قتل کی کوشش کے دو مقدمات میں مطلوب ہے ۔ نتیش (30) پہلے بھی دھوکہ دہی کے معاملات میں ملوث رہا ہے ۔
پولیس نے واقعہ کے سلسلے میں تعزیرات ہند اور آرمس ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے ۔ مفرور ملزمان کی تلاش جاری ہے اور پولیس اس بات کا بھی پتہ لگارہی ہے کہ اس واردات کے پیچھے گوگی گینگ اور نصرو گینگ کا کتنا گہرا نیٹ ورک ہے ۔

ShareTweetSendShareSend
Previous Post

ہماچل کو 2025 میں گزشتہ 118 برسوں میں مانسون سے بدترین تباہی کا سامنا

Next Post

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

Nida-i-Mashriq

Nida-i-Mashriq

Related Posts

ملک کل۶۷واں ےوم آزادی منا رہا ہے
قومی خبریں

مرمو نے مالدووا کی صدر کے ساتھ دو طرفہ بات چیت کی، کئی اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

2026-07-21
جموں کشمیر میںحد بندی کیخلاف عرضی پرسپریم کورٹ میں سماعت آج
قومی خبریں

ہائی کورٹ کے ججوں کو ریٹائرمنٹ کے بعد سہولیات پر یکساں قوانین بنانے کے لیے مرکزی حکومت تشکیل دے کمیٹی: سپریم کورٹ

2026-07-21
کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا
قومی خبریں

کاکروچ جنتا پارٹی کے نمائندوں سے خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی: نڈا

2026-07-21
پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے
قومی خبریں

پولیس نے پارلیمنٹ کے پاس پہنچے مظاہرین پر چھوڑے آنسو گیس کے گولے

2026-07-21
’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘
اہم ترین

’تیل بحران کے باوجود بھارت کی ترقی نہیں رکی ‘

2026-07-18
جموں کے سامبا میں بین الاقوامی   سرحد پر پاکستانی درانداز گرفتار
قومی خبریں

فوجی سربراہ نے مشرقی کمان کا دورہ کر کے سکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا

2026-07-16
این سی-آئی این سی اتحاد نے اننت ناگ میں کامیابی حاصل کی۔ پی ڈی پی کوئی نشست حاصل کرنے میں ناکام
قومی خبریں

راہل کی دہرادون مہم سے ڈری حکومت، پریڈ گراؤنڈ کی اجازت منسوخ کی: کانگریس

2026-07-16
مغربی بنگال اورآسام اسمبلی الیکشن میں بی جے پی کی شاندار فتح
قومی خبریں

بی جے پی میں شامل ہوئے آپ کے کونسلر وکاس ٹانک

2026-07-16
Next Post

دہلی کے کئی اسکولوں کو ایک بار پھر بم کی دھمکیاں، طلبہ کو نکالا گیا، کوئی مشتبہ نہیں ملا

  • ePaper

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • تازہ تریں
  • اہم ترین
  • مقامی خبریں
  • قومی خبریں
  • عالمی خبریں
  • اداریہ
  • سچ تو یہ ہے
  • رائے
  • بزنس
  • کھیل
  • آج کا اخبار

© Designed by GITS - Nida-i-Mashriq

This website uses cookies. By continuing to use this website you are giving consent to cookies being used. Visit our Privacy and Cookie Policy.